الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان، دنیا میں ٹیکنالوجی کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر


حکومت ہند، نوجوان ہندوستانیوں کے لیے ٹیکنالوجی کے مواقع کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں ریاستی اور مقامی حکومتوں کی  شراکتداری میں ٹیم انڈیا ماڈل پر کام کرتی ہے

Posted On: 11 NOV 2022 6:57PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹکنالوجی اور مہارت کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ ہندوستان، جو جلد ہی جی-20 کی صدارت کی ذمہ داری سنبھالے گا، دنیا کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کی تشکیل میں اہم رول ادا کرے گا۔

اندور میں ڈیجیٹل ایکسلریشن پر سی آئی آئی مدھیہ پردیش کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی جی-20 کی صدارت سنبھالنے کے بعد ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن مستقبل کی معیشتوں، کاروباروں اور کثیر قطبی دنیا کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ہے ۔ اس اہم کردار میں بھارت کی خصوصی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بعد ہندوستان نے دنیا کے دوسرے بڑے ممالک سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ‘‘ہندوستان کے رپورٹ کارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ 200 کروڑ سے زیادہ کی بے مثال تعداد میں ٹیکہ کاری کے عمل ،سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت، سب سے زیادہ ایف ڈی آئی کے ساتھ  ہم اُس دور سے باہر آتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر کیلئے یہ انتہائی افراط زر ، کساد بازاری، لاک ڈاؤن اور شٹ ڈاؤن کا دور رہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل انڈیا، حکومت میں ٹیکنالوجی کے استعمال نے ہندوستان کی معیشت کو پٹری  بنائے رکھا ہے، یہ اس لیے ممکن ہوا ہے کیونکہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ٹیم انڈیا ماڈل کی طرز پر ریاستوں اور مقامی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہی ہے کہ پورے ہندوستان کے تمام نوجوان ہندوستانیوں کے لیے مواقع دستیاب ہوں، یہاں تک کہ درجے کے 2 اور 3 شہروں اور دیہاتوں میں بھی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں اختراعات اور اسٹارٹ اپس کے مواقع کی لہر پہلے ہی موجود ہے اور یہ اندور جیسے چھوٹے شہروں تک بھی پہنچ چکی ہے۔

جناب  راجیو چندر شیکھر آج جیسے ہی اندور پہنچے، اندور کے رکن پارلیمنٹ  شری شنکر لالوانی، انویسٹ اندور کے سکریٹری شری ساون لدھا، ، سمبیوسس یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز،اندور کی  پرو چانسلر ڈاکٹر سواتی مجومدار اور بہت سے دوسرے لوگوں نے اندور ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔

انہوں نے سنسد سیوا سنکلپ اور انویسٹ اندور کے زیر اہتمام مدھیہ پردیش کےپرائڈ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور ریاست کی 75 آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کمپنیوں کو اعزاز سے نوازا۔

بعد میں شام کو وزیر موصوف نے سمبیوسس یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز، اندور کے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شام کو وہ نئی دہلی روانہ ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح۔

 (U: 12855)



(Release ID: 1878229) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi