وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے کامیابی کے ساتھ خصوصی مہم 2.0 منعقد کی

Posted On: 10 NOV 2022 6:32PM by PIB Delhi

 

  • فیلڈ اور آؤٹ ا سٹیشن دفاتر سمیت مہم کے  165  مقامات پر صفائی ستھرائی کی  مہم  انجام دی گئی۔
  • نظر ثانی  کے لیے شناخت کی گئی کل 21,072 فائلوں میں سے 16,834 فائلوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
  • نمٹارے کے لئے  عوامی شکایات   اور اپیلوں کے 84 معاملوں  کی شناخت کی گئی ہے اور ان  میں سے 82 عوامی شکایات اور اپیلوں کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔
  • اے ایچ ڈی محکمہ  اوراس سے ملحقہ دفاتر کی طرف سے 100 سے زیادہ ٹوئٹس پوسٹ کیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

موشیی پروری  اور ڈیری کے محکمے نے 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کامیابی کے ساتھ  انجام دی۔  خصوصی مہم دوئم  کے ایک حصے کے طور پر  مہم کے  165 مقامات پر یہ کارروائی انجام دی گئی۔ یہ کارروائی جن  جگہوں پر انجام دی  گئی ، ان  میں پبلک انٹرفیس  فیلڈ اور آؤٹ ا سٹیشن دفاتر  شامل ہیں۔ مختلف زمروں میں التوا کےمعاملات جیسے  پارلیمانی رکن کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں، وزیراعظم کے دفتر کے حوالہ جات  اور عوامی شکایات کا بھی مؤثر طریقے  سے ازالہ کیا گیا۔

 

خصوصی مہم 2.0 کے دوران جائزہ لینے کےلئے  وزارت اور اس سے منسلک/ ماتحت دفاتر کے اندر  کل 21,072 فائلوں کی نشاندہی کی گئی اور  ان میں سے 21,072 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 16,834 فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔

 

ازالے کیلئے خصوصی مہم دوئم  کے ابتدائی مرحلے  میں  کل 84 عوامی شکایات اور اپیلوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے 82 عوامی شکایات اور اپیلوں کو مؤثر طریقے سے نمٹا دیا گیاہے۔

 

مویشی پروری ،  ڈیری  اوراس   سے منسلک/ ماتحت دفتر کے ذریعے 100 سے زیادہ ٹویٹس کیے گئے ہیں۔

sdgdf.JPG

سنٹرل فروزن سیمین پروڈکشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہیسرگھٹہ، بنگلور نارتھ، کرناٹک میں خصوصی مہم 2.0 کے اسنیپ شاٹس پہلے اور بعد کے

cas.JPG

آندھرا پردیش کے اونگول میں سی ایچ آر ایس دفتر میں  خصوصی مہم 2.0 کے اسنیپ شاٹس پہلے اور بعد کے

 

dff.JPG

اڈیشہ میں سنابیڈا میں واقع سنٹرل کیٹل بریڈنگ فارم میں خصوصی مہم 2.0 کے اسنیپ شاٹس پہلے اور بعد کے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XH4R.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0068LBI.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007HJTT.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008O48A.png

 

اڈیشہ سنا بیڑا-سی سی بی ایف، سی پی ڈی او-این آر چنڈی گڑھ، آر ایف ایس- حصار، ہریانہ، سی سی ایس این آئی اے ایچ ، باغپت  میں خصوصی مہم 2.0 کے پہلے اور بعد کے کچھ اسنیپ شاٹس

***

ش ح-ش ر۔ ک ا



(Release ID: 1875123) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil