وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کے وراثتی مرکز نے پی ای سی سے فضائیہ کانپور – 1 موصول کیا

Posted On: 21 NOV 2022 8:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21نومبر، 2022/ بھارتی فضائہ آئی اے ایف کا وراثتی مرکز چنڈی گڑھ کے سیکٹر 18 میں قائم کیا جا رہا ہے، یہاں ایک وینٹیج پروٹوٹائپ طیارہ کانپور – 1 موصول کیا گیا۔ یہ کامیاب قسم کی واحد انجن والی مشین ایئر وائس مارشل آنجہانی ہرجیندر سنگھ وی ایس ایم 1، ایم بی ای نے 1958 میں ڈیزائن اور تعمیر کی تھی۔ اور اسے پنجاب انجینئرنگ کالج پی ای سی چنڈی گڑھ میں رکھا گیا تھا۔

اس دیسی مشین کو حاصل کرنے کی ایک سادہ تقریب کی میزبانی پنجاب انجینئرنگ کالج چنڈی گڑھ کے ایئروناٹیکل انجینئرنگ ڈیویژن نے کی۔ اس طیارے کو ایئر مارشل آر ردیش ، ایس اے ایس او، ایچ کیو مغربی ایئر کمان نے پروفیسر بلدیو سیتیا  ، ڈائریکٹر پی ای سی سے موصول کیا۔ یہ ونٹیج طیارہ  1967 میں اے وی ایم ہرجیندر سنگھ نے پی ای سی کو تحفے میں دیا تھا۔ کانپور 1 کی نمائش بھارتی فضائیہ کے وراثتی مرکز میں دیگر تیارے کے ساتھ کی جائے گی۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایئر مارشل آر ردیش نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے وراثتی مرکز نے  اس طیارے کو رکھے جانے سے نہ صرف وراثتی قدر میں اضافہ ہوگا بلکہ پنجاب انجینئرنگ کالج  اور بھارتی فضائیہ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پی ای سی میں 1964 کے بیچ میں  17 طلبا نے بھارتی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور بقیہ ڈی جی سی اے میں شامل ہوئے تھے۔

بھارتی فضائیہ کا وراثتی مرکز ایک ایسا پروجیکٹ تھا جس کا تصور چنڈی گڑھ انتظامیہ ، پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ایڈمنسٹریٹر  جناب بنواری لال پروہیت اور ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پچھلے سال پیش کیا تھا۔  بھارتی فضائہ کا وراثتی مرکز طیاروں اور تال میل رکھنے والے بیڑوں پر مشتمل ہوگا جس کا مقصد بھارتی فضائیہ میں کارروائیوں کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔

 

  ۔۔۔

                  

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U 12783



(Release ID: 1877875) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi