عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی  وزیر ڈاکٹرجتیندرسنگھ ، 26نومبر 2022کو جموں وکشمیر کے شہرکٹرہ میں ای –حکمرانی کے بارے میں منعقدہونے والی 25ویں  قومی کانفرنس (این سی ای جی )کا افتتاح کریں گے


26نومبر ، بھارت کے آئین کو اختیارکئے جانے کی یاد میں ، یوم آئین کے طورپر منایاجاتاہے ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ ، افتتاحی اجلاس میں آئین کی تمہید پڑھیں گے اورسبھی شرکاء باآواز بلند اسے دوہرائیں گے

دو روزہ کانفرنس کا موضوع ہے :‘‘شہریوں ، صنعت اور حکومت کو آپس میں قریب لانا’’

این اے ای جی اسکیم 2022کی ای-حکمرانی سے متعلق 18 پہل  قدمیوں کے تحت ، ای حکمرانی کے لئے قومی ایوارڈس(این اے ای جی) پیش کئے جائیں گے

Posted On: 21 NOV 2022 5:41PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات  اورعوامی  شکایات کے محکمے (ڈی اے آرپی جی ) اور حکومت ہند کی الیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (میئتی )، جموں وکشمیر کی سرکار کے اشتراک کے ساتھ ، ای –حکمرانی کے بارے میں 25ویں قومی کانفرنس کاانعقاد کریں گے ۔ یہ کانفرنس 26اور27 نومبر 2022کو جموں وکشمیر  کے شہر کٹرا میں منعقد ہوگی ۔ اس کانفرنس کا موضوع  ہے :‘‘شہریوں  ، صنعت اورحکومت کو آپس میں قریب لانا’’۔

حکومت ہند کی سائنس اورٹیکنالوجی کی وزارت اورارضیاتی سائنسز کی وزارت میں آزادانہ چارج کے ساتھ مرکزی وزیرمملکت ، وزیراعظم کے دفترپی ایم او میں وزیرمملکت ، عملے ، عوامی شکایات اورپنشن ، ایٹمی توانائی کے محکمے اورخلاء سے متعلق محکمے کے وزیر مملکت ، اورمہمان خصوصی ڈاکٹرجتیندرسنگھ اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔

26نومبر کو بھارت کے آئین کو اختیارکئے جانے کی یاد میں ، یوم آئین کے طورپر  منایاجاتاہے۔ ان تقریبات کے ایک حصے کے طورپر مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندرسنگھ ، 26نومبر 2022کوای –حکمرانی سے متعلق 25ویں قومی کانفرنس  میں آئین کی تمہید پڑھیں گے اوراس کے ساتھ ساتھ سبھی شرکاء  اسے بلند آواز سے دہرائیں گے ۔

ای –حکمرانی کی 18پہل قدمیوں سے این اے ای جی اسکیم 2022کے 5زمروں کے تحت ای-حکمرانی کے بارے  میں قومی ایوارڈس پیش کئے جائیں گے۔ یہ ایوارڈس مرکزی ، ریاستی اور ضلع کی سطحوں پر، تعلیمی اور تحقیقی اداروں اورسرکاری ملکیت کاروباری اداروں پی ایس یوز کی سطح پردیئے جائیں گے ۔ ان ایوارڈس میں سونے کے 9اورچاندی کے 9ایوارڈس شامل ہیں ۔

جموں اور کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا27نومبر 2022کو 25ویں این سی ای جی کے اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ہریانہ کے وزیراعلیٰ بھی اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جس میں ڈجیٹل جے اینڈ کے پہل قدمیوں کا آغاز کیاجائے گااورجموں وکشمیر حکومت کی جانب سے مفاہمت ناموں پردستخط کئے جائیں گے ۔

اگلی دہائی میں حکمرانی کے لئے بھارت کو ڈجیٹل لحاظ سے  بااختیارمعاشرہ بنانے اور علم ودانش کی معیشت میں تبدیلی کرنے کی غرض سے ، ڈجیٹل جدت طرازی ایک اہم کردار اداکرے گی ۔ اس کی بدولت ان موضوعات اورٹیکنالوجیز کے بارے میں تبادلۂ خیال اورغوروخوض کرنے کی ضرورت پیش آئے گی ، جو مستقبل میں ڈجیٹل حکمرانی  کے خدوخال طے کریں گے ۔ تاکہ عام شہریوں کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں اضافہ کیاجاسکے ۔ اس کانفرنس  میں مقتدراورممتاز مقررین کو مدعو کیاجائے گاتاکہ وہ اس موضوع  پراپنی معلومات اور بصیرت سے مطلع کرسکیں اوراس طرح یہ کانفرنس ، ان ٹیکنالوجیز میں سے بعض  ٹیکنالوجیز پرتبادلۂ خیال کے لئے  ایک پلیٹ فارم بن جائے گا۔

اس کانفرنس کے مکمل اجلاس میں دس ذیلی موضوعات پرتبادلۂ خیال کیاجائے گا۔

  1. تمام سرکاری  کام کاج میں ڈجیٹل حکمرانی کا عمل دخل ۔
  2. اسٹارٹ اپ ایکونظام اورروزگار  کے مواقع  پیداکرنے کی غرض سے ڈجیٹل معیشت  کو مستحکم بنانا۔
  3. قومی ترقی کو فروغ دینے اورشہریوں کے حقوق  کے تحفظ کے لئے جدیدقوانین ۔
  4. شکایات کے شفاف اوربروقت بندوبست سے متعلق نظام۔
  5. آئندہ نسلوں کی خدمات  اورسائبراسپیس میں سکیورٹی کے لئے اکیسویں صدی کا ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ ۔
  6. تلاش وجستجو سے آبادی کے پیمانے پرحل نکالنے کے بجائے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی جانب منتقلی ۔
  7. ڈجیٹل خامیوں کو دورکرنے کی غرض سے ای –حکمرانی کا کردار۔
  8. کاروباراور رہن سہن میں سہولت میں اضافہ کرنے کی غرض سے ڈجیٹل حکمرانی ۔
  9. مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیر ، جموں وکشمیر میں ڈجیٹل کا یاپلٹ ، اور
  10. جموں وکشمیر میں ای-حکمرانی کی پہل قدمیاں

اس کانفرنس کی بدولت  پورے ملک میں ای-حکمرانی سے متعلق پہل قدمیوں کو خاطرخواہ رفتارملے گی اورسبھی کو مکمل طورپر خدمات کی فراہمی سے عمل کو بہتربنانے کی غرض سے سول سرونٹس اورممتاز صنعت کاروں کوای-حکمرانی کے اپنے کامیابی اقدامات کو اجاگرکرنے کے لئے مواقع  فراہم ہوں گے ۔

28ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام 8علاقوں  کی مرکزی وزارتوں اور محکموں کے مندوبین نے کانفرنس میں اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔ جموں میں منعقد ہونے والی  اس کانفرنس میں ایک ہزارسے زیادہ مندوبین کے شرکت کرنے کا امکان ہے ۔ اس تقریب کے دوران ایک نمائش کا بھی اہتمام کیاجائے گا ،جس  میں ای-حکمرانی کے شعبے میں بھارت کی حصولیابیوں کا اجاگرکیاجائے گااوراس کے ساتھ ہی ایک والی آف فیم ایوارڈس جیتنے والے افراد کی فوٹو نمائش بھی کی جائے گی ۔

انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات  کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سری نواس ، الیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹیکنالوجی –آئی ٹی کی وزارت کے سکریٹری جناب الکیش کمارشرما، جموں وکشمیر سرکارکے چیف سکریٹری  جناب ارون کمارمہرہ ،ڈی اے آرپی جی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب امرناتھ اورجموں وکشمیر  سرکارکی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی کمشنر/سکریٹری محترمہ پریرنا پوری سمیت حکومت ہند کے سینئر اورسرکردہ سکریٹریز بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے ، جب کہ انتظامی اصلاحت اورعوامی شکایات  کے محکمے ، جوائنٹ سکریٹری جناب این بی ایس راجپوت کلمات تشکر  اداکریں گے ۔

***********

 

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12792



(Release ID: 1877904) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi