دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر گری راج نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپ کا فروغ اب ہندوستان میں اپنی مدد آپ گروپوں کی تحریک تک پہنچ گیا ہے


جناب سنگھ نے پرگتی میدان نئی دلی میں سرس آجیو کا میلہ،2022 کا افتتاح کیا

گزشتہ آٹھ برس میں سیلف ہیلپ گروپ ارکان کی تعداد 2.35 کروڑ سے بڑھ کر تقریبا نو کروڑ ہوگئی ہے اور 2024 تک دس کروڑ ارکان کا نشانہ رکھا گیا ہے

Posted On: 18 NOV 2022 6:15PM by PIB Delhi

 دیہی ترقی اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپ کا فروغ اب ہندوستان میں اپنی مدد آپ گروپوں کی تحریک تک پہنچ گیا ہے۔

پرگتی میدان ، نئی دہلی میں سرس آجیوکا میلہ 2022 کا افتتاح کرنے کے بعد جناب سنگھ نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت کو تین ریاستوں سے دستکاری کے شعبوں میں اسٹارٹ اپس شروع کرنے کے لئے ساٹھ ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

جناب سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2015 میں لال قلعہ کی فصیل سے اسٹارٹ اپ انڈیا کا آغاز کیا تھا اور 2014 میں چار سو اسٹارٹ اپس کے مقابلے اب ملک میں 80 ہزار اسٹارٹ اپس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے اعتبار سے ہندوستان دنیا میں تیسرے مقام پر ہے اور ملک کی سو سے زیادہ یونیکورن کام کررہی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جلد ہی دیدیاں (اپنی مدد گروپوں کی خاتون ارکان ) خود اپنے اسٹارٹ اپس چلارہی ہوں گی کیونکہ ان کی وزارت ان کی تجاویز پر سرگرمی سے غور کررہی ہے۔

111.jpg

ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم مشن کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 2014 میں سیلف ہیلپ گروپوں کے 2.35 کروڑ ارکان تھے، جبکہ گزشتہ آٹھ برسوں میں جناب مودی کی عملی مدد کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر تقریبا نو کروڑ ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2024 تک یہ تعداد دس کروڑ کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب وہ ایم ایس ایم ای کے وزیر تھے تو کھادی کی فروخت تقریبا آٹھ ہزار کروڑ روپے تھی جو کہ وزیر اعظم کی اس اپیل کے بعد بڑھ کر ایک لاکھ کروڑ پر پہنچ گئی کہ کم از کم ایک کھادی سامان خریدا جائے۔

وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ 2014 سے پہلے سیلف ہیلپ گروپوں کا مجموعی قرض 80 ہزار کروڑ روپے تھا جو گزشتہ آٹھ برسوں میں بینک  لنکیج بڑھ کر 5.7 لاکھ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

دیہی ترقی کے وزیر نے مطلع کیا کہ این آر ایل ایم دیہی ایس ایچ جی خواتین کے چلائے جانے والے کاروباروں میں مدد کے لئے متعدد اقدامات کررہا ہے، جو کھانے پینے کی اشیاء ، دستکاری یا ہینڈ لوم میں لگی ہوئی ہیں۔ پیداوار کرنے والوں کو منڈی سے جوڑنے کے لئے این آر ایل ایم اور ایس آر ایل ایم ایس نے اپنی مدد آپ گروپوں اور ارکان سے صحت بخش مصنوعات کو کئی طریقوں سے مارکیٹ تک پہنچانے کے اقدامات کئے ہیں جن سرس گیلری ، ریاستوں کے خصوصی مراکز، ای کامرس پلیٹ فارم شامل ہیں۔

222.jpg

جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ  خواتن مستفید ین کو مقامی مصنوعات کی فروخت سے سالانہ ایک لاکھ روپے کی بچت کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب چند لکھ پتی دیدیاں کروڑ پتی دیدی بن جائیں گی۔

وزیراعظم نریندر مودی کی آتم نربھر مہم کا ذکر کرتے ہوئے جناب سنگھ نے  کہا کہ اپنی مدد آپ گروپوں کی بہترین اشیاء آج غیر ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔

دیہی ترقی کی وزارت میں سکریٹر جناب نگیندر ناتھ سنہا نے کہا کہ اپنی مدد آپ گروپوں میں آٹھ کروڑ 62 لاکھ کے قریب خواتین ارکان ہیں اور یہ لوگ 97 فی صد بلاکوں میں سرگرم ہیں جبکہ 85 فیصد وزارت کے نیٹ ورک سے براہ راست جڑی ہوئی ہیں۔

جناب سنہا نے صلاح دی کہ اپنی مدد آپ گروپ اور کاریگر صارفین کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مصنوعات کو بہتر بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت اشتہارات اور ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے ذریعہ میلے کی تشہیر کرے گی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ برس 4.32 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی تھی جو اس سال سرس میلہ میں بڑھ کر چھ کروڑ روپے ہوسکتی ہے۔

3333.jpg

دیہی ترقی کی وزارت میں او ایس ڈی جناب شیلیش کمار سنگھ نے کہا کہ وزارت ریاستوں کے ساتھ مل کر پورے ملک میں ایس ایچ جی ینٹ ورک کو مستحکم بنانے پر کام کررہی ہے تاکہ ایس ایچ جی ارکان کو لکھ پتی دیکھنے کا جناب گری راج سنگھ کا خواب پورا کیا جاسکے۔

4444.jpg

ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے اطلاع دی کہ اس سال 26 ریاستوں سے تین سو کاریگر اور دستکار 150 اسٹالوں پر اپنی منفرد مصنوعات پیش کررہے ہیں۔ انھوں نے سرس فوڈ فیسٹویل 2022 کا بھی ذکر کیا جو 28 اکتوبر سے دس نومبر 2022 تک قومی راجدھانی میں ہینڈی کرافٹ بھون، کناٹ پلیس میں منعقد ہوا تھا۔

ایڈیشنل سکریٹری محترمہ لینا جوہری، ڈائرکٹر آر پی سنگھ اور دیہی ترقی وزارت کےبہت سے افسران نے آج پرگتی میدان میں اس پروگرام میں شرکت کی۔

****

U.No:12693

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1877171) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi