الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
آدھار میں دستاویز کو اپ ڈیٹ کرنے کے بارے میں
Posted On:
10 NOV 2022 8:00PM by PIB Delhi
گزشتہ دہائی کے دوران، آدھار نمبر ہندوستان میں رہائشیوں کی شناخت کے ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ متعدد سرکاری اسکیموں اور خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے آدھار نمبر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایسے رہائشی جنھوں نے اپنا آدھار 10 سال پہلے جاری کیا تھا، اور اس کے بعد ان برسوں میں کبھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا، ایسے آدھار نمبر رکھنے والوں کو اپنے دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
جمعرات کو بعض خبروں میں غلط رپورٹ کی گئی ہے کہ اسے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مطلع کیا جاتا ہے کہ ان خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کو نظر انداز کریں۔
یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) نے پہلے ایک پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ وہ رہائشیوں سے اپنے دستاویزات کو اپ ڈیٹ رکھنے کی تاکید اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن میں بھی واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ رہائشی ہر 10 سال مکمل ہونے پر ایسا کر سکتے ہیں۔
آدھار میں دستاویزات کو اپ ڈیٹ رکھنے سے زندگی گزارنے میں آسانی، بہتر سروس کی فراہمی میں مدد ملتی ہے، اور درست تصدیق کو فعال بنایا جاتا ہے۔ UIDAI نے ہمیشہ رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنے دستاویزات کو اپ ڈیٹ رکھیں، اور گزٹ نوٹیفکیشن اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 12402
(Release ID: 1875060)
Visitor Counter : 245