زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اورکسانوں کی بہبود  کی وزارت اورخارجی امورکی وزارت ، بھارت میں  متعین ہائی کمشنروں /سفیروں کے لئے موٹے اناج کے خصوصی ظہرانے کی مشترکہ طورپرمیزبانی کررہی ہیں


زراعت اورکسانوں کی بہبود  کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر اور وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر ، (آئی وائی اوایم )2023 کی کا میاب تقریبات کے لئے  وژن پیش کریں گے

Posted On: 23 NOV 2022 8:09PM by PIB Delhi

موٹے اناج کے بین الاقوامی سال (آئی وائی اوایم )-2023 سے متعلق بھارت کی ایک سالہ عظیم تقریبات سے قبل ، زراعت اورکسانوں کی بہبود کا محکمہ (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) اورخارجی امورکی وزارت (ایم ای اے ) کل نئی دہلی میں ، بھارت میں متعین  مختلف ملکوں کے سفراء/ہائی کمشنروں  کے ساتھ موٹے اناج کے ایک خصوصی ظہرانے کی مشترکہ طورپر میزبانی کررہی ہے ۔

بڑے پیمانے پرعوام میں بیداری پیداکرنے ، پیداوارمیں اضافہ کرنے اورموٹے اناج کے استعمال اورکھپت میں اضافہ کرنے کی جانب موٹے اناج کی ویلیو چین کو مستحکم بنانے کے مقصد سے ، حکومت ہند کی تجویز کوقبول کرتے ہوئے ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یواین جی اے ) نے سال 2023کو موٹے اناج کا بین الاقوامی  سال (آئی وائی او ایم ) قراردیاتھا۔ حکومت ہند، اسے ایک عوامی  تحریک میں تبدیل کرکے ، بھارت کے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے وژن  کے عین مطابق ، آئی وائی او ایم ۔2023کوشاندارطریقے سے منانے میں پیش پیش ہے ۔

بھارت میں متعین 60سے زیادہ ملکوں کے ہائی کمشنروں اورسفیروں کے جمعرات  کو منعقد ہونے والے اس سرکاری ظہرانے میں شرکت کرنے کا امکان ہے ۔ اس ظہرانے کا کلیدی مقصد ، بھارت کے موٹے اناجوں کے بارے میں بیداری پیداکرنا اور آئی وائی اوایم -2023 کی کامیاب اورموثر عالمی تقریبات  کے انعقاد کی غرض سے ، دوسرے ملکوں کو بھی اس میں شامل کرنا ہے ۔

زراعت کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر اور وزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکر ، آئی وائی اوایم -2023کا کامیابی کے ساتھ جشن منانے کی غرض سے حکومت کا ویژن پیش کریں گے ۔

تقریب کے آغاز میں موٹے اناجوں کا صارفین ، کسانوں اورکرہ ٔ ارض پرمعجزاتی اثرات کو نمایاں کرنے والا ایک ویڈیو دکھایاجائےگاتاکہ مندوبین ، اس ‘عظیم اناج ’ کے ویژول سفرکا نظارہ کرسکیں ۔

اس ظہرانے کی تقریب میں پیش کئے جانے والے کھانوں میں ، بھارت کے موٹے اناجوں اوران سے بنے مختلف قسم کے کھاتوں سے متعلق تنوع کو اجاگرکئے جانے کے مقصد سے ، موٹے اناج کے احتیاط سے تیارکردہ مختلف النوع قسم کے پکوان شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر باضابطہ  دوبدو بات چیت کے ساتھ ساتھ  اسی مقام پرموٹے اناجوں سے متعلق ایک نمائش کا بھی اہتمام کیاگیاہے ۔ جس میں موٹے اناجوں سے متعلق لگ بھگ 20اسٹارٹ اپس شرکت کریں گے اوراپنی قسم قسم کی غذائی مصنوعات  کی نمائش کریں گے ۔

حکومت ہند نے بڑے پیمانے پرتقریبات کا پیشگی آغاز کردیاہے اور اس نے اے پی ای ڈی اے اوروزارت خارجہ کے توسط سے کل 23بین الاقوامی تقریبات کے انعقاد کی منصوبہ بندی بھی کی ہے ۔ بین الاقوامی تقریبات  کی بدولت کثیر شراکت داروں کے ساتھ تال میل کی حوصلہ افزائی ہوگی اوران تقریبات میں بی 2بی، بی 2جی ، باہمی تبادلہ خیال ، موٹے اناجوں پرمبنی قدرمیں اضافہ شدہ مصنوعات کی نمائش بھی شامل ہیں ۔ موٹے اناجوں اورآئی وائی اوایم -2023کو فروغ دینے کی غرض سے ، بیرون ملک آباد بھارت نثراد افراد ، بھارت کے سفارت خانے ، باورچی ، خانساماں ، میڈیا اور بڑےپیمانے پر برادری کے افراد اہم کرداراداکریں گے ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12892



(Release ID: 1878514) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi