وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری،مویشی  پروری  اور ڈیری پروری کی وزارت نے، قومی گوپال رتن ایوارڈ- 2022 کا اعلان کیا


ایوارڈ تین زمروں میں دیا جاتا ہے

قومی یوم دودھ (26 نومبر 2022) کو فاتحین  کو یہ ایوارڈز دیئے جائیں گے

Posted On: 23 NOV 2022 6:38PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری پروری کی وزارت نے، آج قومی گوپال رتن ایوارڈ 2022 کا اعلان کیا۔ یہ ایوارڈ تین زمروں میں دیا جاتا ہے یعنی ؛

  1. گھریلو مویشی / بھینس کی نسلوں  کو پالنے والے کسانوں کے لئے  بہترین ڈیری ایوارڈ،
  2. بہترین مصنوعی حمل ٹیکنی شئن (اے آئی ٹی ) اور
  • III. بہترین ڈیری کوآپریٹو/ دودھ پیدا کرنے والی کمپنی/ ڈیری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن۔

مناسب طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد، محکمہ میویشی پروری ہر زمرے میں مندرجہ ذیل فاتحین کا اعلان کر رہا ہے:

نمبر شمار

زمرہ

منتخب شدہ درخواست دہندگان کا نام

 درجہ

 

 

 

1.

گھریلو مویشی / بھینس کی نسلوں  کو پالنے والے کسانوں کے لئے  بہترین ڈیری

  1. جناب جیتندر سنگھ، فتح آباد، ہریانہ۔
  2. جناب  روی  شنکر  ششی کانت، سہسرابدھے، پونے، مہاراشٹر۔
  3. محترمہ گوئل سونل بین ناران، کچھہ، گجرات۔

1st

 

2nd

 

 

3rd

 

 

2.

بہترین مصنوعی حمل ٹیکنیشین (اے آئی  ٹی)

  1. جناب گوپال رانا، بالانگیر، اڈیشہ۔
  2. جناب ہری سنگھ، گنگا نگر، راجستھان

    3.     جناب  ماچے پلی بسوایا، پرکاسم، آندھرا پردیش۔

1st

 

2nd

 

 

3rd

 

 

 

 

3.

بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی/دودھ پیدا کرنے والی کمپنی/ڈیری فارمر پروڈیوسر تنظیم

  1. منانتھاوادی کشیرول پاڈاکا سہکارانہ سنگم لمیٹڈ، وایناڈ، کیرالہ۔
  2. اراکیرے دودھ پروڈیوسرز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، منڈیا، کرناٹک۔

3. منارگوڈی ایم پی سی ایس، تھرورور، تمل ناڈو

1st

 

 

2nd

 

 

3rd

 

انعام پہلے درجے کے لئے  5 لاکھ نقد، دوسرے درجے کے لئے 3 لاکھ اور تیسرے درجے کے لئے 2 لاکھ روپے  نقد پرمشتمل ہے۔ اسی  کے ساتھ ساتھ ہر زمرے میں میرٹ کا سرٹیفکٹ اور ایک مومنٹو بھی ہے۔درخواستیں یکم  اگست  2022  سے 10  اکتوبر  2022  کے دوران وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے ذریعہ تیار کردہ آن لائن ایپلی کیشن پورٹل یعنی https://awards.gov.in کے ذریعے طلب کی گئی تھیں۔ کل 2412 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

یہ ایوارڈز جیتنے والوں کو حکومت کے محکمہ میویشی پروری اور ڈیری کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں 26 نومبر 2022 کو  ہندوستان کے ڈاکٹر بابو راجندر پرساد انٹرنیشنل کنونشن سینٹر، جی کے وی کے کیمپس، بنگلورو، کرناٹک میں دودھ کے قومی دن کی تقریبات 2022 کے ایک حصے کے طور پر دیئے جائیں گے۔

پس منظر:

نیشنل گوپال رتن ایوارڈ، مویشیوں اور ڈیری کے شعبے میں اعلیٰ ترین قومی ایوارڈز میں سے ایک ہے، جس کا مقصد دیسی جانوروں کی پرورش کرنے والے کسانوں، اے آئی ٹیکنیشنز اور ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز/ دودھ پروڈیوسر کمپنی/ اس شعبے میں کام  کرنے والی  ڈیری فارمرز پروڈیوسر تنظیموں جیسے تمام افراد کو تسلیم کرنااور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مویشیوں کا شعبہ آج ہندوستانی معیشت کے لیے بہت اہم ہے، جس میں زراعت اور اس سے منسلک سیکٹر جی وی اے کا ایک تہائی حصہ شامل ہے اور اس کا  8 فیصد سی اے جی آر سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کی سرگرمیاں کسانوں کی آمدنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، خاص طور پر بے زمین، چھوٹے اور پسماندہ کسانوں اور خواتین کے درمیان،اس کے علاوہ ، لاکھوں لوگوں کو سستی اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرتی ہیں ۔

ہندوستان کی دیسی بوائین نسلیں مضبوط ہیں اور قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کی جینیاتی صلاحیت رکھتی ہیں۔ مقامی نسلوں کی نشوونما اور تحفظ کے حوالے سے کوئی خاص پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے ان کی آبادی میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اس وقت ان کی کارکردگی صلاحیت سے کم ہے۔ اس طرح ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت مویشی  پروری اور ڈیری کے محکمہ نے دیسی مویشیوں کی نسلوں کے تحفظ اور ترقی کے مقصد سے دسمبر  2014 میں قومی پروگرام برائے بوائین بریڈنگ اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ کے تحت "راشٹریہ گوکل مشن" شروع کیا تھا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک- ق ر)

U-12897



(Release ID: 1878498) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi