خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

موٹے اناج کے بین الاقوامی سال اورخوراک کے بڑے پروگرام2023 سے متعلق سرگرمیوں پر خوراک  سے متعلق  سرکردہ زرعی کمپنیوں  کے ساتھ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی وزارت کے سکریٹری کی گول میز کانفرنس

Posted On: 16 NOV 2022 8:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں مرکزی حکومت نے آتم نربھر بننے اور ووکل فور لوکل کو فروغ دینے کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں۔ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت کی وزارت  خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے سیکٹر کی مکمل صلاحیت کے ساتھ بلارکاوٹ فروغ کے راستے پر گامزن ہے ۔

 ترغیبات سے  منسلک پیداواری اسکیم (پی ایل آئی ایس)،پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائز اسکیم (پی ایم ایف ایم ای اسکیم)، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) جیسے موثر سپلائی چین کے  بندوبست  کے ساتھ جدید بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے ، مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو بڑھانے غیر رسمی سیکٹر میں چھوٹی اور بہت چھوٹی یونٹوں کو اپگریڈ کرنے  جیسے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جس سے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے اور ساتھ ہی کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

خوراک اور اس سے منسلک صنعت بھی  چیمپئن طبقہ کے طور پر مختلف طبقات کے ساتھ باجرا / غذائی اناج (ہندوستان کا سپر فوڈ)، کھانے کے لیے تیار/ پکاکھانا،کھانے کی منجمداشیا وغیرہ جیسے مواقع کے نئے دور کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔

جیسا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2023 کو ’موٹے اناج کا بین الاقوامی سال‘ قرار دیا ہے، دنیا بھر میں لچکدار اور غذائیت سے بھرپور موٹے اناج کے تعلق سے ترغیب دینے کے لئے متعلقہ وزارتوں/محکموں کی جانب سے بیداری پیدا کرنے اور تمام متعلقہ فریقوں کو آب و ہوا کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے تقریبات اور اقدامات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

چونکہ خوراک اور ڈبہ بند کرنے کی وزارت کو تمام  متعلقہ فریق یعنی پروڈیوسرز، فوڈ پروسیسرز، آلات مینوفیکچررز، لاجسٹک پلیئرز، کولڈ چین پلیئرز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے، اسٹارٹ اپس اور اختراع کرنے والے، فوڈ  ریٹیلرز وغیرہ  ہیں لہذا اسے ان کے  مابین منفرد طور پر رکھا گیا ہے، اس لیے وزارت نے تجویز پیش کی ہے کہ  موٹے اناج پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ  خوراک سے متعلق ایک بڑا پروگرام یعنی ایک میگا فوڈ ایونٹ منعقد کیا جائے اور اس میں  جوار کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ  فریقوں کے لیے دیگر چیمپئن سیگمنٹس میں دستیاب مواقع کی نمائش کی جائے۔

اسی کی تمہید کے طور پرایف پی آئی کی وزارت میں سکریٹری محترمہ انیتا پروین نے 16 نومبر 2022 کو صبح 10:30 بجے ایگری اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں صنعت کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ  ایک گول میز صلاح و مشورہ کی صدارت کی۔ اس گول میز صلاح و مشورہ کا ایجنڈا وزارت کے لائحہ عمل سے انہیں  آگاہ کرنا تھا اور ساتھ ہی مجوزہ میگا فوڈ ایونٹ تک سال بھر منعقد ہونے والی تقریبات کی سیریز کے لیے  صنعت کی سرکردہ شخصیات سے معلومات حاصل کرنا تھیں۔ گول میز بات چیت میں این آئی ایف ٹی ای ایم ایس اور ایگری فوڈ سیکٹر کے 25 سے زیادہ ممتاز صنعت کاروں کی شرکت  دیکھنے میں آئی جس میں  آر ٹی ای /سی ،ملیٹس، ایف اینڈ وی ، میرین، ڈیری اور نیوٹراسیوٹیکلز جیسے ذیلی سیکٹر کے طبقات کا احاطہ کیا گیا ۔

کلیدی خطبہ کے دوران، ایف پی آئی  سکریٹری نے صنعت کے شرکاء کو بتایا کہ 2023 میں منعقد ہونے والے  پروگرام کا بڑے پیمانے پر تصور پیش کیا گیا ہے  جوخوراک کو ڈبہ بند کرنے اور فوڈ ریٹیل میں ویلیو چین میں  بھارتی منڈی کو دریافت کرنے میں ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

اس ایونٹ کے ذریعے، اس کے صحت کے فوائد کے سبب   ایف پی آئی کی وزارت غذائی اناج کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ اس کے  جواب میں میں، صنعت کے اراکین نے بین الاقوامی اور قومی مہم، نمائشوں، کھانے اور پکانے کے  فیسٹول اور پائیداری  کے تعلق سے این آئی ایف ٹی ای ایمس کے ساتھ تحقیقی تعاون کے انعقاد کی سفارش کی۔

 

***********

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12627



(Release ID: 1876705) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi