نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ نے بھارتی اداروں کے ذریعہ سابق  طلباء  کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کرنے پر زور دیا


ملک کے نوجوانوں  کو حقیقی نظریہ ساز بنناچاہئے : نائب صدر جمہوریہ

بھارت دنیا کا ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے ، آئیے ہم بھارت کی ترقی  پر فخر کریں :  نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے آج سورج مل میموریل ایجوکیشن سوسائٹی  کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی

نائب صدر جمہوریہ نے نئے بھارت کی تعمیر کے لئے بنیادی ڈھانچے  ،  اطلاعات اور اختراعات   پر

 بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

प्रविष्टि तिथि: 10 NOV 2022 10:00PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ نے اعلیٰ تعلیم کے اپنے اداروں کے ذریعہ سابق طلباء کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ دنیا کی کئی اعلیٰ یونیورسٹیاں  اپنے سابق  طلبا کی وسیع  بنیاد سے قوت حاصل کررہے ہیں ،  انہوں نے  سابق  طلبا  پر زور دیا کہ وہ معاشرے   کافرض  ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات  سے کوئی فرق  نہیں  پڑتا کہ  یہ سابق  طلبا کہاں ہیں بلکہ یہ بات اہم ہے کہ وہ  اپنے اداروں  کے لئے تعاون کریں ، چاہے وہ شخصی کوششوں  کے ذریعہ ہو ، یا  نظریات یا تصورات کے ذریعہ ہو۔

نائب صدرجمہوریہ نے یہ کلمات آج نئی دلی میں سورج  مل  میموریل ایجوکیشن سوسائٹی کی گولڈ ن جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مہاراج سورج مل کی شاندار تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے ان کے نام پر چلنے والے اداروں  سے کہا کہ وہ قومی اور عالمی سطح  شاندار اور منفرد کارکردگی کے لئے  کوشش کریں ۔

سورج مل میموریل ایجوکیشن سوسائٹی ( ایس ایم ای ایس ) کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کرنے والوں میں   ایس ایم ای ایس کے صدر جناب کپتان سنگھ ، ایس ایم ای ایس  کی نائب صدر محترمہ ایشا جاکھڑ ،  سوسائٹی کے سکریٹری  جناب اجیت سنگھ چودھری  ا ور اساتذہ  ، طلبا اور دیگر  اہم شخصیات شامل ہیں۔

اس کے بعد نائب صدر نے آج دلی یونیورسٹی میں نئے بھارت کی تعمیر کے لئے بنیادی ڈھانچے ،  اطلاعات اور اختراعات پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح  کیا۔یہ کانفرنس  گاندھی بھون  ،  دلی یونیورسٹی  اینڈ  گاندھی سمیتی  اور  درشن سمیتی  کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے ۔

افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعریف  اس کی طلبا برادری کے ذریعہ ہوتی ہے اور انہوں نے اس بات  پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے نوجوان  اور خاص  طورپر طلبا کو حقیقی  نظریہ ساز بننا چاہئے۔

بھارت کی وسیع آبادی  کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ  نے کہا کہ  مستقبل  نوجوانوں  پر منحصر  ہے اور  انہیں   ہی ملک کی تقدیر  بنانی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی نگرانی  اور طرز عمل  ہی تاریخ  کی راہ متعین  کرے گا۔

انہوں نے بھارت کو دنیا کو ایک ایسا تابناک ستارہ قرار دیا جو عالمی معیشت میں منفعت  اور کسادبازاری سے گھرا ہوا ہے ۔ بھارتی یونیکارنس  کی تعداد  اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  نوجوان ذہنوں کی توانائی اور  فعالیت  بھارت کی  اقتصادی ترقی   کو آگے بڑھا رہی ہے ۔

تعلیم کوبرابری کے لئے  ایک عظیم  طریق  کار قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے دلی یونیورسٹی سے کہا کہ وہ دنیا میں  بہترین  یونیورسٹیوں میں شامل ہونے کی خواہش کرے ۔ انہوں نے طلبا کو بھی مشورہ دیا کہ وہ  اپنے والدین  ، بزرگوں اور اساتذہ کا احترام کریں اور  ملک کو ہمیشہ  ہر چیز سے بالاتر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ آئیے ہم بھارت کی ترقی پر فخر کریں ’’

اس بات  پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت اپنی  ماضی کی عظمت  پھر سے حاصل کرنے کی راہ  پر گامزن ہے،  نائب صدر نے   ہرایک پر زور دیا کہ وہ  ملک کو پھر سے  وشو گرو بنانے کے لئے ہمارے آئین میں   تفویض  کئے  گئے   بنیادی   فرائض  پر توجہ مرکوز کریں۔

بھارت کی آزادی  کے  75 ویں سال  کا حوالہ دیتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ  ملک کے ہرحصے میں   ہماری جدوجہد آزادی کے بہت سے غیر معروف ہیرورہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ  ہمیں ہمیشہ   ان کا شکر گزار ہونا چاہئے ، جنہوں نے  ہماری زندگیوں کو   آرام دہ بنانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی ۔

اس موقع پر ہنر مندی کے فروغ  ،صنعت کاری اور  الیکٹرانکس   اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر ،  دلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر  یوگیش سنگھ  ، گاندھی  اسمرتی اور درشن سمیتی کے نائب چیئر مین جناب وجے گوئل  ، گاندھی بھون کے ڈائریکٹر پروفیسر کے پی سنگھ   ، اساتذہ  ،طلبا اوردیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

*************

 

ش ح۔و ا ۔ رم

U-12408


(रिलीज़ आईडी: 1875100) आगंतुक पटल : 122
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी