عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کے محکمے  نے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان  کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فروغ کے واسطے ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے

Posted On: 10 NOV 2022 5:51PM by PIB Delhi

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کے محکمے  نے مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان  کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فروغ کے واسطے ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے۔ نومبر 2021 میں وزیر مملکت (پی پی)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کسی بھی اینڈرائیڈ موبائل فون کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی فیس اتھینٹی  کیشن ٹیکنیک کا آغاز کیا تھا۔ اب محکمہ ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ کو فروغ دینے اور فیس اتھینٹی  کیشن ٹیکنیک کو مقبول بنانے کے لیے ایک خصوصی ملک گیر مہم شروع کر رہا ہے۔ تمام رجسٹرڈ پنشنرز ایسوسی ایشنز، پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، حکومت ہند کی وزارتوں اور سی جی ایچ ایس ویلنیس سنٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پنشن یافتگان کی ’زندگی میں آسانی‘ کے لیے خصوصی کیمپوں کا  اپہتمام  کرکے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ/ فیس اتھینٹی  کیشن ٹیکنیک کو فروغ دیں۔ اس سلسلے میں پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کے محکمے کے انڈر سکریٹری جناب دیپک گپتا  کی قیادت میں مرکزی حکومت کی ایک ٹیم پریاگ راج کا دورہ کرے  گی جہاں  ایس بی آئی، بامرولی برانچ، پریاگ راج، اتر پردیش میں مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے لیے  11 نومبر 2022 کو یہ مہم چلائے جائے گی ۔ تمام پنشن یافتگان  ڈیجیٹل ذرائع سے اپنے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے سنٹر جا سکتے ہیں۔

یکم اکتوبر 2022  سے آج تک کے ڈی ایل سی کے اعداد و شمار یہ ہیں: کل ڈی ایل سی  29,29,986، فیس اتھینٹی  کیشن  کے ذریعے کل ڈی ایل سی 1,52,172، کل ڈی ایل سی ۔ سی جی او وی  11,95,594 اور  فیس اتھینٹی  کیشن  کے ذریعے سی جی او وی کی کل ڈی ایل سی996۔

اس سے قبل لائف سرٹیفکیٹس مادی شکل میں جمع کرانا پڑتا تھا اور اس کے لیے بزرگ  پنشن یافتگان کو بینکوں کے باہر گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ اب یہ ان کے گھروں میں آرام سے ایک بٹن کے کلک پر ممکن ہو گیا ہے۔ موبائل کے ذریعے فیس اتھینٹی  کیشن  کے ذریعے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے عمل میں، پہلی بار آدھار نمبر، او ٹی پی کے لیے موبائل نمبر، پی پی او نمبر، بینک/پوسٹ آفس کے ساتھ اکاؤنٹ نمبر سے متعلق تفصیلات کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ سہولت ریاستی حکومت کے ملازمین اور ریاست کے ٹریژری آفس کی شکل میں تقسیم کرنے والی اتھارٹی کے لیے بھی دستیاب ہے۔

مرکزی ٹیم نے تمام پنشن یافتگان سے اپیل  کی ہے کہ وہ ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے اپنے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے سنٹر  میں آئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-12397

                          



(Release ID: 1875061) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi