عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اقلیتوں کے قومی کمیشن کےچیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورا نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی، سیکورٹی کی صورتحال اور ہندوؤں ، جن میں کشمیری پنڈت اور جموں و کشمیر میں رہنے والے سکھ شامل ہیں، کے لئے تعلیم اور روزگار کےمواقع پر بھی بات چیت کی
مرکز جموں و کشمیر کےتمام لوگوں کےلئےخامی سے پاک سیکورٹی فراہم کرنے کےلئے عہد بند ہے اور یہاں رہنے والی اقلیتوں کی ضروریات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لئے سخت کوشش کررہا ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
11 NOV 2022 6:44PM by PIB Delhi
اقلیتوں کے قومی کمیشن کےچیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورا نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی اور سیکورٹی کی صورتحال اور ہندوؤں ، جن میں کشمیری پنڈت اور جموں و کشمیر میں رہنے والے سکھ شامل ہیں، کے لئے تعلیم اور روزگار کےمواقع پر بھی بات چیت کی۔
جناب لال پورا نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو کئے گئےکچھ اقدامات سے واقف کرایا جن میں اسکالر شپ کی فراہمی ،تربیت اور کفایتی شرحوں پر قرضوں کی سہولتوں کو توسیع دینا اور ہنر ہارٹ جیسے پروگراموں کا انعقاد کرنا شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقےجموں و کشمیر میں رہنے والی اقلیتوں کی تربیت کے لئے کمیشن مزید فنڈز منظور کرائے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کےتمام لوگوں کےلئےخامی سے پاک سیکورٹی فراہم کرنے کےلئے عہد بند ہے اور یہاں رہنے والی اقلیتوں کی ضروریات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لئے سخت کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کمیشن کو اقلیتوں کی ثقافت اور زبان کےتحفظ اور اس کو مالا کرنے کی سمت میں اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہدایات دیں۔
پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) اسکیم ، جس کا مقصداقلیتی آبادی پر مشتمل شناخت کردہ علاقوں کی ترقی میں پیش آنے والےرخنوں کا ازالہ کرنا ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ اس اسکیم کے ذریعہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کی سمت میں کام کیا جاتا رہے گا اور نشان زد اقلیتوں والےعلاقوں میں عدم توازن کو ختم کرکے انہیں ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کی کوششیں کی جائیں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایم جے وی کے کےتحت ، تعلیم ، صحت اور صلاحیت سازی سے جڑی پروجیکٹوں کے لئے 80 فی صد وسائل سے استفادہ کیا گیا ہے ۔ جن میں سے کم ا زکم 33 سے 40 فی صد کو خواتین /لڑکیوں کے لئے اثاثہ جات /سہولیات فراہم کرنے کے لئے مخصوص کیاگیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ پی ایم جےوی کے کے تحت تقریباً 20 پروجیکٹوں کو جن کی تعداد تقریباً 320 لاکھ تک پہنچے گی، کو جموں و کشمیر کےعوام کو بہتر صحت ، تعلیم اور دیگر سہولیات مہیا کرانے کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ دیا کہ پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے تحت جموں و کشمیر کے طلبا کے لئے تقریباً 35 کروڑ روپے منظو ر کئےگئے ہیں اور مزید فنڈز کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔
*****
ش ۔ س ب. ۔ ج
UNO-12764
(Release ID: 1877669)
Visitor Counter : 149