وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دو ہزار بائس کے بھارت بحرالکاہل علاقائی مذاکرات (آئی پی آر ڈی – 2022)

Posted On: 23 NOV 2022 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23نومبر، 2022/ بھارتی بحریہ کا تین روزہ اعلیٰ سطح کے علاقائی اہم مذاکرات ، "بھارت بحرالکاہل علاقائی مذاکرات 2022" (آئی آر پی ڈی -2022 ) بدھ، 23 نومبر 2022 کو نئی دلی میں شروع ہوا۔ آئی آر پی ڈی ایک سالانہ بین الاقوامی کانفرنس ہے جس میں تبادلہ خیال  اور بھارت بحرالکاہل سے متعلقہ سمندری مسائل پر بات چیت کو فروغ دینا ہے جو کہ بھارت کے لیے افریقہ کے مشرقی ساحل سے لے کر امریکہ کے مغربی ساحل تک وسیع، بنیادی طور پر سمندرتک پھیلا ہوا ہے۔

تقریب کا افتتاحی اجلاس نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن کے موجودہ چیئرمین ایڈمرل کرمبیر سنگھ (ریٹائرڈ) اور بحریہ کے سابق سربراہ کے کلمات کے ساتھ شروع ہوا، جنہوں نے نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں بھارت -بحرالکاہل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔  خاص طور پر بھارت کی سمندری پالیسی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ساگر (خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی) اور بھارت بحرالکاہل سمندری پہل (آئی پی او آئی) کے ذریعہ ساگر کو فراہم کردہ پہلے آرڈر کی خصوصیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، جس کا اظہار وزیراعظم نریندر مودی نے 14 نومبر 2019  کو بنکاک میں 14ویں مشرقی ایشیا سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

اس کے بعد افتتاحی خطاب میں، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے بھارت-بحرالکاہل میں بحری تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھارتی بحریہ کی رسائی کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے ایسے بے شمار چیلنجز کو ذکر کیا جو نہ صرف بھارت کے لیے منفرد حیثیت رکھتے ہیں بلکہ بھارت بحرالکاہل  خطے کی دیگر اقوام سے بھی متعلق ہیں۔

کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، عزت مآب دفاع کے وزیر مملکت ، جناب اجے بھٹ نے جو اس وقت سیاحت کے وزیر مملکت ہیں،  کہا کہ بھارت موجودہ اور ابھرتے ہوئے سمندری ڈومین میں خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے فوجی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے علاوہ بھارت کی بحری صلاحیت کے دیگر پہلوؤں جیسے مرچینٹ میرین، بندرگاہیں اور ملک کے سمندری وسائل کے پائیدار انتظام کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت کی سمندری روایات کی تجدید اور ملک کے لوگوں کے مابین سمندر کے استعمال کے رجحان کو مضبوط بنانے پر بھی خاص زور دیا، انسانی کوششوں کے ہر شعبے میں شمولیت اور بین الاقوامی تعاون کے لئے ملک کی گہری وابستگی کا اعادہ کیا۔ وزیر موصوف نے نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن کی طرف سے شائع کردہ ایک کتاب ’’ہارڈ سیکیوریٹی پرسپیکٹیو ان انڈیاز میری ٹائم نیبر ہوڈ‘‘ کا بھی اجرا کیا۔

افتتاحی سیشن کے بعد دو موضوعاتی اجلاس’’ہند بحر الکاہل میں ہولیسٹک میری ٹائم سیکورٹی کے تانے بانے کی تعمیر: کثیر ملکی اختیارات‘‘ اور ’’بھارت بحر الکاہل  کے مغربی اور مشرقی سمندری وسعت میں مجموعی سلامتی پلوں کی تعمیر‘‘ کے موضوع پر تھے۔ ان اجلاس میں، عالمی سطح پر معروف موضوعاتی ماہرین نے سمندری سلامتی تعاون کے بارے میں متعدد کثیرجہتی اور قومی نقطہ نظر پیش کیے جو بھارت-بحرالکاہل کو بہترین طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ کر سکتے ہیں۔

آئی پی آر ڈی-2022، نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن (این ایم ایف) ، نئی دلی کے ذریعہ، بھارتی بحریہ کے نالج پارٹنر کے طور پر منعقد کیا گیا ہے، اور اس کے 800 سے زیادہ شرکاء ہیں، جن میں دوست بیرونی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین بھی شامل ہیں۔ 2005 میں قائم کیا گیا، این ایم ایف ملک کا واحد بحری تھنک ٹینک ہے جو بھارت کے سمندری مفادات سے متعلقہ سرگرمیوں کے تمام پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اس نے تمام 'معاملات بحری امور پر آزاد، اصل اور پالیسی سے متعلقہ تحقیق کے لیے اہم بین الاقوامی طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ '

  *****

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U 12873


(Release ID: 1878419) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Marathi