قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی

این ایف آر اے نے آڈٹ کے معیار کے معائنے متعارف کرائے ہیں

Posted On: 11 NOV 2022 6:29PM by PIB Delhi

نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی یعنی مالی وسائل کی رپورٹنگ سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایف آر اے)، نے آڈٹ کے پیشے کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک قدم کے طور پر اپنے آڈٹ کے معیار کے معائنہ کے رہنما خطوط جاری  کئے ہیں۔ معائنہ کے رہنما خطوط بین الاقوامی آڈٹ ریگولیٹرز کی طرف سے پیروی کرنے والے بہترین طریقوں کے مطابق ہیں۔ درحقیقت، آڈٹ کے معیار کے معائنے دنیا بھر میں آزاد آڈٹ ریگولیٹرز کے کام کے لیے لازمی ہیں۔ انٹرنیشنل فورم فار انڈیپنڈنٹ آڈٹ ریگولیٹرز (آئی ایف آئی اے آر)جو کہ 54 ممالک کے آزاد آڈٹ ریگولیٹرز پر مشتمل ہے، اس بات کو ضروری قرار دیتا  ہے کہ آڈٹ ریگولیٹرز، کم از کم، قابل اطلاق پیشہ ور افراد کی عمل آوری  کا اندازہ لگانے کے لیے معیارات، آزادی کے تقاضے اور دیگر قواعد، قوانین اور ضوابط کے تحت عوامی مفاد کے اداروں کے آڈٹ کرنے والی آڈٹ فرموں کے معائنے کی کارروائی بار بار انجام دیں۔

 

نیز، 2021 میں این ایف آر اے کے صلاح و مشورے کے کاغذات   میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ مصروفیت کو بڑھانا‘‘ کے جواب میں، بہت سے متعلقہ فریقوں نے این ایف آر اے کے ذریعے آڈٹ فرموں کے بر سرموقع جائزے  کی تجویز پیش کی  تھی تاکہ جائزہ لینے والی ٹیموں کو آڈٹ فرموں کے ذریعہ اپنائے جانے والے نظام جیسے   اور طریقہ کار سے خود کو واقف کرانے میں مدد ملے نیز  آڈٹ کو بھی فعال بنایا جا سکے، جس میں فرموں کو اس کے آڈٹ میں آڈیٹنگ کے معیارات، رہنمائی وغیرہ کی تعمیل کرنا شامل ہے۔

 

این ایف آر اے کے معائنہ کا مقصد آڈٹ فرم کے کوالٹی کنٹرول کے نظام میں بہتری کے شعبوں اور مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔ انسپیکشنز آڈٹ کے معیار(ایس کیو سی -1)  کا  وسیع جائزہ اور ٹیسٹ چیک کی بنیاد پر فائل کے انفرادی جائزوں پر مشتمل ہوگا  تاکہ قابل اطلاق آڈیٹنگ معیارات اور کوالٹی کنٹرول پالیسی اور عمل کی تعمیل کی سطح کا جائزہ لیا جا سکے۔ این ایف آر اے  نے واضح کیا ہے کہ نوعیت  کے لحاظ سے معائنہ، تحقیقات سے الگ ہیں۔ البتہ، بعض صورتوں میں، معائنہ ٹیموں کے ذریعے جانچ پڑتال ایکٹ اور قواعد کی  قابل اطلاق دفعات کے تحت نفاذ یا تفتیش کی بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے۔

 

آڈٹ کے معیار کے معائنے،  آڈٹ فرموں کو تاثرات اور کورس کی اصلاح کا موقع فراہم کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ ان پالیسیوں اور طریقہ کار کے بارے میں زیادہ  آپسی مفاہمت کو فروغ دیں گے جو آڈٹ کے معیار کے بندوبست  کو متاثر کرتی ہیں۔ ان معائنوں  کا مقصد ملک میں مالیاتی رپورٹنگ کے مجموعی فریم ورک میں نظامی بہتری لانا ہے۔ معائنہ کے تعلق سے رہنما خطوط درج ذیل ویب سائٹ  پر دستیاب ہیں:

 

https://nfra.gov.in/sites/default/files/Inspection%20guidelines%20Final.pdf

***

ش ح۔ ش ر۔ ک ا



(Release ID: 1875768) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi