پی ایم ای اے سی

ای اے سی –پی ایم ورکنگ پیپرمیں عالمی اشاریہ ، وی –ڈی ای ایم اشاریوں اور ای آئی یو جمہوری اشاریہ میں آزادی سے متعلق مسائل کا تجزیہ کیاگیاہے

Posted On: 22 NOV 2022 9:59PM by PIB Delhi

وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی  کاؤنسل نے ای اے سی –پی ایم کے رکن سنجیوسانیال اور آکانکشااروڑہ کے ذریعہ تیارکردہ ایک ورکنگ پیپرجاری کیا ہے۔ اس پیپر میں تاثرات پرمبنی تین اشاریوں :عالمی اشاریہ ، وی –ڈی ای ایم اشاریوں اور ای آئی یو جمہوری اشاریہ میں آزادی کا تجزیہ کیاگیاہے ۔

ای اے سی –پی ایم نے درج ذیل بیان ٹوئیٹ کیاہے ،جس میں ان تاثرات پرمبنی اشاریوں میں استعمال  کئے  گئے طریق کار کے ساتھ سنگین مسائل پیش کئے گئے ہیں ۔ اس کا کہنا ہے کہ ان اشاریوں کے ذریعہ استعمال کئے گئے سوالات ، سبھی ملکوں میں جمہوریت کا مناسب پیمانہ نہیں ہیں ۔

‘‘حالیہ برسوں میں ، بھارت کی درجہ بندیاں اوراسکورس میں ، ان رائے پرمبنی متعدد عالمی اشاریوں  میں کمی درج کی گئی ہے جو جمہوریت ، آزادی وغیرہ جیسے موضوعات امورسے متعلق ہیں  @sanjeevsanyal & @AakankshaArora5 write. لکھتاہے ۔

اس ورکنگ پیپرمیں تاثرات پرمبنی تین اشاریوں :عالمی اشاریہ ، وی –ڈی ای ایم اشاریوں اور ای آئی یو جمہوریہ اشاریہ میں آزادی کا تجزیہ کیاگیاہے ۔

عالمی اشاریہ اوروی –ڈی ای ایم اشاریوں میں آزادی کے تحت بھارت کو اسی سطح پررکھاگیاہے ، جس سطح پروہ 1970کی دہائی میں ایم جنسی کے دوران تھا۔ اس کے علاوہ ، بھارت کوشمالی قبرص جیسے ملکوں سے بھی نیچے کامقام دیاگیاہے ۔ جو یقینا معتبرنہیں ہے ۔

ان تاثرات پرمبنی اشاریوں میں استعمال کئے گئے مرتب ضابطہ کارکے بارے میں سنگین مسائل ہیں۔ پہلا، یہ اشاریئے ، بنیادی طورپر ، نامعلوم ،‘‘ماہرین’’ کے ایک چھوٹے سے گروپ کی آراء پرمبنی ہیں ۔

دوسرے ، جوسوالات استعمال کئے گئے ہیں وہ موضوعی ہیں اورانھیں ایسے الفاظ میں ڈھالاگیاہے کہ ملکوں کے مابین موازنہ کی بات توچھوڑیں ، کسی بھی ملک تک کے لئے معروضی طورپر جواب دینا ناممکن ہے ۔

تیسرے ایسے بھی سوالات ہیں جنھیں پوچھنا چاہیئے تھا لیکن انھیں علیحدہ کردیاگیاہے ۔

چوتھے ، ان اشاریوں کے ذریعہ پوچھے گئے بعض سوالات ، سبھی ملکوں میں جمہوریت کےمناسب پیمانے نہیں  ہیں ۔

چونکہ یہ اشاریئے ، عالمی حکمرانی کے اشاریوں میں داخل کئےجاتے ہیں ، لہذا ورلڈ بینک کو ان اداروں میں اور زیادہ شفافیت اورجوابدہی کو یقینی بناناچاہیئے۔

اس دوران آزاد بھارتی تھنک ٹینکس کی اس بات کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے کہ وہ دنیا کے لئے اسی قسم کے تاثرات پرمبنی اشاریئے تیارکریں تاکہ مٹھی بھر مغربی اداروں کی اجارہ داری کو ختم کیاجاسکے ۔

ورکنگ پیپرhttps://t.co/1WfesgCvirپردستیاب ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WPGQ.jpg

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12830



(Release ID: 1878190) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi