دیہی ترقیات کی وزارت
امرت سروور مشن کے آغاز کے چھ ماہ کے اندر 25ہزار امرت سروور کی تعمیر پایہ تکمیل تک پہنچی
Posted On:
23 NOV 2022 5:14PM by PIB Delhi
مشن امرت سروور کا آغاز ہونے کے 6 ماہ کے اندر ،25ہزار سے زیادہ امرت سروور کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔15 اگست 2023 تک 50 ہزار امرت سروور کی تعمیر کا ہدف مقرر کی گیا ہے ۔17 نومبر2022 کو صورتحال یہ ہے کہ امرت سروور تعمیر کئے جانے کے لئے تقریباً 90531 مقامت کی نشاندہی کی جاچکی ہے جس میں سے 52245 مقامات پر کام شروع کردیا گیا ہے۔اس تعداد سے امرت سروور کی شکل میں بارانی پانی سے استفادہ کرنے کی سمت میں اجتماعی عزم کا اظہار ہوتا ہے ۔مشن امرت سروور میں ہونے والی سرگرمیوں کو محفوظ کرنے کے لئے امرت سروور پورٹل تیار کیا گیا ہے جس کا لنک https://water.ncog.gov.in/AmritSarovar/login. ہے۔
ملک کے دیہی علاقوں میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے 24 اپریل 2022 کو مشن امرت سروور کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر ملک کے ہر ضلع میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر آزادی کے 75ویں سال میں 75 امرت سروور تعمیر کرنے کے لئے عہد کرنا تھا ۔
مشن امرت سروور کی بنیاد مکمل حکومت کے طریقہ کار پر رکھی گئی ہے جس میں دیہی ترقی کی وزارت ،جل شکتی کی وزارت ، پنچایتی راج کی وزارت اور ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت حکومت ہند کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ۔اس سلسلے میں بھاسکر آچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ایپلیکیشن اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی-این) کا تکنیکی تعاون بھی ان کو حاصل ہے۔
جن بھاگیداری مشن امرت سروور میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے اس لئے یہ ہر سطح پر لوگوں کی شراکت کا باعث بنتی ہے ۔مشن کی شروعات سے ہی امرت سروور کا سنگ بنیاد مجاہدین آزادی اور ان کے خاندانوں یا شہیدوں کے کنبوں یا پدم انعام یافتہ افراد یا گرام پنچایت کے معمر ترین شخص کے ذریعہ رکھا جاتا رہا ہے۔ یادگار کے طور پر درخت لگانا جیسے نیم ،پیپل ،برگد وغیرہ کی شجر کاری عوام کو شامل کرتے ہوئے امرت سروور کے مقامات پر انجام دی گئی ہے۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال 15 اگست کو ،امرت سروور کے مقامات پر دیہات کے باشندوں اور عوامی نمائندوں کی موجودگی میں یوم آزادی منایاگیا اور ترنگا لہرایا گیا۔اسی کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرام بھی منعقد کئے گئے ۔
کثیر مقصدی امرت سروور وں کی تعمیر کے ذریعہ دیہی معیشت کو بھی تقویت دی جائے گی۔اس سے ماہی پروری ، جھیل میں مکھانے کی کاشت میں معاون ثابت ہوگی اور ایک مناسب آبپاشی نظام کی بنا پر غذائی اناج کی زیادہ پیداوار کا باعث بنے گی۔
مشن امرت سروور
***********
ش ح ۔ س ب ۔ م ش
U. No.12900
(Release ID: 1878506)
Visitor Counter : 179