وزارت دفاع
ی انڈین نیشنل کارٹوگرافک ایسوسی ایشن (آئی این سی اے) کا 42 واں بین الاقوامی اجلاس
Posted On:
09 NOV 2022 6:21PM by PIB Delhi
انڈین نیشنل کارٹوگرافک ایسوسی ایشن (آئی این سی اے) کے 42 ویں بین الاقوامی اجلاس کا انعقاد نیشنل ہائیڈروگرافک آفس (این ایچ او)، دہرادون کی جانب سے 09 سے 11 نومبر 22 تک کیا جا رہا ہے۔ اتراکھنڈ کے ریٹائر گورنر محترم لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ 09 نومبر 22 کو افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔
حکومت ہند کے چیف ہائیڈرو گرافر وائس ایڈمرل ادھیر اروڑا آئی این سی اےکے موجودہ صدر ہیں۔ بحری ہائیڈروگرافک ڈپارٹمنٹ (این ایچ ڈی) کے اہلکار جو جدید نقشہ نگاری پر کام کر رہے ہیں وہ آئی این سی اے میں 1979 میں انجمن کے قیام کے بعد سے سرگرم ہیں۔ این ایچ او نے اس سے قبل دہرادون میںیکم تا 03 نومبر 17 تک 37ویں آئی این سی اے اجلاس کا انعقاد کیا تھا۔
آئی این سی اے کی بنیاد 1979 میں رکھی گئی تھی اور 3000 سے زیادہ تاحیات اور ادارہ جاتی ارکان کے ساتھ نقش نگاری کے میدان میں سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک بن گئی ہے۔ نیشنل ہائیڈروگرافک آفس (این ایچ او)، سروے آف انڈیا، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن، نیشنل تھیمیٹک میپ آرگنائزیشن اور یونیورسٹیاں جیسی تنظیمیں اس ایسوسی ایشن کا حصہ ہیں۔ کارٹوگرافی کے مختلف پہلوؤں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ادارے کی مختلف شاخیں ملک بھر کے مختلف مراکز میں کام کر رہی ہیں۔ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ متعدد نقشہ نگار، نامور سائنسداں، منصوبہ ساز اور پیشہ ور افراد گزشتہ برسوں سے اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔
بیالیسویں آئی این سی اے اجلاس کا مرکزی موضوع‘‘ڈیجیٹل کارٹوگرافی ٹو ہارنس بلیو اکانومی’’ ہے۔اجلاس میں کی جانے والی بحث کو 07 ذیلی موضوعات میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان میں نقشہ سازی کے لیے خلائی ٹیکنالوجیز، پائیدار ترقی کے لیے کارٹوگرافک ایپلی کیشنز،ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں جیومیٹکس، ماحولیاتی منصوبہ بندی اور انتظام کے لیے نقشہ سازی، وسائل کے انتظام کے لیے ہائیڈروگرافی اور زمینی وسائل کی نقشہ سازی اور سروے کرنا شامل ہیں۔ تمام مضامین کارٹوگرافر اور سائنسی برادری کے لئے عصری دلچسپی کے ہیں۔ ان موضوعات پر بڑی تعداد میں مقالے شعبے کے نامور لوگ پیش کریں گے۔ حاصل اجلاس کارٹوگرافی کو ترقیاتی مقاصد کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے کی فزیبلٹی کو تلاش کرنا ہو گا۔
اجلاس میں سرویئر جنرل جناب سنیل کمار (جوائنٹ سکریٹری) ڈی ایس ٹی، جوائنٹ چیف ہائیڈرو گرافر ریئر ایڈمرل لوچن سنگھ پٹھانیا، این اے ایم ٹی او کے ڈائریکٹر اور اسرو، ایس ای آر بی، آئی آئی آر ایس،این آر ایس اے، این اے ایم ٹی او کے ممتاز سائنسدان اور چندی گڑھ یونیورسٹی، شانتی نکیتنیونیورسٹی، جادوپور یونیورسٹی، بنارس ہندو یونیورسٹی وغیرہ کے ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1874830)
Visitor Counter : 126