وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت(ازسرنواجرا)6.69    فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2024، 7.10 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2029 اور 7.54 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2036 اور 7.40 فیصد گورنمنٹ سکیورٹی 2062

Posted On: 14 NOV 2022 8:09PM by PIB Delhi

حکومت ہند(جی او آئی) نے(i) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لیے (6.69فیصد) گورنمنٹ سیکیورٹی 2024، (ii) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 6000 کروڑ روپے(برائے نام ) کی مشتہر کردہ رقم کے لیے (7.10فیصد) گورنمنٹ سیکیورٹی 2029، (iii) یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 11,000 کروڑ روپے کی مشتہرکردہ رقم کے لیے ‘7.54فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2036،(IV) یکساں قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لیے 7.40 فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2062 کی فروخت (ازسرنواجرا) کا اعلان کیا۔بھارتی حکومت کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکیورٹی کے مقابل 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن  اپنے پاس برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی 18 نومبر 2022 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کی جائے گی۔

سیکیورٹیز کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 18 نومبر 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای-کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جانی چاہئے ۔غیر مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے 11.00 بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 سے 11.30 کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 نومبر 2022 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 21 نومبر 2022 (پیر) کو ہوگی۔

یہ سکیورٹیز ‘‘ جب جاری کی گئیں ’’ تجارت کے لئے اہل ہوں گی جوکہ ہندوستان کے ریزرو بینک کے ذریعہ بذریعہ سرکلر نمبر آر بی آئی /2018-19/25مورخہ 24 جولائی 2018 جوکہ وقت بہ وقت ترمیم شدہ ، کے ذریعہ جاری کردہ ‘مرکزی حکومت کی سکیورٹیز میں جب جاری کئے گئے لین دین’ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ہوگی۔

 

************

ش ح۔س ب  ۔ م  ص

 (U: 12532)

 

                          



(Release ID: 1876930) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi