اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولاد اور  دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے دھاتوں کے ماہرین سے اپیل کی  کہ وہ دھاتوں کے شعبے میں ہندستان کو خودکفیل  بنانے کے لئے  دیسی ٹکنالوجی  کی ترقی کے لئےکام کریں

Posted On: 14 NOV 2022 7:42PM by PIB Delhi

فولاد اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے دھاتوں کے ماہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیسی ٹیکنالوجی کی ترقی پر کام کریں تاکہ ہندوستان دھاتوں کے میدان میں خود کفیل بن سکے۔ آج حیدرآباد میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میٹلز (ٓئی آئی ایم) کی 76ویں سالانہ تکنیکی میٹنگ (اے ٹی ایم) کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت، عالمی لیڈر بننے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہندوستانی صنعت کے  سلسلہ میں سازگار ماحول پیدا کرنے پر پوری توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، فولاد کی بہت سی  کمپنیوں نے ہندستان میں فولاد  تیار کرنے کے معاملے میں اضافہ کرنے کے لئے 6322 کروڑ روپے کی پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کے تحت  ایک عالمی  یونٹس  کے لئے دلچسپی ظاہر کی  ہے اور درخواستیں جمع کی ہیں۔  جس کا آتم نربھر کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک تقویت کے طور پر  اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے ذکر کیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنی  دستیابی اور افادیت کی وجہ سے دھاتوں کی قسموں  میں اسٹیل کا پہلا مقام ہے، اس کے بعد ایلومینیم  کا نمبر آتاہے۔ انہوں نے سامعین کو یاد دلایا کہ بھارت اب بھی اسٹیل کی کچھ اقسام کے لیے درآمدات پر منحصر ہے۔

 

وزیر موصوف نے ا س امید  کا اظہار کیا کہ یہ تقریب تحقیقی لیبارٹریوں، صنعتوں اور اکیڈمی کے درمیان درمیان  جدید ترین پیش رفت، چیلنجوں ،  دھات اور میٹریل سائنس کے موجودہ حل کے بارے میں مضبوط بات چیت کو فروغ دے گی۔ جناب کلستے نے کہا کہ آئی آئی ایم کا اے ٹی ایم دھات  سے متعلق سائنس برادری کے لیے اہم تکنینکی  تقریب ہے۔انہوں نے  اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بہت سے طلباء بھی اے ٹی ایم میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

اس اے ٹی ایم  تقریب میں سائنسدانوں، محققین، طلباء اور صنعت سے جڑےعملے سے جڑے 900 سے زائد مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر، ایک بین الاقوامی سمپوزیم بھی منعقد ہوا  ۔ یہ سمپوزیم  ایکسلریٹڈ میٹریلز ڈیزائن اینڈ ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ: سائنٹفک اینڈ ٹیکنولوجیکل پرسپیکٹیو"  سے  متعلق تھا  جہاں سرکردہ ماہرین نے اپنی مہارت کے شعبے میں خصوصی لیکچرز دیے۔ اے ٹی ایم کے ایک حصے کے طور پر وقف پوسٹر سیشن اور میٹالوگرافک مقابلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ صنعت کے لئے خصوصی اجلاس بھی ہورہا ہے  اور اس سیکٹر میں تعلیمی ماہرین   سب سے زیادہ اہم مسائل پر بحث  کررہے ہیں۔

****

ش ح۔ ح ا - ج

Uno12667


(Release ID: 1876983) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Telugu