وزارتِ تعلیم
مندوبین نے کاشی تمل سنگمم میں مندروں پر فوٹو نمائش کا نظارہ کیا
Posted On:
23 NOV 2022 6:04PM by PIB Delhi
کاشی تمل سنگمم میں وارانسی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس کے ذریعہ 90 معروف قدیم مندروں کی فوٹو نمائش کا اہتمام کیا گیا جو کہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے ایمفی تھیٹر گراؤنڈ میں جاری ہے۔اس نمائش میں وارانسی کے مندروں کی کل 29 تصویرں اور تمل ناڈو کے مندروں کی 61 تصویروں کو اس نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے مندروں کی شان و شوکت اور فن تعمیر اور کاشی کی نایاب مورتیاں مندوبین اور وزیٹرس کے لئے توجہ کا مرکز ہے۔
کاشی اور تمل ناڈو کا تہذیبی تعلق بہت گہرا ہے اور بھگوان شیو طویل عرصہ سے چلے آرہے اس تعلق کے مرکز میں ہیں ۔
کاشی کی شناخت بھگوان شیو سے کی جاتی ہے اور تمل ناڈو میں کئی مندر بھی بھگوان شیو کے لیے وقف ہیں۔ ان دونوں مقامات کے مندروں کی تصویریں اس نمائش میں پیش کی گئی ہیں۔ جنوبی ہندوستان کے مندر بنیادی طور پر اس دراوڑ روایت کے ہیں جسے دراوڑ انداز کا فن تعمیر کہا جاتا ہے اور شمالی ہندوستان کے مندرناگر طرز کے فن تعمیر کے مندر ہیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 12869)
(Release ID: 1878408)