وزارت دفاع

بھارت-بحرالکاہل علاقائی مذاکرات  2022 ایڈیشن (آئی پی آر ڈی -2022)  دوسرے دن کی  کارروائی

Posted On: 24 NOV 2022 7:22PM by PIB Delhi

بھارت-بحرالکاہل علاقائی مذاکرات  2022 (آئی پی آر ڈی -2022)، جوکہ  بھارتی بحریہ کے سالانہ اعلیٰ سطحی  علاقائی اسٹریٹجک  مذاکرات  ہیں ، نئی دہلی میں 23 نومبر 2022 سے 25 نومبر 2022 تک بھارتی بحریہ کے ذریعہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے اہم موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے - " بھارت-بحرالکاہل بحری پہل  کو فعال بنانے سے متعلق" (آئی پی او آئی)  آئی پی آر ڈی کے دوسرے دن تین موضوعاتی اجلاس منعقد کئے گئے ، جس میں آئی پی او آئی کے تین   مخصوص 'ستونوں'  پر توجہ مرکوز کی گئی  جو اس طرح سے ہیں  "تجارت، کنکٹیوٹی اور بحری  ٹرانسپورٹ"، "صلاحیت سازی اور ریسورس شیئرنگ"، اور "بحری وسائل"۔

دن کا پہلا اجلاس " میری ٹائم کنکٹیوٹی کی تعمیر : بندرگاہ ، تجارت اور ٹرانسپورٹ"۔ کے موضوع پر مبنی تھا۔اس اجلاس  میں حکومت ہند،  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  کے  سکریٹری ڈاکٹر سنجیو رنجن کا ایک خصوصی خطاب شامل تھا، جنہوں نے بحری کنکٹیوٹی کی تعمیر میں بھارت  کے طریقہ کار کی وضاحت کی۔ اجلاس کے دوران آسیان، آسٹریلیا، بھارت اور سری لنکا کے  نظریات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اگلااجلاس "صلاحیت سازی اور قابلیت کو بڑھانا : فزیکل اور سوشل سائنسز کو مستحکم کرنے " کے موضوع پر منعقد  کیا گیا جس کا آغاز حکومت ہند کی ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے سکریٹری  ڈاکٹر ایم روی چندرن کے خصوصی خطاب سے ہوا۔ ڈاکٹر روی چندرن نے اس بات پر زور دیا کہ سائنس اور سائنسی تحقیق کسی بھی سمندری معیشت کے فن تعمیر کا کلیدی عنصر ہے جو قومی اور علاقائی دونوں سطحوں پر تیزی سے  نیلگوں  معیشت  بننے کی خواہش مند ہے۔ انہوں نے سماجی اور طبعی علوم کے درمیان علامتی تعلق پر بھی زور دیا۔اجلاس میں دیگر مقررین نے آسیان، اسرائیل، بھارت، جاپان اور چینی تائی پے کےموقف پیش کیے۔

دن کے تیسرے اجلاس کا آغاز  ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو  جو کہ  اس وقت  محنت اور روزگار کے وزیر بھی ہیں ،کے خصوصی خطاب  سے ہوا۔  خصوصی خطاب کے بعد عزت مآب وزیر نے  ’’ ٹرانزسننگ فرام اے ’براون ‘  ٹو اے ’بلیو ‘ اکانومی ان دی فیس آف کلائمیٹ چینج ‘ کے عنوان سے  ایک کتاب کا اجراز کیا ۔  یہ کتاب  نئی دہلی کے  نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن نے شائع کیا ہے۔  اس اجلاس میں تھائی لینڈ، کینیا، فرانس، انڈونیشیا، اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے مقررین شامل تھے۔

آئی پی آر ڈی-2022، جس کا اہتمام نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن (این ایم ایف)، نئی دہلی نے،بھارتی بحریہ کے نالج پارٹنر کی حیثیت سے کیا ، جس  میں 800 سے زیادہ شرکاءحصہ لے  رہے ہیں، جس میں 20 دوست بیرونی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین بھی شامل ہیں۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12913)



(Release ID: 1878725) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi