اسٹیل کی وزارت

فولاد کی وزارت نے ریاستی حکومتوں کے صنعت / کان/ فولاد کے وزراء کی کانفرنس کی میزبانی کی

Posted On: 15 NOV 2022 8:32PM by PIB Delhi

‘‘مکمل سرکار’’ والے نظریئے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے، حکومت ہند کی فولاد کی وزارت نے آج نئی دہلی میں ریاستی حکومتوں کے صنعت / کان/ فولاد کے وزراء کی کانفرنس کی میزبانی کی، جس کا مقصد  ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو اس شعبے میں خام مال  کی کانکنی ، ترقی اور  مستقبل کے چیلنجوں سے متعلق  امور پر  غو ر وخوض کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 اپنی افتتاحی تقریر میں، مرکزی  فولاد اور  شہری ہوا بازی کے مرکزی   وزیر  جناب جیوتر آدتیہ  مادھو راؤ سندھیا نے  ہندوستان کے  فولاد کے شعبے میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر  روشنی ڈالی اور کہا کہ  پچھلے 8 برسوں میں اس شعبے میں  کافی  ٹھوس پیش رفت  اور اضافہ ہوا ہے۔  وزیر موصوف نے  ریاستوں سے  دیہی  علاقوں میں فولاد  کی کھپت بڑھانے ،  فولاد بنانے میں سبھی  زمرے کے خام لوہے کا استعمال کرنے ، کانوں کی  بر وقت نیلامی کرنے،  ری سائیکلنگ صنعت کو باقاعدہ شکل دینے  اور  خستہ حال ہو چکی موٹر گاڑیوں کو  اسکریپ کرنے کے لئے  سبھی ٹھوس کوشش کرنے  کی درخواست کی۔

ان پیمانوں کو اختیار کرنے سے  یہ شعبے  مستقبل کے لئے موافق بنیں گے  اور  فولاد کے شعبے کو  پائیدار بنائیں گے۔ وزیراعظم نے  گرین فولاد کی پیداوار پر زور دیا ہے، جو خاص طور سے اہم ہے اور اس  سمت میں آگے بڑھنے کے لئے  صحیح قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ   حکومت  صفر کچرا  - صفر نقصان والی پالیسی میں یقین کرتی ہے اور رفتہ رفتہ  فولاد  کے  شعبے  کو  کاربن سے پاک  کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TVHJ.jpg

فولاد کی وزارت میں سکریٹری  جناب سنجے سنگھ نے  فولاد کے شعبے کی ترقی  کے اہم  رجحانات ،آگے بڑھنے کی تدابیر  اور ریاستوں سے  مطلوب ضروری امداد کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ فولاد کے شعبے کے لئے  وزیراعظم کے نظریئے کو یاد کرتے ہوئے  انہوں نے تجویز  پیش کی، کہ  فولاد کے شعبے کو  ماحولیات  کے موافق  ٹیکنالوجیز  اور ترقی  اور تعیناتی ، حکومت اور  صنعت  کے درمیان  مؤثر شراکت داری پر توجہ مرکوز کرنی  ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GG4Y.jpg

ریاستوں کے وزراء ،  اتر پردیش  کی صنعتی ترقی  اور  برآمدات کے فروغ کے وزیر  جناب نندگوپال گپتا  ‘نندی’ ، اڈیشہ  حکومت کی صنعت اور توانائی کے وزیر  جناب پرفل کمار ملک ،  مدھیہ پردیش حکومت  کی صنعت کی پالیسی  اور  سرمایہ کاری  کے فروغ  کے وزیر  جناب راج وردھن سنگھ دتی گاؤں نے اس  کانفرنس میں حصہ لیا۔ کانفرنس  منعقد کرنے کے لئے  انہوں نے مرکزی وزیر  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  مرکزی حکومت کے ساتھ  کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ فولاد کی وزارت کے تحت  آنے والے  سرکاری شعبے  کی  پی ایس یوز کے  چیئر پرسن / سی ایم ڈیز  اور  آندھرا پردیش ، کرناٹک، چھتیس گڑھ،  گجرات،  مغربی بنگال، گوا،  ریاستی حکومتوں  کے نمائندوں نے بھی اس کانفرنس میں حصہ لیا۔ کان  ماحولیات، جنگلات  اور آب وہوا میں تبدیلی ، کوئلہ  کی مرکزی  وزارتیں  اور  نیتی آیو گ نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور  ہندوستان میں  فولاد کے شعبے  کی ترقی پر اپنے  خیالات  پیش کئے۔

وزیر موصوف نے  کانفرنس میں شامل سبھی  شرکاء  کا شکریہ ادا کیا  اور سبھی  فریقوں کے لئے  ایک مشترکہ پلیٹ فارم  ہونے کی ضرورت پر زور دیا، جس سے  فولاد کے شعبے کے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ف ا- ق ر)

U-12578



(Release ID: 1876332) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi