وزارت خزانہ
نویں ہند-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت داری پر مشترکہ اعلامیہ
Posted On:
11 NOV 2022 6:27PM by PIB Delhi
مالیات اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور متحدہ ریاست امریکہ کی ٹریزری سیکریٹری ڈاکٹر جنیٹ ایل ایلین نے ہند-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت داری کی 9ویں میٹنگ کے ضمن میں آج یہاں ایک دوسرے سے ملاقات کی۔
مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور متحدہ ریاست امریکہ کی ٹریزری سیکریٹری ڈاکٹر جنیٹ ایل ایلین نے نئی دہلی میں ہند –امریکہ اقتصادی اورمالیاتی شراکت داری کی 9ویں میٹنگ کے آغاز پر افتتاحی خطاب کیا۔
مذاکرات کے اختتام کے بعد وزیر مالیات محترمہ سیتا رمن اور ٹریزری سیکریٹری ڈاکٹر ایلین نے درج ذیل مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے:
ہمیں مسلسل دوسرے سال ہند-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت داری میٹنگ کی قیادت کرنے اور فیڈرل ریزرو کے سربراہ جناب جیروم پاویل، ریزرو بینک انڈیا کے گورنر جناب شکتی کانت داس اور دیگر شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔
یو ایس ٹریزری اور وزارت مالیات نے ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط کرنے اور زیادہ تعاون و اقتصادی ترقی کی بنیاد بنانے کے لئے ایک خاکے کی شکل میں 2010 میں ہماری اقتصادی اور مالیاتی شراکت داری کی ابتداء کی تھی۔ اقتصادی اور مالیاتی شراکت داری کی اس 9ویں میٹنگ میں ہم نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہماری مستقل بات چیت ہند-امریکہ اقتصادی تعلقات کے لئے اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کےلئے اہم ہیں۔
وزارتی سطح کی میٹنگ کے دوران ہم نے کئی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لئے دونوں فریقین کے ذریعے حال ہی میں کی گئی وسیع کوششوں کا جائزہ لیااور ہم نے عالمی ماحصل کے موضوعات پر اپنی آپسی سوجھ بوجھ کو مہمیز کیا۔ ہم نے وسیع اقتصادی نظریے سپلائی چین ، لچیلا پن، موسمیاتی مالیات، کثیر فریقی ربط، عالمی قرضہ جات کی فراہمی، منی لانڈرنگ مخالف اور دہشت گردی کی مالی امداد کا مقابلہ کرنے سمیت متعدد موضوعات پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔
آج کی میٹنگ میں اقتصادی اور مالیاتی شراکت داری کے تحت دوسری مرتبہ موسمیاتی مالیات پر ایک وقف سیشن کا انعقاد کیا گیا، جو ہماری خواہشات کو پورا کرنے کے لئے موسمیاتی مالیات کو بڑھانے اور اکٹھا کرنے کے مشترکہ ہدف پر قریبی تعاون کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کی سمت میں فوری پیش رفت کرنے کے تعلق سے ہمارے متعلقہ عہد کا اظہار ہے۔ہم نے موسمیات سے متعلق خواہش کو بڑھانے کے لئے از سر نو سرگرم عالمی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوامی طور سے ظاہر موسمیاتی اہداف کو پورا کرنے کی ہماری متعلقہ گھریلو کوششوں پر خیالات کو ساجھا کیا۔ ہم اس بات پر متفق تھے کہ عوامی مالیات جب اہل پالیسیوں کے ساتھ جوڑی جاتی ہے، تو اس سے نجی مالیات کو بڑھا وا مل سکتا ہے۔ ہم نے موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجوں سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لئے کثیر فریقی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بی)کے اُبھرتے ہوئے رول کی اہمیت کو بھی نوٹ کیا۔ ہم مثبت کاموں اور عمل آوری پر شفافیت کے ضمن میں ترقی پذیر ممالک کے لئے عوامی اور نجی ذرائع سے 2025تک ہر سال مشترکہ طور سے 100بلین ڈالر جٹانے کے ترقی یافتہ ممالک کے ہدف کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم ترقی پذیر ممالک کی ضرورتوں اور اولیتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے 2025کے بعد کی مدت کے لئے سالانہ 100بلین ڈالر کے ایک نئے اجتماعی ہدف پر پہنچنے کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی رضامند ہیں۔ ہم اس بات پر بھی رضامند ہوئے کہ ہندوستان اور امریکہ کو اپنے قومی سطح پر مقرر شدہ موسمیاتی اہداف اور صلاحیتوں کے عین مطابق ہندوستان کے توانائی پھیلاؤ کو سہولت سے لیس بنانے کے لئے عوامی اور نجی مالی امداد کی وسیع شمولیت کو آگے بڑھانے کےلئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔
یوکرین میں تنازعہ کے پس منظر میں ہم نے عالمی مائیکرو ایکونومک آؤٹ لک کے لئے موجودہ ہیڈ ونڈ پر بات چیت کی، جس میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سپلائی چین میں رکاوٹ شامل ہیں اور ہم نے اِن عالمی مائیکرو ایکونومک چیلنجوں کا سامنا کرنے میں کثیر فریقی تعاون کے مرکزی رول کے لئے اپنے عہد پر اصرار کیا۔ دونوں فریق نے قرض کے استحکام ، دو فریقی قرض میں شفافیت اور قرض بحران کا سامنا کررہے ممالک کے لئے مناسب اور یکساں قرض سہولت کی توسیع پر باریک بینی سے تال میل کرنے کے لئے اپنے عہد کی تصدیق کی۔ہم نے تخمینہ شدہ ، وقت کے حساب سے منظم اور اشتراکی طریقے سے قرض سہولت کے ضمن میں جی20 مشترکہ خاکے کو لاگو کرنے کی اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے لئے اپنے عہد کو دوہرایا۔ ہم نے ترقیاتی مقاصد کی حمایت کرنے کے لئے ہندوستان کو دستیاب مالی امداد تک پہنچنے اور جٹانے میں مدد کرنے کے لئے ایم ڈی بی کے توسط سے کام کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ ہمارا منصوبہ اِن اور دیگر عالمی اور اقتصادی ایشوز پر کثیر فریقی اور دوطرفہ طور سے بات چیت کو جاری رکھنے کا ہے۔ ہندوستان اور متحدہ ریاست امریکہ اس سال دسمبر سے شروع ہونے والے ہندوستان کی جی 20پریسیڈینسی کے تحت سب سے زیادہ دباؤ والے عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تعاون جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں۔ متحدہ ریاست امریکہ ہندوستان کے مجوزہ قیادت کے رول کا گرم جوشی سے استقبال کرتا ہے اور ایک کامیاب ونتیجہ خیز سال کی میزبانی میں ہندوستان کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔
ہم او ای سی ڈی؍جی 20شمولیاتی خاکہ سیاسی معاہدے کا استقبال کرتے ہیں ، جو جدید معیشت کی عکاسی کے لئے بین الاقوامی ٹیکس ڈھانچے کو ظاہر کرنے کی ایک اہم حصولیابی کی نمائندگی کرتا ہے، جو 21ویں صدی کے مقاصد کے لئے زیادہ مستحکم، غیر جانبدار اور مناسب ہے۔ ہم نے پلر وَن پر پیش رفت کا استقبال کرتے ہیں اوررقم اے اور رقم بی کے سلسلے میں پلر وَن پر باقی ماندہ تکنیکی کام کو تیزی سے پورا کرنے کے لئے ایک ساتھ اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عہد کی تصدیق کرتے ہیں۔
دونوں ملک آفشور ٹیکس چوری سے نمٹنے کے لئے اطلاعات کے تبادلے میں آپسی تعاون بڑھانے کے لئے کام کرنا جاری رکھیں گے۔ ہندوستان اور متحدہ ریاست امریکہ مالیاتی اکاؤنٹ کی معلومات ساجھا کرنے کے سلسلے میں غیر ملکی اکاؤنٹ ٹیکس عمل آوری ضابطہ(ایف اے ٹی سی اے)کے مطابق بین حکومتی معاہدوں کے تحت ہوئی پیش رفت پر توجہ دیتے ہیں۔ دونوں فریق ایف اے ٹی سی اے پر مکمل باہمی نظم و ضبط پر بات چیت کرنا جاری رکھیں گے۔
متحدہ ریاست امریکہ اور ہندوستان طویل عرصے سے چل رہے یو ایس –انڈیا فائننشل ریگولیٹری ڈائیلاگ کے توسط سے مسلسل جڑاؤ کی امید کرتے ہیں، جو اُبھرتے ہوئے مالیاتی شعبے کے ایشوز اور اولیت والے شعبوں پر گفت و شنید کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے، جس میں بینکنگ اور بیمہ سیکٹر میں اصلاح ، کیپٹل مارکیٹ ترقی، ڈیجیٹل املاک اور ادائیگی نظام کی جدید کاری ، پائیدار مالیات ، ڈاٹا تحفظ اور حفاظتی ڈھانچہ شامل ہے۔ دونوں ممالک 2023کی پہلی ششماہی میں ہونے والے 11ویں یوایس –انڈیا فائننشل ریگولیٹری ڈائیلاگ کے دوران گجرات کے جی آئی ایف ٹی سٹی میں ہندوستان کے اولین آئی ایف ایس سی سمیت آپسی تعاون کے امیدافزاں راستے تلاش کرنے کے تئیں عہد کو ظاہر کرتے ہیں۔
ہم ہندوستان کی بنیادی سہولتوں کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے اور زیادہ نجی سیکٹر کی پونجی کو متوجہ کرنے پر اپنا کامیاب تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک میں ترقی کی حمایت کرے گا۔ ٹریزری محکمہ ہندوستان کے قومی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری فنڈ (این آئی آئی ایف)کو تکنیکی مدد فراہم کرنا جاری رکھے گا، جس میں قابل تجدید توانائی کے لئے وقف قرض اور ایکوٹی پلیٹ فارم کی توسیع اور بین الاقوامی معیارات کو پورا کرنے کے لئے نئی ماحولیات ، سماجی اور کارپوریٹ انتظامی پالیسیوں کو لاگو کرنا شامل ہے۔ جبکہ ہندوستانی بنیادی ڈھانچے میں پرائیویٹ ادارہ جاتی سرمایہ کاری جاری رہے گی۔ہم شہری بنیادی ڈھانچے میں اصلاح کے لئے میونسپل بانڈ جاری کارنے کے لئے مستقل تکنیکی تعاون کے توسط سے بھی مدد کررہے ہیں۔ ہندوستان اور متحدہ ریاست امریکہ میونسل بانڈ جاری کرنے اور زیادہ شہروں کو اس کے لئے تیار کرنے کے لئے مل کرکام کرنے کی امید ظاہر کرتے ہیں۔
ہم منی لانڈرنگ مخالف اور دہشت گردی کی مالی امداد (اے ایم ایل؍سی ایف ٹی)کی کوششوں کا مقابلہ کرنے میں اپنے تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔ اطلاعات کو ساجھا کرنا اور اشتراک کے توسط سے ، جس میں اے ایم ایل؍ سی ایف ٹی جانچ کے لئے ڈیجیٹل شواہد اور معلومات کو تیزی سے ساجھا کرنا شامل ہے۔ ساتھ ہی امریکہ –ہندوستان اے ایم ایل؍سی ایف ٹی باہمی مذاکرات کے ذریعے اس سے نمٹنے کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔ دونوں فریق مالیاتی جرائم سے نمٹنے کی اہمیت پر اور ہمارے مالیاتی نظام کو غلط استعمال سے بچانے کے لئے مالیاتی کارروائی ورکنگ فورس معیارات پر مؤثر عمل آوری کے تعلق سے رضامند ہیں۔اس سے آگے بڑھتے ہوئے متحدہ ریاست امریکہ اور ہندوستان اے ایم ایل ؍سی ایف ٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ ترین روایتوں اور حل پر اپنے خیالات کا تبادلہ کرنا جاری رکھیں گے۔
اقتصادی اور مالیاتی شراکت داری کی یہ 9ویں میٹنگ ہند-امریکہ تعلقات کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور ہماری دونوں معیشتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور مالیاتی روابط کا اظہار ہے۔ دونوں فریق اقتصادی اور مالیاتی شراکت داری کے تحت بات چیت جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی بیتابی سے امید کرتے ہیں۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.12441
(Release ID: 1875363)
Visitor Counter : 141