عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت ، حکومت ہند کے پنشن اور پینشن یافتگان کی بہبود کےمحکمہ نے، مرکزی حکومت کے پینشن یافتگان کے لیے، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کو فروغ دینےکی ملک گیر مہم شروع کی ہے

Posted On: 11 NOV 2022 7:36PM by PIB Delhi

محکمہ پنشن اور پینشن یافتگان کی بہبود، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت، حکومت ہند نے مرکزی حکومت کے پینشن یافتگان کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فروغ کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔ نومبر 2021 میں، وزیر مملکت (پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کسی بھی اینڈرائیڈ موبائل فون کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ایک اہم 'چہرے کی تصدیقی تکنیک 'کا آغاز کیا تھا۔ اب محکمہ، ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ کو فروغ دینے اور چہرے کی تصدیق کی تکنیک کو مقبول بنانے کے لیے ایک خصوصی ملک گیر مہم شروع کر رہا ہے۔ تمام اندراج شدہ پینشن یافتگان کی ایسوسی ایشنز، پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، حکومت ہند کی وزارتوں اور سی جی ایچ ایس فلاحی مراکز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پینشن یافتگان کی 'آسان زندگی' کے لیے خصوصی کیمپوں کا اہتمام کرکے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ/چہرے کی توثیق کی تکنیک کو فروغ دیں۔

اس جاری مہم کے دوران 13نومبر 2022تک جمع کرائے گئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس کی تعداد 4766735 ہے اور ان میں سےچہرے کی تصدیق کے ذریعے تیار کردہ کل ڈی ایل سیز 262686 ہیں۔ مزید یہ کہ مرکزی حکومت کے پینشن یافتگان کی طرف سے جمع کرائے گئے کل ڈی ایل سیز 1818289 ہیں اور ان تمام ڈی ایل سی میں سے 161158 چہرے کی تصدیق کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں، 15 نومبر 2022 کو،مرکزی حکومت کی ایک ٹیم، ایس بی آئی، انتظامی دفتر، سی این ودیالیہ، امباواڑی میں ایک بیداری پروگرام کے انعقاد کے لیے احمد آباد پہنچی ہے،جس میں محکمہ پنشن اور پینشن یافتگان کی بہبود کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرمود کمار اور اے ایس او شری نمو نارائن مینا شامل ہیں۔ اس سےقبل،ٹیم نے 14 نومبر 2022 کو وڈودرا میں الکا پوری برانچ میں ایک بیداری مہم کا انعقاد کیا تھا۔

اس مہم میں این آئی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو راٹھی شامل ہیں، جو چوبیسوں گھنٹے تکنیکی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں تاکہ مہم کے ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازایں، ایس بی آئی اور دیگر بینکوں، یو آئی ڈی اے آئی، پی آئی بی، ڈی ڈی نیوز اور اے آئی آر کے نمائندوں کا تعاون اور فروغ قابل قدر ہے۔ احمد آباد میں، اس مہم کو پینشن یافتگان کی مختلف ایسوسی ایشنز کی طرف سے رفتار فراہم کی جا رہی ہے جن میں پوسٹس اینڈ ٹیلی گرافس اور دیگر مرکزی حکومت کے پینشن یافتگان کی ایسوسی ایشن شامل ہے، جس کی سربراہی اس کے سکریٹری جناب ایس بی پٹیل کر رہے ہیں اور اس میں ایس بی آئی پینشن یافتگان ایسوسی ایشن، احمد آباد یونٹ بھی شامل ہے، جس کی قیادت اس کے سکریٹری جنرل جناب ایس سی گوڈگور کر رہے ہیں۔

مرکزی ٹیم نے بتایا ہے کہ اس سے قبل لائف سرٹیفکیٹ ذاتی طور پر پیش ہو کر جمع کرانا پڑتا تھا اور اس کے لیے بزرگ پینشن یافتگان کو بینکوں کے باہر گھنٹوں قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا۔ اب، یہ ان کے گھروں سے ایک بٹن کے کلک پر ممکن ہو گیا ہے۔ مرکزی ٹیم نے کچھ دستاویز، جیسے کہ آدھار کارڈ، او ٹی پی کے لیے رجسٹرڈ موبائل نمبر، پی پی او نمبر اور اکاؤنٹ نمبر بینک/پوسٹ آفس ساتھ لانے پر زور دیا ہے، خاص طور پر اگر وہ پہلی بار چہرے کی تصدیق کے ذریعے ڈی ایل سی کر رہے ہوں۔ یہ سہولت ریاستی حکومت سمیت متعدد دیگر پنشن منظور کرنے والے اداروں کے پینشن یافتگان کے لیے بھی دستیاب ہے۔

مرکزی ٹیم نے تمام پینشن یافتگان سے درخواست کی ہے کہ وہ محکمے کے آفیشل یوٹیوب چینل - DOPPW_INDIAOFFICIAL - پر جائیں جہاں دو ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں چہرے کی تصدیق کی تکنیک کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے عمل کو آسان زبان میں بیان کیا گیا ہے۔

یہ مہم، محکمہ کی طرف سے نومبر کے پورے مہینے میں چلائی جائے گی اور تمام پینشن یافتگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ چہرے کی تصدیق کے ذریعے اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے اس سہولت سے ضروراستفادہ کریں۔۔

*****

U.No.12679

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1877461) Visitor Counter : 88


Read this release in: English