محنت اور روزگار کی وزارت

شری دتوپنت تھینگڈی کی 102ویں سالگرہ منائی گئی

Posted On: 10 NOV 2022 10:05PM by PIB Delhi

تدتوپنت تھینگڑی نیشنل بورڈ فار ورکرز ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ(ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی) کے ذریعہ آج وگیان بھون، نئی دہلی میں شری دتوپن تھینگڈی کی 102 ویں سالگرہ منائی گئی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی، مرکزی وزیر محنت اور روزگار، جناب بھوپیندر یادو نے دتوپنت تھینگڈی کو 102 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مزدوروں کی تعلیم اور عالمی سماجی تحفظ کی اسکیموں کے تصور کے میدان میں تھینگڈی کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ شری یادو نے ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی کے تربیتی مواد تک آسان رسائی کے لیے کیو آر کوڈ کے ساتھ بورڈ کے ذریعہ تیار کردہ ڈیجیٹل لٹریسی پر ایک تعلیمی ویڈیو کا  بھی آغاز کیا۔ جناب یادو کے ذریعہ تقریب کے دوران ای ایس آئی سی کے زچگی کے فوائد کے دعویٰ پورٹل کا بھی آغاز کیا گیا۔

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب یادو نے بورڈ کو مصنوعی ذہانت جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر تعلیمی مواد تیار کرنے کا مشورہ دیا جو افرادی قوت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مختلف وزارتوں (دیہی ترقی، ایم ایس ایم ای، اسکل ڈیولپمنٹ) کی مختلف اسکیموں کی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ  فوائد کی فراہمی، صلاحیت میں اضافہ اورغیر منظم شعبے میں کارکنوں کے لیے  مواقع پیدا کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

وزیر مملکت اور تقریب کے مہمان خصوصی جناب رامیشور تیلی نے کارکنوں کی ترقی میں جناب تھینگڈی کے تعاون پر بات کی اور بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ سرگرمیوں کو وسعت دے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر کارکن ڈیجیٹل طور پر خواندہ ہو۔

ڈی این ٹی بی ڈبلیو ای ڈی کے  چیئرمین، جناب ویرجیش اپادھیائے نے کارکنوں میں مثالی رویہ کی آبیاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو شری دتوپنت کے فلسفے کا ایک کلیدی اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے تربیتی پروگراموں کا مقصد ایک روشن خیال اور نظم و ضبط والی ورک فورس بنانا ہے اور منظم، غیر منظم اور دیہی شعبے کی افرادی قوت میں مطلوبہ طرز عمل میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کرنا ہے۔

وزارت محنت اورروزگار کی  جوائنٹ سکریٹری، محترمہ نندیتا گپتا نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی کے ڈی جی جناب راہل بھگت نے کلمات تشکر پیش کیے۔

دتوپنت تھینگڈی نیشنل بورڈ فار ورکرز ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے بارے میں

دتوپنت تھینگڈی نیشنل بورڈ فار ورکرز ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ (ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی) حکومت ہند کی وزارت محنت اورروزگارکے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ 1958 میں شروع ہوئی، ہندوستان میں ورکرز ایجوکیشن اسکیم ہماری قومی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ورکرز ایجوکیشن کی اسکیم کا مقصد بیداری پیدا کرنا اوراس میں اضافہ کرنا اور افرادی قوت کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کی موثر شرکت کے لیے تعلیم دینا ہے۔ ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بورڈ کی جانب سے قومی، علاقائی اور یونٹ کی سطح پر رسمی اور غیر رسمی شعبوں کے کارکنوں کے لیے ملک بھر میں پھیلے 50 علاقائی اور 09 ذیلی علاقائی ڈائریکٹوریٹ کے نیٹ ورک اور ایک اعلیٰ تربیتی ادارے یعنی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ورکرز ایجوکیشن(آئی آئی ڈبلیو ای) ممبئی کے ذریعے مختلف تربیتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

(ش ح۔ا ک۔ ج (

U-12412



(Release ID: 1875120) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi