عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ہندوستان اور فن لینڈ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور کئی شعبوں میں اشتراک بڑھانے سے اتفاق کیا ہے جن میں مستقبل میں ڈیجیٹل پارٹنر شپ آئی سی ٹی، فیوچر موبائل ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل تعلیم کے شعبے شامل ہیں


فن لینڈ کے وزیر تعلیم نے کووڈ کے بندوبست کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھر پور ستائش کی اور حکومت ہند کی جانب سے تمام اہل وطن کے لئے ویکسین تیار کرنے اور ٹیکہ کاری کے سلسلے کی کوششوں کو سراہا

دونوں ملکوں نے باہمی مفاد والے شعبوں پرادارہ جاتی مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر زور دیا

فن لینڈ کے وزیر نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو6G,5G ، ماحولیات اور صاف ستھری ٹیکنالوجیز اور آب وہوا میں تبدیلی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا یقین دلایا

Posted On: 14 NOV 2022 2:47PM by PIB Delhi

فن لینڈ کے تعلیم اور ثقافت کے وزیر پیتری ہن کونن نے آج سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے نورتھ بلاک میں ملاقات کی اور سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع  (ایس ٹی آئی) کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ آپسی تعاون پر بات کی۔

ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد آیا ہے جس نے بعد میں دونوں وزیروں کی موجودگی میں ہندوستانی وفد کے ساتھ بات چیت کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسٹارٹ اپس میں اشتراک وتعاون پر توجہ مرکوز کی جبکہ فن لینڈ کے وزیر نے کووڈ عالمی وباء سے نمٹنے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بھر پور ستائش کی اور ویکسین کی تیاری اور ٹیکہ کاری کے لئے اپنے عوام کو متفید کرنے کی ان کی کوششوں کو سراہا۔

ہندوستان اور فن لینڈ نے کئی شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچانے سے اتفاق کیا جن میں دو طرفہ اور عالمی دونوں طرح کے معاملے شامل ہیں۔ دونوں ملکوں نے ڈیجیٹل پارٹر شپ ان فیوچر آئی سی ٹی، فیوچر موبائل ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل ایجوکیشن جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور دورے پر آئے فن لینڈ کے وزیر نے اس کا عادہ کیا۔ یہ دورہ سولہ مارچ 2021 کو ایک عالمی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فن لینڈ کی ان کی ہم منصب سنامرین کی جانب سے اعلان کے تناظر میں کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ ایس ٹی آئی اشتراک ان اختراعی آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کو متحرک کرنے کے لئے ہے۔ جو کسی خاص ضرورت یا چیلنج کے تحت ہوں، جو صنعتی اعتبار سے انتہائی موزوں اور تجارتی امکانات والے ہوں اور تمام شرکاء کے لئے خاص طور سے دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند ہوں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا ہے کہ 18اپریل 2022 کو فن لینڈ کے اقتصادی امور کے وزیر مکا لنٹلا کے دورے کے دوران دستخط ہوئے مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں نے کونٹم ٹیکنالوجیز میں اشتراک کا آغاز کیا تھا۔ کو نٹم اداروں IISER- پنے، آئی آئی ٹی مدرس، ٹی آئی ایف آر ممبئی، اور سی ڈی اے سی پنے کی نشاندہی کی تھی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فن لینڈ کے وزیر کو مطلع کیا کہ ہندوستان فن لینڈ کے آر اینڈ ڈی اداروں کے ساتھ تحقیقی اشتراک کرنے کا خواہشمند ہے جس میں خاص توجہ کونٹم کمپیوٹنگ کو پائیدار توانائی ٹیکنالوجیز، ماحولیات اور صاف ستھری ٹیکنالوجیز بایو پر مبنی معیشت اور بایو بینک وغیرہ میں استعمال کرنے پر مرکوز کی گئی ہے۔

ہن کونن نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو یقین دلایا فن لینڈ ہندوستان کے ساتھ فائیو جی ، مبنی معیشت، بایو بینک اور سستی طبی نگہداشت جیسے شعبوں میں تعاون کا خواہش مند ہے۔

ہندوستان اور فن لینڈ کے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں مضبوط رشتے ہیں۔ ایس اینڈ ٹی معاہدے کے فریم ورک میں سائنس اور ٹیکنالوجی، بایو ٹیکنالوجی محکمے اور فن لینڈ کی اقتصادی امور اور روزگار کی وزارت بزنس فن لینڈ اور اکیڈمی آف فن لینڈ کے ساتھ مل کر ایک دہائی سے زیادہ عرصے کامیابی کے ساتھ اشتراک کررہے ہیں۔

*****

 

U.No:12506

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1875859) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Tamil