ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گریڈڈ  رسپانس ایکشن پلان کا مرحلہ III نافذ العمل ہے

Posted On: 11 NOV 2022 6:35PM by PIB Delhi

دہلی-این سی آر میں پچھلے دو دنوں سے  ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کا بڑھتا ہوا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ہوا کے حالات بہت سازگار نہیں رہے ہیں اور اس وجہ سے فضا کو  آلودہ کرنے والے عناصر کو بکھیرنے کا عمل  زیادہ موثر نہیں رہا ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں دہلی کے مجموعی اے کیو آئی میں 260 سے 346 تک کے نمایاں اضافے کو دیکھتے ہوئے، شمال مغربی ہوا کا بہاؤ دہلی کے اے کیو آئی پر کھیتوں میں لگنے والی آگ کے اثرات کو بڑھانے کے لیے سازگار ہے اور ہوا کے معیار کو خراب ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے لیے کمیشن کی ذیلی کمیٹی (سی اے کیو ایم) نے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت کارروائیاں کرنے کے لیے، ہوا کے معیار کے منظرنامے اور متعلقہ پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے کہ جاری کارروائیاں جی آر اے پی  کے مرحلہ III کے تحت نافذ  کیا جانا جاری  رکھی جائیں گی  اور اسے اس مرحلے پر واپس نہیں لیا جانا چاہئے۔

ذیلی کمیٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مستقل بنیادوں پر ہوا کے معیار کا جائزہ لیتی رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م۔ ن ا۔

U- 12854 


(Release ID: 1878221) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi