وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت کے متعدد خود مختار ادارے 12 اور 13 نومبر کو انڈیا گیٹ پر ثقافتی پروگرام منعقد کریں گے


نیشنل اسکول آف ڈرامہ، سنگیت ناٹک اکیڈمی اور للت کلا اکیڈمی کے زیر اہتمام پروگرام منعقد کئے جائیں گے

Posted On: 11 NOV 2022 7:57PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تین بڑے خود مختار ادارے 12 اور 13 نومبر کو انڈیا گیٹ لان میں مختلف قسم کے پروگرام منعقد کریں گے۔
  • للت کلا اکیڈمی کی طرف سے ‘پورٹریٹ پینٹنگ’ شام 4 بجے شروع ہوگی۔
  • سائبر سکیورٹی سے متعلق  نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا اسٹریٹ پلے شام 6 بجے شروع ہوگا۔
  • سنگیت ناٹک اکیڈمی کی جانب سے میوزیکل بینڈ پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

بارہ  اور 13 نومبر 2022 کو،حکومت ہند کی  وزارت ثقافت  کے تین بڑے خود مختار ادارے نئی دہلی کے انڈیا گیٹ لان میں مختلف قسم کے پروگرام منعقد کریں گے۔ ان میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا اسٹریٹ پلے، سنگیت ناٹک اکیڈمی  کی طرف سے میوزیکل بینڈ پرفارمنس اور للت کلا اکیڈمی کی طرف سے ‘پورٹریٹ پینٹنگ’ شامل ہیں۔ ‘پورٹریٹ پینٹنگ’ شام 4 بجے شروع ہوگی، جبکہ ثقافتی پروگرام شام 6 بجے شروع ہوں گے۔ این ایس ڈی سائبر سکیورٹی کو موضوع بنا کر ایک  اسٹریٹ پلے کا اہتمام کرے گا۔

ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے پیش نظر، حکومت ہند کی وزارت ثقافت  ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’  منا رہی ہے  اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ ہندوستان کا ایک اہم تھیٹر ادارہ ہونے کے ناطے سال بھر اس جشن میں حصہ لے رہا ہے اور کئی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ منعقدہ پروگراموں کی ایک بڑی سیریز ‘‘ ایچ وَن –سیو وَن’’  سائبر سیفٹی اور سیکورٹی اور دیگر پروگرام تھے جن میں خون کے عطیہ جیسے سماجی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی ادارہ ، وزارت داخلہ کی طرف سے فراہم کردہ رہنما خطوط پر مبنی قومی سلامتی اور سائبر سیکورٹی کے ابھرتے ہوئے مسائل پر آنے والے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اسٹریٹ ڈرامے منعقد کرے گا۔ ڈرامے دہلی کی تھیٹر کمپنی ‘اسٹیپس فار چینج’ کی طرف سے کھیلے جائیں گے۔  اس ڈرامے کا مقصد سامعین کو مختلف موضوعات جیسے آن لائن فراڈ، حفاظتی اقدامات اور قانونی دفعات سے آگاہ کرنا ہے۔

اسی طرح دو بڑے بینڈ سنگیت ناٹک اکیڈمی کی طرف سے منعقد ہونے والے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پرفارم کریں گے۔ پہلی میوزک پرفارمنس 12 نومبر 2022 کو مشہور بین پلیئر جناب  رامویر ناتھ جوگی اور ان کی ٹیم کے ذریعہ ہوگی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ بین بجانا موسیقی کی ایک قسم ہے ، جو قدیم زمانے سے رائج ہے۔ اسے ہندوستان میں بہت سے ناموں سے جانا جاتا ہے، جن میں ‘تمبی’، ‘ناگاسر’، ‘سپیرا بانسری، ‘ناگاسورام’، اور ‘مہودی’ شامل ہیں اور بین بجانے  والے ‘بین جوگی’ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، 13 نومبر 2022 کو دوسری پرفارمنس مریدنگم فنکار جناب  پی ویتری بوپتھی  اور ان کی ٹیم ‘رودراکشم’ کی ہوگی۔

للت کلا اکیڈمی ایک ‘پورٹریٹ پینٹنگ’ پروگرام کی میزبانی بھی کرے گی ، جس میں 10 فنکار مختلف پینٹنگز بنائیں گے جیسے پنسل اسکیچنگ، چارکول اسکیچنگ اور واٹر کلر پینٹنگز۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے فنکاروں کو اپنے فن پاروں پر ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا لوگو ضرور شامل کرنا چاہیے تاکہ اسے یادگار کے طور پر محفوظ کیا جا سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 ستمبر 2022 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ سنٹرل وسٹا کے افتتاح کے بعد، وزارت ثقافت نے مہاتما گاندھی، گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور اور راجہ رام موہن رائے کی یاد میں اکثر پروگرام منعقد کیے ہیں۔ وہ بہت سے سماجی مسائل اور موضوعات سے جڑے ہوئے ہیں جن میں نیتا جی سبھاش چندر بوس جیسے عظیم مجاہدین آزادی سے لے کر خواتین کو بااختیار بنانے اور سائبر کرائم تک شامل ہیں۔ تمام مہمانوں کا استقبال ہے کہ وہ ان تقریبات میں مفت میں شرکت کریں اور نئے ہندوستان کی ابھرتی ہوئی تصویر دیکھیں۔

***

U NO 12630


(Release ID: 1876729) Visitor Counter : 151


Read this release in: English