قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی طلباء کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس )نے ای ایم آرایس طلباء کے لئے کیریئر کاؤنسلنگ سے متعلق ایک ورک شاپ کاانعقاد کرنے کی غرض سے ، فیشن ٹیکنالوجی کے قومی ادارے (این آئی ایف ٹی ) کے ساتھ اشتراک کیا

Posted On: 24 NOV 2022 6:46PM by PIB Delhi

خاص نمایاں خصوصیات

(الف )یہ ورک شاپ ای ایم آرایسیز (ایکلوویہ ماڈل رہائشی اسکولوں ) کے گیارہویں اوربارہویں جماعت کے طلباء کے لئے آن لائن موڈ میں 22نومبر 2022کو منعقد کی گئی تھی ۔

(ب) ورک شاپ کی نشستوں میں فیشن سے متعلق اداروں کے ساتھ طلباء کا تعارف ، اور انڈرگریجویٹ کورسیز اور اسکولی نصاب کے علاوہ دیگر مختلف النوع سرگرمیوں سے انھیں آگاہی فراہم کی گئی۔

قبائلی طلباء کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس )نے ای ایم آرایس طلباء کے لئے کیریئر کاؤنسلنگ سے متعلق ایک ورک شاپ کاانعقاد کرنے کی غرض سے ، فیشن ٹیکنالوجی کے قومی ادارے (این آئی ایف ٹی ) کے ساتھ اشتراک کیا۔ یہ ورک شاپ ای ایم آرایسیز (ایکلوویہ ماڈل رہائشی اسکولوں ) کے گیارہویں اوربارہویں جماعت کے طلباء کے لئے آن لائن موڈ میں 22نومبر 2022کو منعقد کی گئی تھی ۔

این ای ایس ٹی ایس نے اس ورکشاپ کاانعقاد، طلباء کو مستقبل کے کورسیز کے لئے تیارکرنے سے متعلق اس کی کوششوں کے حصے کے طورپر کیاگیاتھا، جو کہ ای ایم آرایس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے عمل میں ایک اہم اور بڑا عنصرہے ۔ آج کے دورمیں یہ بہت ضروری ہے کہ طلباء کی کاؤنسلنگ کی جائے اورانھیں ان مختلف النوع پیشہ ورانہ کورسیز اور پیشوں کے کورسیز اورکریئر سے متعقل ان مختلف متبادل کی سمجھ سے واقف  کرایاجائے ، جن سے ان کے لئے کامیابی کی رہیں ہموار ہوسکیں گی ۔ چونکہ کسی بھی کریئر کا انتخاب ، ایک طالب علم کی پوری زندگی پراثرانداز ہوتاہے ، اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ طلباء کو انھیں دستیاب مختلف النوع موزوں متبادل سے واقف کرایاجائے ، تاکہ وہ جب اعلیٰ تعلیم کی راہ پرگامزن ہوں تو وہ زیادہ  محتاط اوربہترانتخابات کرسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N4UQ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003322B.jpg

اس ورک شاپ  کی نشستوں  میں فیشن سے متعلق اداروں اور تنظیموں  سے طلباء کاتعارف  کرایاجاناشامل تھا۔ اس کے علاوہ اس مختلف  النوع اندڈگریجویٹ کورسیز اور اسکولی نصاب کے علاوہ دیگر مختلف سرگرمیوں  کے بارے میں بھی اگاہی فراہم کرناتھا۔ اورامتحانات کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار، ماہرین تعلیم کے ساتھ تبادلہ ٔخیال ، اورسابق طلباء کے سفر سے متعلق معلومات  بھی فراہم کی گئی تھیں۔

ملک بھرکے ای ایم آرایس طلباء کے جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی اعلیٰ تعلیم کے ان شعبوں کی تلاش وجستجو میں ان کے اشتیاق سے عکاسی ہوتی تھی ، جو طلباء کو ایک کامیاب کریئر فراہم کرتے ہیں اورجوان کی انفرادی صلاحیتوں کے لئے بھی موزوں ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12939



(Release ID: 1878778) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi