کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے ملک میں دانشورانہ املاک  (آئی پی)کو مستحکم کرنے کے نظام میں  پیٹنس ،ڈیزائن اور ٹریڈ مارک کے کنٹرولر دفتر (سی جی پی ڈی ٹی ایم) کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا


وزیر موصوف نے آئی پی درخواستوں کے آسانی سے درج کئے جانے  اور ان پر فوری کارروائی کےلئے ایک مضبوط آئی پی ماحولیاتی نظام تشکیل دینے کے لئے کہا

جناب گوئل نے سی جی پی ٹی  ڈی ایم سے اسٹارٹ اپس پر توجہ مرکوز کرنے کےلئے کہا تاکہ اختراع اور صنعت کو فروغ دیا جاسکے

Posted On: 16 NOV 2022 10:10PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت ،صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں پیٹنٹس ،ڈیزائنس اور ٹریڈ مارکس کے کنٹرولر جنرل کے دفتر (سی جی پی ڈی ٹی ایم) سے متعلق مختلف معاملات اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی ۔اس میٹنگ میں سی جی پی ٹی ڈی ایم اور صنعت اور داخلی کاروبار کے محکمہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے دفتر کے سینئر اہلکار وں نے شرکت کی ۔

جائزہ میٹنگ میں وزیر موصوف نے ملک میں آئی پی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے کی جارہی کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔انہوں نے سبھی ارجنٹ معاملوں پر باقاعدہ طور سے جائزہ لئے جانے کے لئے کہا تاکہ آئی پی درخواستوں کو آسانی سے داخل کرنے اور ان پر تیزی سے عمل کرنے میں مدد دینے کے لئے آئی پی آر نظام کو مزید مستحکم  اور ماحولیات دوست بنایا جاسکے۔جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی توجہ اسٹارٹ اپس پر دی جانی چاہئے تاکہ ملک میں مزید اختراعات اور صنعتیں قائم کی جاسکے۔

سی جی پی ڈی ٹی ایم کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یومیہ ایک اوپن ہاؤس منعقد کیا جارہا ہے جس میں متعلقہ فریق آئی پی آر معاملوں اور امور کے تعلق سے شکایات کے ازالے کو مشترک کرسکے اور تجاویز پیش کرسکے۔خالی اسامیوں کو پر کرنے آئی پی دفتر نے خالی اسامیوں کو پر کرنے اضافی افرادی قوت تشکیل دینے کے لئے کئے گئے اقدامات آئی پی دفتر میں مکمل طور سے ڈیزیٹائیزیشن افسران کے لئے تربیتی موڈیولس کے تعلق سے تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکے۔

قومی آئی پی کانفرنس کے دوران متعلقہ فریقوں کے ذریعہ تجویز کئے گئے اقدامات پر مزید کارروائی کئے جانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

***********

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12624



(Release ID: 1876665) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi