وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی کے چیئر مین     جناب  وویک جوہری نے 41ویں ہند بین الاقوامی تجارتی میلے میں سی بی آئی سی کے جی ایس ٹی اور کسٹمس  پویلین کا افتتاح کیا


سی بی آئی  سی کے چیئرمین نے     کسٹمس ایکٹ 1962کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر لوگوکی بھی نقاب کشائی کی

ٹیکس دہندگان کی بیداری کے لئے جی ایس ٹی اور کسٹمس عمل پر 4ٹیوٹوریل   ویڈیو جاری کئے گئے

کسٹمس اور جی ایس ٹی محکمے میں  کیریئر کے مواقع کے بارے میں نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے آئی آئی ٹی ایف میں خصوصی   کاؤنٹر قائم کیا گیا

Posted On: 15 NOV 2022 6:09PM by PIB Delhi

مرکزی بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمس ڈیوٹی بورڈ(سی بی آئی سی)نے 41ویں ہند بین الاقوامی تجارتی میلے  میں’’کسٹمس ایکٹ 1962 کے 60 سال‘‘کے عنوان سے ’’جی ایس ٹی اور کسٹمس پویلین‘‘قائم کیا ہے۔

 

 

پویلین کا افتتاح سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب وویک جوہری نے جناب آلوک شکلا، ممبر (آئی ٹی اینڈ ٹی ایس)، محترمہ رما میتھیو ممبر (جی ایس ٹی)، سی بی آئی سی، دیگر اعلیٰ حکام، ٹیکس دہندگان اور عام لوگوں کی موجودگی میں کیا۔ جناب جوہری نے کسٹمس ایکٹ کے 60 سال پورا ہونے کے موقع پر ایک لوگو کی بھی نقاب کشائی کی۔

 

 

اس موقع پر بولتے ہوئے جناب وویک جوہری نے جدید ٹیکنالوجی کی شروعات کرکے کسٹمس محکمے کے ذریعے کسٹم ڈیوٹی عمل کو پریشان سے پاک اور خود کار بنانے کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ جناب جوہری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسٹمس محکمے کو اپنے کام کے معاملوں میں بنیادی ذریعے کی شکل میں اور ملک کی اقتصادی سرحدوں کے محافظ کی شکل میں دوہرا کردار نبھانا ہوتا ہے، جو لوگو کے ٹیگ لائن ’’سیوارتھ رکشرتھ‘‘میں اچھی طرح سے ظاہر ہوتا ہے۔جناب جوہری نے سی بی آئی سی میں کیریئر کے مواقع پر جی ایس ٹی اور کسٹمس پویلین نے قائم اپنی طرح کے پہلے مخصوص کاؤنٹر کے بارے میں بھی بتایا ۔

 

 

چیئرمین نے ہیلپ ڈیسک پر تعینات افسروں سے بھی بات کی اور زور دے کر کہا کہ ٹیکس دہندگان کے ایشوز کا حل اعلیٰ اولیت کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔ جناب جوہری نے جی ایس ٹی اور کسٹمس پویلین میں محکمے کے کثیر رخی رول اور تعاون کو کامیاب کے ساتھ ظاہر کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے جناب منموہن سنگھ ڈی جی کی قیادت والی ٹیکس پیئر سروسز کی  ٹیم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر ٹیکس دہندگان کی بیداری کے لئے جی ایس ٹی اور کسٹمس عمل پر 4ٹیوٹوریل ویڈیوز بھی جاری کئے گئے۔

 

 

آئی ٹی پی او کمپلیکس  ،پرگتی میدان کے ہال نمبر 5میں چل رہے جی ایس ٹی اور کسٹمس پویلین نے جی ایس ٹی ، کسٹمس ، جی ایس ٹی نیٹ ورک اور آئی سی ای جی اے ٹی اے کے ماہرین کے ذریعے چلائے جارہے 6ہیلپ ڈیسک ہیں، جو ٹیکس دہندگان اور عوام کو ضابطوں؍عمل کے بارے میں رہنمائی کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان کے مسائل آن دی اسپاٹ  ٹیکس انتظامیہ کے سیکٹر میں جی ایس ٹی اور کسٹمس محکمے کی حصولیابیوں اور خاص پہلوں کو دکھانے کے علاوہ مختلف ڈیجیٹل اسکرین پر ٹیکس دہندگان کی سہولت اور خود کار عمل بھی دکھائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سووینیئر ؍دھروہر  کی فروخت (کسٹمس اور جی ایس ٹی گوا کا قومی میوزیم)کے لئے خصوصی کاؤنٹر ہے۔

 

 

سی بی آئی سی نے گجرات میں منعقد 36ویں ہندوستان کے قومی کھیلوں 2022 اور بنگلور میں منعقد 61ویں قومی اوپن ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2022 میں ایوارڈ حاصل کرنے والے محکمہ جاتی کھلاڑیوں کی حصولیابیوں کو تسلیم کرنے اور اعزاز کرنے کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے۔

بین الاقوامی تجارت میں کام کرنے والے تجارت اور  صنعت کے نمائندوں کے لئے کئی موضوع پر مبنی سیمینار ہوں گے۔ آنے والوں کو شامل کرنے اور ان کی تفریح کے لئے جی ایس ٹی اور کسٹمس پویلین نکڑ ناٹک ،  وینٹریلوکوئسٹ شو ، کوئز شو، بچوں کی سرگرمیاں جیسے کئی دلچسپ پروگرام بھی منعقد کرے گا۔

 

 

کسٹمس اور جی ایس ٹی محکمے میں کیریئر کے مواقع کے بار ے میں نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔ مختلف  موضوعات پر سی بی آئی سی اشاعتیں اور بروشر بھی مفت تشہیر اور ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہیں۔

                  

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12563


(Release ID: 1876267) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi