کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت نے کوئلے کے سیکٹر میں مواقع کے لئے سرمایہ کاری کانکلیو منعقد کی
توانائی کی فی کس کھپت 2040 تک دوگنی ہوجائے گی: جناب پرہلادجوشی
وزارت نے متوقع بولی لگانے والوں کی مدد کا اعادہ کیا
Posted On:
09 NOV 2022 7:13PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے آج اندور میں پہلا سرمایہ کاری کانکلیو منعقد کیا ۔ کوئلے ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کانکلیو کی صدارت کی ۔اس موقع پر پارلیمانی رکن جناب شنکر لالوانی موجود تھے۔
جناب پرہلاد جوشی نے اس بات کی پھر سے توثیق کی ہے کہ کوئلے کی مانگ اگلے 25سے 30سال میں قائم ودائم رہے گی اور یہ کہ بھارت میں توانائی کی فی کس کھپت فی الحال دنیا میں کچھ دیگر ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے 10/1 (ون ٹینتھ) بھی نہیں ہے اور ایسا اندازہ لگایا گیا ہے کہ سال 2040 تک توانائی کی فی کس کھپت دوگنی ہوجائے گی،جس کے لئے کوئلہ ضروری ہے ۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت موجودہ حکومت کی توجہ بہتر ٹکنالوجی کے عمل اختیار کرکے ملک کو کاربن سے پا ک بنانا ہے۔
کوئلے کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا نے کوئلے کی صنعت کو مدد فراہم کرنے میں وزارت کے عہد کا اعادہ کیا ہے اور بتایا کہ کوئلے کی وزارت متوقع بولی لگانے والوں کی کسی بھی قسم کی مانگ کے لئے مدد دینے کے لئے تیار ہے۔کول انڈیا لمٹیڈ کے چیئر مین جناب پرمود اگروال نے وزارت کے ذریعہ کئے گئے مختلف اقدامات کی ان کوششوں کو سراہا ،جن کے تحت کوئلے کے سیکٹر کے کاروباریوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے اورکوئلے میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کے نظریہ میں بھی تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔
کوئلے کے ایڈیشنل سکریٹری اور نامیٹیڈ اتھارٹی جناب ایم ناگاراجو نے کوئلے کی نیلامی کے عمل کو پرکشش بنانے میں بہتری لانے اور اسے مزید سرمایہ کاردوست بنانے کے لئے کوئلے کی وزارت کے ذریعہ کی گئی اصلاحات کے بارے میں مطلع کیا۔سی ایم پی ڈی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب منوج کمار نے اب تک کے سب سے بڑے نیلامی کے عمل میں پیش کردہ کوئلہ بلاکس کی تکنیکی تفصیلات پر ایک پریزینٹیشن دی ۔جبکہ ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس کے نائب صدر جناب شبھم گوئل نے نیلامی کے عمل کے قواعد اور ضوابط پر ایک پریزینٹیشن دی ۔
کوئلے کی وزارت نے پہلے 5 مرحلوں میں 64 کوئلے کی کانوں کی کامیاب نیلامی مکمل کرلی ہے۔کاروباری نیلامی کے چھٹے راؤنڈ کے تحت 133 کوئلہ کانوں کی نیلامی کے لئے عمل کا بھی آغاز کیا گیا۔جبکہ کمرشیل نیلامی کے پانچویں مرحلے کی دوسری کوشش کے تحت کوئلے کی ان آٹھ کانوں کی نیلامی کا بھی آغاز کیا گیا، جن کے لئے پہلی کوشش میں صرف ایک ہی بولی لگائی گئی تھی۔
نیلامی کے عمل کی کلیدی خصوصیات میں پیشگی درکا ر رقم میں تخفیف ، نیز بولی لگانے کی ضمانتی رقم میں تخفیف ، جزوی طورپر کوئلہ نکالی گئی کانوں کے معاملے میں کچھ کوئلہ چھوڑنے کے بعد اسے ترک کرنے کی اجازت نیشنل کول انڈیکس اور نیشنل لگنائٹ انڈیکس کو متعارف کرانا ، داخلو ں پر عائد پابندی کے خاتمے کے ساتھ شراکتداری کو آسان بنانا ، کوئلے کے استعمال میں کلی طور پر لچک فراہم کرنا ، ادائیگی کے ڈھانچوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانا ۔ زیادہ پیداوار اور جلدی پیداوار کے لئے ترغیبات فراہم کرکے اثر انگیزی کو فروغ دینا اور صاف ستھری کوئلہ ٹکنالوجی کا استعمال جیسی باتیں شامل ہیں۔
نینڈردستاویزات کی فروخت کا عمل 3 نومبر 2022 کو شروع کیا گیا ہے۔کانوں ، نیلامی کے ضابطوں اور مقررہ مدت وغیرہ کے تعلق سے تفصیلات ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ فیصد مالیہ حصہ داری کی بنیاد پر صاف وشفاف طریقے سے دوسرے مرحلے کے ذریعہ نیلامی کا عمل آن لائن منعقد کیا جائے گا۔کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے لئے کوئلے کی وزارت کے واحد ٹرانس ایکشن مشیر ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمٹیڈ نیلامی کے عمل کو منعقد کرنے میں کوئلے کی وزارت کی مدد کررہی ہے۔
*************
ش ح۔ش ر ۔ رم
U-12373
(Release ID: 1874903)
Visitor Counter : 126