وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا گیٹ پر وزارت ثقافت کے خود مختار اداروں کے زیر اہتمام رنگا رنگ اور پُرجوش ثقافتی پروگرام آج اختتام پذیر ہوئے


دونوں دن سائبر جرائم /سکیورٹی پر پرفارمنس، پورٹریٹ پینٹنگ اور نکڑ ناٹک سیاحوں کے لیے خاص توجہ کا مرکز بنے

Posted On: 13 NOV 2022 7:33PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • وزارت ثقافت کے تین بڑے خود مختار اداروں نے 12 اور 13 نومبر کو انڈیا گیٹ کے لان میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا۔
  • سائبر سیکیورٹی پر نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے نکڑ ناٹک نے لوگوں میں بیداری پیدا کی۔
  • ‘بین’ پرفارمنس اور پورٹریٹ پینٹنگ آج توجہ کے اہم مرکز تھے۔

وزارت ثقافت، حکومت ہند کے تین بڑے خود مختار اداروں نے 12 اور 13 نومبر کو نئی دہلی کے انڈیا گیٹ لان میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جو آج اختتام پذیر ہو گئے۔ ان میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا نکڑ ناٹک، سنگیت ناٹک اکادمی کا میوزیکل بینڈ پرفارمنس اور للت کلا اکیڈمی کا ‘پورٹریٹ پینٹنگ’ شامل تھا۔

یہ ثقافتی پرفارمنس کالانجلی نام کی مہم کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت سینٹرل وسٹا میں ہر ہفتے ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017QMZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y7U6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039SAJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DY2J.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RFMB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0060W3Q.jpg

بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر وزارت ثقافت، حکومت ہند کا ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ منایا جا رہا ہے اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ ہندوستان کا ایک اہم تھیٹر ادارہ ہونے کے ناطے سال بھر اس جشن میں حصہ لے رہا ہے اور کئی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ پروگراموں کی ایک بڑی سیریز کا اہتمام کیا گیا تھا، جن میں "Each One Save One"، سائبر سیفٹی اور سکیورٹی اور دیگر پروگرام شامل ہیں جو سماجی مسائل مثلاً خون کے عطیہ کے بارے میں بیداری پیدا کررہے تھے۔ اس ڈرامے کا مقصد سامعین کو مختلف موضوعات جیسے آن لائن دھوکہ دہی، حفاظتی اقدامات اور قانونی دفعات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

سنگیت ناٹک اکادمی نے آج مریدانگم آرٹسٹ جناب پی ویتری بوپتی اور ان کی ٹیم ‘رودرکشم’ کے ذریعہ پرفارمنس کا اہتمام کیا۔

سنگیت ناٹک اکادمی کے زیر اہتمام ایک اور پروگرام 12 نومبر کو مشہور بین پلیئر جناب رامویر ناتھ جوگی اور ان کی ٹیم کی موسیقی پرفارمنس تھا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ بین بجانا موسیقی کی ایک قسم ہے جو قدیم زمانے سے رائج ہے۔ اسے ہندوستان میں بہت سے ناموں سے جانا جاتا ہے، جن میں ‘تمبی’،‘ناگاسر’، ‘سپیرا بانسوری’، ‘ناگاسورام’، اور ‘مہودی’ شامل ہیں اور طنبورہ کے کھلاڑی ‘بین جوگی’ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

للت کلا اکادمی نے ‘پورٹریٹ پینٹنگ’ پروگرام کی میزبانی بھی کی جس میں 10 فنکاروں نے مختلف پینٹنگز جیسے پنسل اسکیچنگ، چارکول اسکیچنگ، اور واٹر کلر پینٹنگز بنائیں۔

ثقافت کی وزارت نے اکثر انڈیا گیٹ پر مہاتما گاندھی، گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور اور راجہ رام موہن رائے کی یاد میں پروگرام منعقد کیے ہیں۔ وہ بہت سے سماجی مسائل اور موضوعات سے جڑے ہوئے ہیں جن میں نیتا جی سبھاش چندر بوس جیسے عظیم مجاہد آزادی سے لے کر خواتین کو بااختیار بنانے اور سائبر جرائم تک شامل ہیں۔ تمام مہمانوں کا استقبال کیا جاتا ہے کہ وہ ان تقریبات میں مفت میں شرکت کریں اور نئے بھارت کی ابھرتی ہوئی تصویر دیکھیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12481)


(Release ID: 1875710) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi