ٹیکسٹائلز کی وزارت
جناب پیوش گوئل کی وارانسی میں ٹکسٹائلز صنعت کے لوگوں کے ساتھ بات چیت
جناب گوئل نے بنکروں کے لئے بہتر قیمتوں اور یقینی بنانے کے لئے سرگرم اقدامات کرنے پر زور دیا
وزیر موصوف نے ٹکسٹائلز صنعت پر ور دیا کہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات پر توجہ مرکوز کی جائے اور معیار کا کلچر فروغ دیا جائے
عوام کو اپنے سفر بجٹ کا پانچ فی صد حصہ مقامی اشیاء پر خرچ کرنا چاہئے تاکہ بنکروں اور دستکاروں کی مدد ہوسکے:جناب گوئل
Posted On:
11 NOV 2022 8:56PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ٹکسٹائلز صنعت پر زور دیاہے کہ وہ عالمی منڈی کی مانگ پورا کرنے کے لئے اعلیٰ معیار کی مصنوعات پر توجہ مرکوز کریں اور اور انھوں نے بنکروں اور کاریگروں کے لئے انکی اشیاء کی بہتر قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم اقدامات کرنے کو کہا۔
ان اقدامات میں بہتر ڈیزائن اعلیٰ معیار، بہتر پیکنگ اور مارکیٹ شامل ہیں تاکہ بنکروں کو بین الاقوامی منڈی میں اپنی مصنوعات کو بہتر قیمتیں مل سکیں۔ جناب گوئل نے وارانسی میں دین دیال ہست کلا میں ہینڈلوم، ہینڈی کرافٹ اور ٹکسٹائلز ، صنعت کے افرادسے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔
وزیر موصوف نے وارنسی کے بنکروں اور کاریگروں کے لئے قائم تجارتی سہولیاتی مرکز کا معائنہ کیا۔ انھوں نے مرکز میں دسیتاب سہولیات پر اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس شہر میں آنے والے سیاحوں کو اس فیسلٹی کے بارے میں بتایا جائے تاکہ وہ وہاں جائیں اور خریداری کریں جس سے وارنسی کے بنکروں کا فائدہ ہوگا۔
جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کے بنکروں اور کاریگروں کی حالت بہتر بنانے کے لئے بہت فکر مند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب مودی کا یقین ہے کہ ہندوستان کی رنگا رنگی کی عکاسی ہینڈ لوم میں ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن پر کام کرتے ہوئے ملک بھر میں ٹکسٹائلز پارک قائم کئے جارہے ہیں۔
جناب پیوش گوئل نے ٹکسٹائلز صنعت کی مزید ترقی پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لئے کوالٹی کا کلچر فروغ دینا ہوگا۔ ہندوستان کا ترقی یافتہ ملک بننے کا خواب اسی شکل میں شرمندہ تعبیر ہوگا جب ہمارے سوچنے کا طریقہ بدلے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے سفری بجٹ کے پانچ فیصد حصے کو مقامی مارکیٹ سے خریداری پر خرچ کریں تاکہ بنکروں اور کاریگروں کا فائدہ ہو۔
*****
U.No:12445
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1875442)
Visitor Counter : 97