سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سگمیا بھارت ابھیان
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی 2014 کے بعد سے بڑی حصولیابیاں اور اقدامات
رسائی کو تیز کرنا: قابل رسائی ہندوستان مہم
Posted On:
16 NOV 2022 8:37PM by PIB Delhi
قابل رسائی ہندوستان مہم شروع کر کے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک یونیورسل رکاوٹوں سے پاک ماحول تیار کرنے کے لئے ایک نئی پہل شروع کی گئی ہے تاکہ قابل رسائی کی مہم کو بڑھایا جاسکے، بیداری پیدا کی جاسکے اور ایک احساس کا جذبہ پیدا کیا جاسکے۔
مہم (سگمیا بھارت ابھیان- اے آئی سی) 3 دسمبر 2015 کو شروع کی گئی تھی۔
- قابل رسائی بننے کے عمل میں اس کے تین اصل ستون ہیں، جن میں ماحول تیار کرنا، نقل حمل کا نظام اور انفارمیشن اور کمیونی کیشن (آئی سی ٹی) ایکو سسٹم شامل ہیں۔
- مختلف سیکٹروں میں اے آئی سی کی حصولیابیاں ہیں: ماحول تیار کرنا، مکمل کی گئیں 1671 عمارتوں کی آڈٹ تک رسائی، 1030 مرکزی حکومت کی عمارتوں سمیت 1630 سرکاری عمارتوں کو رسائی کی خصوصیات فراہم کی گیئی ہیں۔
- نقل وحمل کا سیکٹر – نقل وحمل کے سیکٹر کو قابل رسائی بنانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں:
ہوائی اڈے : 35 بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور 55 گھریلو ہوائی اڈوں کو قابل رسائی کی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔ ایمبولفٹس 12 ہوائی اڈوں پر دستیاب ہیں۔
بی-ریلویز: سبھی 709 اے 1، اے اور بی زمرے کے ریلوے اسٹیشنوں کو قلیل مدتی 7 سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، 603 ریلوے اسٹیشنوں کو دو طویل مدتی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
- شاہراہیں: 145747 (29.05 فیصد) بسوں کو جزوی طور پر قابل رسائی بنایا گیا ہے اور 8695 (5.73 فیصد) کو مکمل طور پر قابل رسائی بنایا گیا ہے۔
- آئی سی ٹی ایکو سسٹم (ویب سائٹ)- تقریبا 627 مرکزی اور ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکار کی ویب سائٹ کو قابل رسائی بنایا گیا ہے۔
- ناظرین کی ٹی وی پروگراموں کو دیکھنے تک رسائی-
اے-مرحلہ وار طریقے سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔
بی-19پرائیوٹ نیوز چینل جزوی طور پر قابل رسائی نیوز بیولٹن نشر کر رہے ہیں۔
سی-سب ٹائٹلنگ / سائن- لینگویج انٹر آپریشن کے ساتھ 2447 نیو بیولٹن ٹیلی کاسٹ کئے گئے ہیں۔
ڈی-سب ٹائٹلنگ کا استعمال کرتے ہوئے 9 جرنل تفریحی چینلوں نے 3668 مجوزہ پروگرام ٹیلی کاسٹ کئے۔
- تعلیم- 1168292 سرکاری اور سرکار کی امداد سے چلنے والے اسکولوں میں سے 833703 اسکولوں (71 فیصد) کو ریمپس، ہینڈ ریل اور قابل رسائی ٹوائلٹس کی گنجائش کے ساتھ رکاوٹوں سے پاک بنایا گیا ہے۔
- ادارہ جاتی ادبی میٹیریل
اے-محکمے نے سمجھنے میں آسانی کے لئے قابل رسائی کی 10 بنیادی خصوصیات کے ایک آسان ریکونر تیار کیا ہے۔
بی-پیشہ وارانہ عنوان اے سی سی ای ایس ایس – پبلک سینٹرک عمارتوں پر فوٹو ڈائجسٹ کے لئے گائڈ بکس کے سلسلے کی والیوم ایک 2 مارچ 2021 کو شروع کی گئی تھی۔
سی-پیشہ وارانہ عنون اے سی سی ای ایس ایس- ہوائی اڈوں پر فوٹو ڈائجسٹ کے لئے گائڈ بکس کی سیریز کے والیوم دو کو 19 نومبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا۔
9- مانیٹرنگ – قابل رسائی انڈیا مہم کے تحت سرگرمیوں کی ایک مینجمنٹ انفورمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) پورٹل کے ذریعہ مونیٹرنگ کی جارہی ہے۔
10- رسائی کے سیکٹر پر مخصوص معیارات کی ترتیب۔
اے-شہری ہوا بازی ، شاہراہوں، ریلویز، اسکول، ہائر ایجوکیشن، ثقافت، سیاحت، ایم ایس اے، بینکنگ، صارفین کے امور اور کھیلوں سمیت متعلقہ وزارتوں / محکموں کے ذریعہ رسائی کی سیکٹر پر مخصوص معیارات گائڈ لائن کی ترتیب کا ٹاکس جاری ہے ،ایم او ایچ یو اے اور میٹی کے ذریعہ گائڈ لائن نوٹیفائی کی گئی ہیں۔
بی-محکمہ رسائی کے شعبے میں ماہرین کی سفارش کر کے اور احساس جگا کر ہینڈ ہولڈنگ کے ذریعہ تعاون فراہم کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-12623
(Release ID: 1876690)
Visitor Counter : 183