وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے ریکارڈ کے بندوبست اور فائل جمع کرنے کے رہنما خطوط پر خصوصی توجہ کے ساتھ  خصوصی مہم 2.0 کو مکمل کیا

Posted On: 01 NOV 2022 8:55PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت (ایم او سی) کے ذریعہ خصوصی مہم 2.0 کے نفاذ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے جو  ایم او سی کے تمام افسران کیلئے ریکارڈ کے بندوبست اور فائل جمع کرنے کے رہنما خطوط اور تبادلہ خیال پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) میں ایک روزہ ورکشاپ کے ساتھ شروع ہوا۔ اس مرحلے کے دوران حاصل کی گئی کچھ کامیابیاں حسب ذیل ہیں:

  • تقریباً 65 فیصد زیر التواء ایم پی  کے حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا ہے
  • آئی ایم سی ریفرنسز میں 100 فیصد تصفیہ
  • درج کرائی گئی عوامی شکایات میں سے تقریباً 80 فیصد پر کام مکمل کیا جاچکا ہے
  • آج تک زیر التواء پی ایم او حوالہ جات کا تقریباً 55 فیصد نمٹار ہ کیا گیا
  • 2 ضوابط/ طریقہ کار کی نشاندہی اور آسان کر دی گئی ہے
  • جائزہ کے لیے مختص کی گئی 100 فیصد فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے
  • جن تمام 225 سوچھتا ابھیان مقامات  کی نشاندہی کی گئی ہے، انہیں کامیابی کے ساتھ صاف کیا گیا ہے۔
  • کوڑے کی فروخت سے 38,52,946 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

شاستری بھون، نئی دہلی میں وزارت کے دفتر کے احاطے میں صفائی کی وسیع سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ کام کرنے کا ایک صحت مند ماحول اور دفتری جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکے۔ ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن اور جوائنٹ سکریٹری (انتظامیہ) نے مجموعی کام کا معائنہ  اور نگرانی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XCYE.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OOIZ.jpg

سکریٹری (ثقافت) نے وزارت میں صفائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

وزارت ثقافت کے مختلف ڈویژنوں کو فیلڈ دفاتر میں مہم کی نگرانی کے لیے مناسب طور پر حساس بنایا گیا۔ وزارت کو اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں یعنی عجائب گھروں، قومی کتب خانوں، اکیڈمیوں، بدھ اداروں وغیرہ سے مثبت جواب ملا۔ کچھ اہم نکات ذیل میں دیئے گئے ہیں۔

اے ایس آئی نے اس مہم کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ انجام دیا اور کشمیر سے کنیا کماری اور اروناچل سے گجرات تک اپنے مختلف علاقائی حلقوں کے ذریعے پورے ملک میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ صاف ستھری یادگاریں بڑی تعداد میں سیاحوں کو راغب کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BWHE.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043IRH.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00502BK.jpg

اے ایس آئی نے مرکزی طور پر محفوظ یادگاروں پر صاف صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں

یہ مہم چھتیس گڑھ کے بائیں بازو کی انتہائی پسندی سے متاثر خطہ  ( این ٹی ای اے) جیسے بستر علاقے میں بھی چلائی گئی۔ (اے این آرسی)کے  سب ریجنل سنٹر، جگدل پور نے خصوصی مہم 2.0 میں سرگرمی سے حصہ لیا جس میں جھاڑیوں سے بھرے کمپلیکس کو صاف ستھرے روایتی ڈورلا قبائلی جھونپڑی میں تبدیل کرنا جیسے جدید خیالات کے ساتھ سرگرمی سے حصہ لیا جو کمیونٹی کی شراکت داری کے ساتھ موجودہ اوپن ایئر بشریات سانسی میوزیم کو مزید وسعت دے گا۔ عملے کے ارکان نے سب سے پہلے 2 اکتوبر 22 کو احاطے کی صفائی کی۔ اس کے بعد، ڈورلا قبائلی برادری کے اراکین سے ان کی شرکت کے لیے رابطہ کیا گیا، جس سے حکومت کے عوامی شرکت کے مقصد کو مزید تقویت ملی۔ گھروں کی اطراف کی دیواریں عموماً بانس کی ٹہنیوں یا پتلی ٹہنیوں پر مٹی کے پلاسٹر سے بنی ہوتی ہیں۔ کھجور کے پتوں سے گھر کی دیواریں تیار کی جاتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00679HS.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007TUAQ.jpg

صفائی کی سرگرمیاں مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر مکمل کی گئیں

سکما ضلع کے کونٹا کے کمیونٹی ممبران بھی کام شروع کرنے کے لیے ٹیم میں شامل ہوئے۔ ڈورلا جھونپڑی کی تعمیر 30 اکتوبر 2022 کو مکمل ہوئی۔

یہ دورلا جھونپڑی علاقے کے لوگوں کے حیاتیاتی ثقافتی پہلو سے متعلق معلومات اور علم کی ترسیل کے مرکز کے طور پر کام کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009EAIC.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008KVCB.jpg

مستند ڈورلا قبائلی ہٹ سیٹ اپ

 دفتر اور میوزیم کی عمارت میں اور اس کے ارد گرد صفائی کی سرگرمیاں این آرسی، پورٹ بلیئر کے ذریعہ دو اکتوبر سے 19 اکتوبر 2022تک مکمل کی گئیں۔ 17 اکتوبر 2022 کو زونل اینتھروپولوجیکل میوزیم (زیڈ اے ایم) کے داخلی دروازے پر دفتر-کم-لائبریری کی عمارت کے پیچھے جھاڑیوں اور کچرے کو صاف کرکے ایک خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0101WVW.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011GFSO.jpg

صفائی کی سرگرمیاں اور دفتر کے احاطے کو خوبصورت بنانا

میوزیم کمپلیکس میں غیر استعمال شدہ جگہوں کے استعمال کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی۔ مذکورہ علاقے میں موجود جھاڑیوں، پودوں اور جنگلی گھاسوں کو صاف کر دیا گیا ہے۔ نکوبار جزائر سے تعلق رکھنے والے نکوباریس قبیلے کی روایتی رہائشی اکائیاں/جھونپڑیوں کو صاف کیے گئے علاقے میں کھڑا کیا جائے گا۔ ان جھونپڑیوں کی تعمیر قبیلے کے رہائش گاہ سے دستیاب قدرتی مواد کا استعمال کرتے ہوئے مقامی بنائے  رکھنے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ مقامی لوگوں کی مدد سے قبائلی رہنما/ قبائلی کونسل کے کپتان کی شرکت سے کیا گیا۔ یہ اس علاقے کے قبائلی ثقافت کے مقامی لوگوں کے لیے ماحول دوست زندگی گزارنے کے تعلق سے سیکھنے کا ایک مقام بھی ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں قبائلی برادریوں کی مدد سے روایتی جاراوا قبائلی جھونپڑیاں اور شومپین قبائلی جھونپڑیاں بھی قائم کی گئیں۔ ان تمام قبائلی جھونپڑیوں کی تعمیر 30 اکتوبر 2022 تک مکمل ہو گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012IMXC.jpg

جاراوا ٹرائبل ہٹ                      نیکوباریز ٹرائبل ہٹ                          شومپین ٹرائبل ہٹ

 

یہ قبائلی روایتی جھونپڑیاں اب سیاحوں کو ماحول دوست جھونپڑیوں/ رہائش گاہوں کے بارے میں آگاہ کریں گی جو مقامی سوسائٹیوں کے ذریعے استعمال کی جا رہی ہیں۔

بوگڈی، میسور میں واقع اے این ایس آئی کے جنوبی علاقائی مرکز نے اپنے پسماندہ علاقے میں تقریباً 2.5 ایکڑ غیر استعمال شدہ اراضی کو صاف کیا کیونکہ جھاڑیوں کی وجہ سے اکثر جنگلی جانور آجاتے ہیں۔ اب 1.5 ایکڑ اراضی کو مخصوص مقاصد کے لیے استعمال کیا جا گیا ہے، جس میں یوگ ٹریک اور قبائلی آباد کاری کو بطور خاص ورثہ سائٹ تیار کرنا شامل ہے۔ مرکز نے بیٹا کروبا قبائلی برادری کے لوگوں کو ایسے قدرتی ماحول میں اپنی روایتی جھونپڑی بنانے کے لیے مدعو کیا تھا۔ اس کے علاوہ علاقے کے دوسرے گوشے میں گاؤں کی ایک چھوٹی سی جھونپڑی بھی بنائی گئی ہے، جسے عملے کے ارکان اور زائرین کے لیے ایک کیفے ٹیریا کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0131IPC.jpg

یوگا ٹریک                        ولیج ہٹ کم کیفے ٹیریا                       بیٹا کروبا قبائل           

میگھالیہ کی راجدھانی شیلانگ میں اے این ایس آئی نارتھ ایسٹ ریجنل سنٹر کے دفتر کے تمام عملے کے ارکان کی مدد سے دفتر کے احاطے کی وسیع صفائی اور خوبصورتی کا اہتمام کیا گیا۔ سمندری طوفان ’’سیتانگ‘‘ کی وجہ سے پیدا ہونے والی موسمی صورتحال کے پیش نظر دفتر کے باغ میں بیٹھنے کے نئے انتظامات، پھولوں کی کیاریاں بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی بھی کی گئی۔ مقامی کھاسی ثقافت کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے دفتر کے احاطے میں روایتی یک سنگی بھی نصب کیے گئے تھے۔ یہ یک سنگی انتظامات دو طرح کے تھے - ماؤبنا یا مونم جس میں سامنے ایک سپاٹ ٹیبل اسٹون کے ساتھ تین سیدھے پتھر ہوتے ہیں اور ماؤ شونگ تھیٹ جو فلیٹ ٹیبل اسٹون ہوتے ہیں۔ ساتھ میں ورٹیکل پتھر ہوتے ہیں۔ یہ مسافروں کے بیٹھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014HA8C.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015FB17.jpg

ماؤبنا مونولتھ ‘ماؤ-شونگ تھیٹ

 

**********

ش ح ۔ ع ح

U.No: 12349



(Release ID: 1874702) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi