یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

مشترکہ دفاعی خدمات کے امتحان (I، 2022 ) کے حتمی  تنائج

Posted On: 21 NOV 2022 6:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21نومبر، 2022/   مندرجہ ذیل فہرستیں اُن 164 (104 + 46 + 14) امیدواروں کی میرٹ کے مطابق  ہیں جنہوں نے مشترکہ دفاعی خدمات امتحان  (I، 2022) کے نتائج کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ امتحان اپریل 2022 میں یونین پبلک سروس کمیشن نے کرایا تھا اور ایس ایس بی کے انٹرویو ؛ دفاع کی وزارت کے سروسز سلیکشن بورڈ نے کیے تھے جو بھارتی فوج کی اکیڈمی  دہرہ دون؛ بھاتی بحریہ کی اکیڈمی ایزی مالا، کیرالہ اور بھارتی فضائیہ کی اکیڈمی حیدرآباد کے  154 ویں (ڈی ای) کورس کے لیے کرائے گئے تھے۔ یہ کورس  پرواز سے پہلے کا تربیتی کورس نمبر 213 ایف (پی )  کا کورس ہے۔

2. مختلف کورسز کے لیے تین فہرستوں میں کچھ مشترک امیدوار ہیں۔

3. اسامیوں کی تعداد، جیسا کہ حکومت نے بتائی ہے،بھارتی فوج اکیڈمی کےلیے 100 ہے [ جس میں این سی سی ’سی‘ سرٹیفکیٹس (فوج ونگ)  کے حامل امیدواروں کےلیے ریزروڈ شامل ہیں]؛ 22 اسامیاں بھارتی بحریہ اکیڈمی ایزیمالا، کیرالہ ایگزیکٹو  برانچ (جنرل سروس)  / ہائیڈرو [این سی سی ’سی‘ سرٹیفکیٹ (این سی سی  خصوصی داخلے کے ذریعے بحریہ کا ونگ) کے حامل امیدواروں کےلیے تین ویکینسیاں شامل ہیں اور  03 ویکینسیاں این سی سی ’سی‘ سرٹیفکیٹ (ایئر ونگ) کے حامل امیدواروں کے لیے ریزروڈ ہیں۔ یہ اسامیاں این سی سی خصوصی داخلے کےذریعے پُر کی جائیں گی۔

4. کمیشن نے بھارتی فوج اکیڈمی ، بھارتی بحریہ اکیڈمی اور فضائیہ اکیڈمی میں داخلے کے لیے تحریری امتحان میں کامیاب  2612 ، 933 اور 616 امیدواروں کی بالترتیب سفارش کی تھی۔  جن امیدواروں نے قطعی طور پر کامیابی حاصل کی ہے وہ فوج کے صدر دفتر کی طرف سے کرائے گئے ہیں ان کی تعداد ایس ایس بی امتحان کے بعد طے کیے گئے ہیں۔

5. ان فہرستوں کو تیار کرتے ہوئے میڈیکل امتحانات کے نتائج شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

6. ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی اہلیت کی تصدیق کا کام آرمی ہیڈ کوارٹر کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ لہذا ان سبھی امیدواروں کی امیدواری  فی الحال عارضی ہے۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اصل سرٹیفکیٹ اپنی اُس تاریخ پیدائش/ تعلیمی اہلیت وغیرہ کے مطابق  داخل کریں جس کا انہوں نے دعوی کیا ہے۔ امیدواروں کو اس کے ساتھ ساتھ فوج کے صدر دفتر  / بحریہ کے صدر دفتر اور فضائیہ کے صدر دفتر کو اپنے پہلے متبادل کے طور پر تصدیق شدہ فوٹواسٹیٹ کاپیوں کے ساتھ بھیجنے ہیں۔

7. اگر پتے میں کوئی تبدیلی ہے تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوج کے صدر دفتر  / بحریہ کے صدر دفتر  / فضائہ کے صدر دفتر کو فوری طور پر براہ راست مطلع کریں۔

8. یہ نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہوں گے۔البتہ، امیدواروں کے نمبر ویب سائٹ پر مشترکہ دفاعی خدمات کے امتحان (I، 2022 کے لیے افسروں کی تربیتی اکیڈمی (او ٹی اے) کے قطعی نتیجے کے اعلان کے بعد دستیاب کرائے جائیں گے۔

9. کسی بھی مزید معلومات کے لیے، امیدوار کمیشن کے دفتر کے گیٹ ’سی‘کے قریب فیسیلیٹیشن کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کسی بھی ورکنگ ڈے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں:

******

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U 12777


(Release ID: 1877883) Visitor Counter : 165
Read this release in: English , Hindi