ریلوے کی وزارت
بھوپال ریلوے اسٹیشن کو ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ 4 اسٹار ریٹنگ کے ساتھ ‘کھانے کے لئے صحیح اسٹیشن’ سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا
ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے ‘کھانے کے لئے صحیح اسٹیشن’ کا سرٹیفیکیشن ان ریلوے اسٹیشنوں کو دیا جاتا ہے جو مسافروں کو محفوظ اور صحت بخش کھانا فراہم کرنے میں معیارات قائم کرتے ہیں۔
4 اسٹار ریٹنگ اسٹیشن کی طرف سے مکمل تعمیل کی نشاندہی ہوتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مسافروں کو محفوظ اور صحت بخش کھانا دستیاب ہے
Posted On:
11 NOV 2022 3:06PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے کے بھوپال ریلوے اسٹیشن کو مسافروں کو اعلیٰ معیار کا، غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے 4 اسٹار ‘کھانے کے لئے صحیح اسٹیشن’ سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن، ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے ان ریلوے اسٹیشنوں کو دی جاتی ہے جو خوراک کے معیاری ذخیرہ اور حفظان صحت کے طریقوں پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ ‘کھانے کے لئے صحیح اسٹیشن’ سرٹیفیکیشن ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے ان ریلوے اسٹیشنوں کو دیا جاتا ہے جو مسافروں کو محفوظ اور صحت بخش کھانا فراہم کرنے میں معیارات قائم کرتے ہیں۔ اسٹیشن کو ایف ایس ایس اے آئی کی فہرست میں شامل تیسرے فریق کی آڈٹ ایجنسی کے اختتام پر ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے جس کی درجہ بندی 1 سے 5 ہوتی ہے۔ 4اسٹار کی درجہ بندی مسافروں کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیشن کی طرف سے مکمل عمل آوری کی نشاندہی کرتی ہے۔
یہ سرٹیفیکیشن ‘ایٹ رائٹ انڈیا’ تحریک کا حصہ ہے- تمام ہندوستانیوں کے لیے محفوظ، صحت مند اور پائیدار خوراک کو یقینی بنانے کے لیے ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے ملک کے غذائی نظام کو تبدیل کرنے کی ایک بڑے پیمانے پر کوشش ایٹ رائٹ انڈیا ریگولیٹری، صلاحیت سازی، باہمی تعاون اور بااختیار بنانے کے طریقوں کا ایک معقول مرکب اپناتا ہے۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری خوراک لوگوں اور کرہ ارض دونوں کے لیے موزوں ہو۔
اس سرٹیفیکیشن کے ساتھ دیگر ریلوے اسٹیشنوں میں آنند وہار ٹرمینل ریلوے اسٹیشن (دہلی)، چھترپتی شیواجی ٹرمینس؛ (ممبئی)، ممبئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن؛ (ممبئی)، وڈودرا ریلوے اسٹیشن، چندی گڑھ ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔
پچھلی ریلیز کے لیے لنک:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1751355
مزید معلومات کے لیے:
https://eatrightindia.gov.in/EatRightCampus/uploadPath/PDF/flyer.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 12431)
(Release ID: 1875355)
Visitor Counter : 150