قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی طلباء کے لئے نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی ، قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) اور مائیکرو سافٹ کارپوریشن نے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں ای ایم آر ایس کی ڈیجیٹل کایا پلٹ کے لئے ایک آن لائن ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 24 NOV 2022 6:02PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • اس ورکشاپ کا مقصد اسکول لیڈروں ، سسٹم کے لیڈروں ، ماہر اساتذہ اور طلباء اور ای ایم آر ایس لیڈروں کی بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہے تاکہ ان کے اسکولوں میں کایا پلٹ کی جاسکے۔
  • پہلے مرحلے میں 36 ای ایم آر ایس کا سلیکشن کیا گیا ہے جو اسکولوں کی ڈیجیٹل کایا پلٹ کے لئے آگے بڑھیں گے اور مائیکرو سافٹ  سافٹ ویئر اور ایپلی کیشن کا استعمال کرکے ٹیکنالوجیکل ہنر مندی کو بڑھائیں گے۔

قبائلی طلباء کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس ) ، جو قبائلی امور کی وزارت کے تحت قائم کردہ ایک خودمختار ادارہ ہے، نے 21 نومبر 2022 کو مائیکرو سافٹ کارپوریشن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے ایجوکیشن ٹرانسفورمیشن فریم ورک (ای ٹی ایف ) سے متعلق اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے پرنسپل صاحبان اور اسکول کے ہیڈز کے لئے ایک آن لائن ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

این ای ایس ٹی ایس نے قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اپنی کوشش کے سلسلے میں پرنسپل صاحبان اور ان طلباء کی تکنیکی ہنرمندی کو لگاتار بڑھانے کی ضرورت کو سمجھا جو مشترکہ طور پر سیکھنے کے کثیر طور طریقوں ، ٹیکنالوجی سے چلنے والی درس گاہ سے مل کر فائدہ اٹھائیں گے۔ اس ورک شاپ کا مقصد اسکول کے لیڈروں ، سسٹم کے لیڈروں ، ماہر ٹیچروں اور طلباء اور فعال ای ایم آر ایس لیڈروں کی بصیرت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ تاکہ ان کے اسکولوں میں یکسر تبدیلی پیدا کی جاسکے۔

این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب است گوپال نے ایک کلیدی خطبہ دیا۔ جس میں انھوں نے اکلویہ رہائشی اسکولوں میں ڈیجیٹل کایا پلٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ ای ایم آر ایس میں ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن طلباء اور اساتذہ دونوں کے لئے سیکھنے کے تجربہ میں بہتری لانے میں ایک کلیدی رول ادا کرسکتا ہے۔ جہاں توجہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں پر مرکوز ہونی چاہئیں تاکہ تدریس اور سیکھنے کے عمل میں بہتری لائی جاسکے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ٹیکنالوجی تک رسائی ،علم کی رسائی کے  راستہ کو آگے لے جاسکتے ہیں۔ دیگر مقررین میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے مشہور اور نامور پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ مائیکرو سافٹ انڈیا لرننگ اور اسکل لیڈ کے ڈائرکٹر ، پروگرام منیجر کے ساتھ ساتھ پارٹنر سولیوشن کا اعلیٰ انتظامیہ بھی مقررین میں شامل تھا۔

پہلے مرحلے میں 36 اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول سلیکٹ کئے گئے ہیں جو اسکولوں میں ڈیجیٹل کایا پلٹ کے لئے سرگرم عمل ہوں گے اور مائیکرو سافٹ سافٹ ویئر اور ایپلی کیشن کے استعمال کے ذریعہ ہنر مندی کو بڑھائیں گے۔ موجودہ ورک شاپ یکسر تبدیلی کے اس کے صفر میں پہلا ورکشاپ ہے ، دیگر اجزاء میں مائیکروسافٹ ٹیکنالوجیز اور اے آئی ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی شامل ہے۔ طلباء کو اے آئی  اور کوڈنگ سے روشناس کرانا؛ گریڈ 6 سے 12 ویں کے لیے کوڈنگ نصاب اور گریڈ 8 سے 12 ویں کے لیے اے آئی  نصاب کا اشتراک؛ مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ایجوکیٹر (ایم سی ای) پروگرام وغیرہ   اس ورکشاپ کا حصہ ہیں۔

****

U.No:12938

ش ح۔ ح ا۔س ا



(Release ID: 1878773) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi