وزارتِ تعلیم

ڈاکٹر سبھاس سرکار نے، این آئی او ایس کے 33 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا

Posted On: 23 NOV 2022 6:13PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاس سرکار نے مہمان خصوصی کے طور پر این آئی او ایس کے 33 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا۔ تقریب میں وزارت تعلیم کے سینئر افسران، تعلیمی اداروں کے چیئرپرسنز، شعبوں کے سربراہان، این آئی او ایس  کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ این آئی او ایس  کے سابق چیئرمین پروفیسر نول کشور ایمبشٹ، اور ہریانہ کی سنٹرل یونیورسٹی کی  پرو وائس چانسلر  پروفیسر سشما یادو نے اس پروگرام   میں پر شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YWRR.jpg

ڈاکٹر سبھاس سرکار نے اپنے خطاب میں این آئی او ایس  کے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کی تعریف کی اور کہا کہ این آئی او ایس پوری دنیا میں علم کے چراغ روشن کررہا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے بچے آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر 30 سے ​​40 سال کی عمر کے نوجوان ہوں گے اور ہماری قوم کی تعمیر کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم نے  این آئی او ایس کو متعدد ذمہ داریاں سونپی ہیں،  جیسے کہ جامع تعلیم کے وسائل کو تیار کرنا، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اوپن  اور فاصلاتی تعلیم کے نظام کو وسعت دینا، تمام کورسز کو ضرورت کے مطابق مزید زبانوں میں ترجمہ کرنا، ہندوستانی علم روایت پر مبنی کورسز کی تشکیل اور اہم غیر ملکی زبانوں میں ان کا ترجمہ کرکے ہندوستانی ثقافت کا پرچار کرنا۔ انہوں نے 'بنیادی خواندگی کی تشخیص' کے تحت 10 کروڑ بالغوں کا اندراج کرنے والے این آئی او ایس کے پروگراموں، سروس  میں موجود اساتذہ کی تربیت، جینڈر گرین پروجیکٹ اور یوگا کی تربیت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ثانوی سطح پر ہندوستانی اشاروں کی زبان کو بطور مضمون قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے  این آئی او ایس کی طرف سے 'ڈی ای ای پی' نامی ای-  لائبریری کے آغاز کو ایک بڑا قدم قرار دیا۔

پروفیسر سروج شرما نے این آئی او ایس کے 33 سال کے سفر کے بارے میں بتایا اور خصوصی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی او ایس وزارت تعلیم کے تحت دو قومی تعلیمی بورڈز میں سے ایک ہے، جو ثانوی، سینئر سیکنڈری اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل ) کے ذریعے اسکولی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے میدان میں این آئی او ایس کے کردار، نئی تعلیمی پالیسی، ورچوئل اوپن اسکول، ڈیجیٹل لائبریری (ڈی ای ای پی)، این ای پی آئی اے  پروجیکٹ، اگنی ویر پروجیکٹ کے لیے وزارت دفاع کے ساتھ ایم او یو کے مفاہمت نامے ،  مکتا کوشل کیندرز اور ہندوستانی علمی روایت کے تحت پیش کردہ مضامین کے کامیاب نفاذ کے لیے این آئی او ایس کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔   ان کے ذریعہ یہ بھی بتایا گیا کہ  این آئی او ایس ہندوستانی تاریکین  وطن کی  ضروریات کی تکمیل کے لئے 'آرمبیکا' نامی ایک نصاب تیار کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BWN1.jpg

اس موقع پر این آئی او ایس کی 33 سالہ تعلیمی کوششوں کے سفر پر مبنی ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی۔ اس دستاویزی فلم میں 'آل انگلینڈ بیڈمنٹن کے فاتح پلیلا گوپی چند نے کہا کہ ان کی بیڈمنٹن اکیڈمی میں زیادہ تر کھلاڑی این آئی او ایس سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس موقع پر این آئی او ایس کے سابق طلباء محترمہ نرنجنا اور جناب ونود کمار چودھری کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ جناب ونود کمار نے کہا کہ صرف این آئی او ایس میں اپنی تعلیم کی وجہ سے، وہ 10 بار (8 ٹائپنگ اور 2 کھیلوں میں) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے کا کریڈٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ این آئی او ایس کی ایک قابل فخر سیکھنے والی، محترمہ نرنجنا ایک کامیاب وینٹریلوکسٹ ہیں۔ این آئی او ایس کے  سابق چیئرمین پروفیسر این کے ایمبشٹ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں، اختراعات کو ہندوستانی تارکین وطن کے لیے 'اسٹینڈ الون ' کورسز تیار کرنے کی قیادت کرنی چاہیے، تاکہ قومی تعلیمی پالیسی- 2020 کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ پرو وائس چانسلر، پروفیسر سشما یادو نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کی روشنی میں این آئی او ایس  کا کردار بڑھ جاتا ہے۔ این آئی او ایس میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ ادارہ آنے والے سالوں میں قومی تعلیمی پالیسی- 2020 کے بلند نظر اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سبھاس سرکار نے این آئی او ایس کے ششماہی میگزین 'پرگیان' کا اجراء کیا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک- ق ر)

U-12893



(Release ID: 1878483) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi