وزارت دفاع

نیوی چلڈرن اسکول دہلی میں سالانہ دن 2022 کی تقریب

Posted On: 16 NOV 2022 5:59PM by PIB Delhi

نیوی چلڈرن اسکول دہلی میں پندرہ نومبر 2022 کو سالانہ دن بنایا گیا۔ یہ تقریب تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیوی اسٹاف ایڈمرل آر۔ ہری کمار اور محترمہ کلا ہری کمار، صدر این ڈبلیو ڈبلیو اے نے مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں بحریہ کے سینئر افسران، مدعوئین ، مہمانوں اور والدین نے شرکت کی۔ اس سال کا مرکزی خیال تھا نوونمیش‘ یعنی ایک نئی شروعات۔

تقریب میں کووڈ -19 عالمی وباء کے بعد امید اور انسانیت کے لئے نئی شروعات کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں رقص وموسیقی، شاعری، آرکسٹرا اور ڈرامے پیش کئے گئے۔ پروگرام کا آغاز سواگت گان سے کیا گیا جو ہماری مادرِ وطن کی شان میں ایک رقص کی صورت میں تھا۔ اس کے بعد طلباء نے موسیقی کے ملے جلے انداز میں حاضرین کو لطف اندوز کیا۔ معذوری سے دوچار بچوں کے گروپ سنکلپ کی جانب سے ہندی فلموں کے گانوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا گیا۔ پرائمری اسکول کے ننھے منے بچوں نے وہیل آف لائف پیش کیا جو ایک تتلی کی زندگی کے مختلف مرحلوں کی عکاسی کرتا ہے اور اس میں حوصلے کی اہمیت دکھائی گئی۔ ’’پرتیکشا‘میں بچوں کو کووڈ-19 کی وجہ سے آن لائن پڑھائی کے سلسلے میں اسکول آنے کی گہری خواہش کو ظاہر کیا گیا تھا۔

پرائمری اسکول کے بچوں نے ’’کتابوں کی جا دوئی دنیا‘‘ سے حاضرین کو مسحور کیا۔ طلبا نے ’’مٹی کو بچاؤ‘‘ میں مٹی کو محفوظ رکھنے کے بارے میں لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کی۔ میزورم کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا جس میں بانس کا استعمال ہوتا ہے۔ فنالے پروگرام میں تمام 1100 فنکار ایک ساتھ اسٹیج پر آئے اور امید کے نغمے گائے۔

اسکول کی پرنسپل محترمہ اوشما ماتھر نے ہیڈ بوائے اور ہیڈگرل کے ساتھ مل کر اسکول رپورٹ پیش کی جس میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اسکولی طلباء کی حصولیابیوں کی عکاسی کی گئی اور نئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

چیف گیست نے تعلیمی، غیر نصابی اور کھیل کود کے میدانوں میں طلباء کی کارکردگی کو سراہا ۔ انھوں نے تعلیمی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے اسکولی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔ مہان خصوصی نے طلبہ کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ مطالعے کی عادت ڈالیں اور اپنی زندگی کی باگ ڈور پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے ہاتھوں میں لیں اور ناکامی کے خوف سے خود کو آزاد کریں۔ مہمان خصوصی نے اسکول میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

 

*****

U.No:12610

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1876643) Visitor Counter : 283


Read this release in: English , Hindi