بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب ونیت کمار(آئی آرایس ای ای ) نے ممبئی میں کے وی آئی سی کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
21 NOV 2022 10:03PM by PIB Delhi
جناب ونیت کمار (آئی آرایس ای ای )نے 21نومبر 2022کو ممبئی میں کے وی آئی سی کے مرکزی دفترمیں کے وی آئی سی کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا۔ انھیں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کی وزارت ایم ایس ایم ایز کے تحت ممبئی میں کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی ) کا سی ای او مقرر کیاگیاہے ۔ کے وی آئی سی کے عزت مآب چیئر مین جناب منوج کمار نے مرکزی دفتر میں جناب ونیت کمارکا خیرمقدم کیا ۔

جناب ونیت کمار1993 بیچ کے ایک آئی آرایس ای ای افسرہیں ۔ انھوں نے کھادی گرام ادیوگ کمیشن کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر سی ای او کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے شیاماپرساد مکرجی بندرگاہ کولکاتہ (سابقہ شیاما پرساد مکھر جی پورٹ کولکاتہ ) کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ممبئی ریلوے وکاس کارپوریشن لمیٹڈ میں چیف الیکٹریکل انجینئر بھی رہ چکے ہیں ، جہاں انھوں نے ورلڈ بینک کے ذریعہ فنڈس فراہم کردہ ایم یوٹی پی پروجیکٹ کے کام کاج کی نگرانی کی تھی۔ اس سے پہلے جناب کمار نے سینٹرل ریلوے کے ایڈمنسٹریٹو عہدے کے سکریٹری کا عہدہ سنبھالا تھا اور انتظامیہ سے متعلق عام امور کا تجربہ حاصل کیاتھا۔ انھوں نے دنیا میں سب سے گھنے مضافائی ریلوے نظاموں میں سے ایک ممبئی مضافائی ریلوے نظام میں ریل کی پٹریوں کے اثاثے اورانجن ورک شاپ کی ذمہ داری بھی سنبھال چکے ہیں ۔
TNIR.jpeg)
شیاما پرسادمکھرجی پورٹ کولکاتہ چیئرمین کی حیثیت سے جناب کمار نے بندرگاہ کے لئے ایک بنیادی اہمیت کا حامل فعال کردار اداکیاتھا۔ جس کی وجہ سے 19-2018اور 20-2019کے دومسلسل برسوں میں سب سے زیادہ مقدار میں تجارتی سامان کی باربرداری کی گئی تھی۔ اوراس کے ساتھ ہی بندرگاہ نے ، اپنی 150سالہ تاریخ کے سبھی سابقہ ریکارڈ بھی توڑدیئے تھے ، تجارتی سامان کی لدائی اورڈھلائی کے علاوہ بندرگاہ نے جناب کمارکی بصیرت افروز اورفعال قیادت کی وجہ سے 150سال میں پہلی مرتبہ 60کروڑروپے کا منافع بھی کمایاتھا۔ اوران کی باصلاحیت رہنمائی میں ، 11جنوری 2020کو عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کولکاتہ بندرگاہ کے قیام کے 150سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہونے والی ایک شاندار تقریب کا افتتاح کیاتھا۔
بندرگاہ کا سیکٹر سنبھالنے کے بعد سے ، انھوں نے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور بندرگاہ کی صلاحیت کو بہتربنانے میں ایک کلیدی کردار اداکیاتھا۔ ان کی رہنمائی میں شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ ایم ایم پی کو لکاتہ نے گہرے سمند رمیں لنگرانداز بڑے بحری جہازوں سے بڑی مقدارمیں تجارتی سامان کی لدائی اورڈھلائی سے متعلق اہم کاموں کی ذمہ داری سنبھالی تھی ۔
جناب کمارنے پڑوسی ملکوں اور شمال مشرقی خطے پرمشتمل علاقائی کنکٹی وٹی کی ترقی میں ایک کلیدی کردار اداکیاہے ۔انھوں نے مختلف النوع اسٹراٹیجک پہل قدمیوں کے توسط سے بنگلہ دیش ، نیپال ، بھوٹال ، میانماراورتھائی لینڈ کے ساتھ کاروباری رشتوں کو بہترسے بہتربنانے پرتوجہ مرکوز کی تھی ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -12791
(Release ID: 1877938)
Visitor Counter : 148