وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ اور ایف اے ایس ایف کے سربراہان نے جنگی مشق گروڑ VII کے دوران اُڑان بھری
Posted On:
08 NOV 2022 5:56PM by PIB Delhi
بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) اور فرانسیسی فضائی اور خلائی فوج (ایف اے ایس ایف) کے درمیان جاری جنگی مشق گروڑ VIIمیں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور ایف اے ایس ایف کے سربراہ جنرل اسٹیفن مل کے ذریعہ آج مشترکہ طور پر اُڑان بھری گئی۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے جہاں آئی اے ایف کے رافیل جنگی طیارے میں اُڑان بھری، وہیں ایف اے ایس ایف کے سربراہ نے سکھوئی-30 ایم کے آئی جنگی طیارے میں اڑان بھری۔ دونوں نے مشترکہ تربیتی مشن کے تحت اس مشق میں حصہ لیا، جس کا اہتمام ایئرفورس اسٹیشن جودھپور سے کیا گیا تھا۔
بعد میں ایف اے ایس ایف کے سربراہ کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے بتایا کہ جنگی مشق گروڑ دونوں ایئر فورسز کو فوجی مہمات کے دوران ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں کو سیکھنے اور انہیں اختیار کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے دونوں ایئر فورسز کے درمیان بڑھتے باہمی تال میل پر بھی روشنی ڈالی، جو مشق کے ہر ایک ایڈیشن کے ساتھ مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے ۔ اس مشق کا اہتمام 2003 کے بعد سے ایک باقاعدہ باہمی مشق کے طورپر کیا جا رہا ہے۔
جنگی مشق گروڑ VII ایل سی اے تیجس اور حال ہی میں شامل کیے گئے ای سی ایچ پرچنڈ کے لیے کسی بین الاقوامی مشق میں حصہ لینے کا اولین موقع ہے۔ 12 نومبر 2022 کو ختم ہونے والی اس مشق میں چار ایف اے ایس ایف رافیل جنگی طیارے اور ایک اے-330 ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) طیارہ شامل ہیں۔ ایل سی اے اور ایل سی ایچ کے علاوہ بھارتی فضائیہ کی ٹکڑی میں سکھوئی 30 ایم کے آئی، رافیل اور جگوار طیارہ اور ساتھ ہی ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ بھارتی فضائیہ کی ٹکڑی میں فلائٹ ری فیولنگ ایئرکرافٹ، ایواکس، اے ای ڈبلیو اینڈ سی اور گروڑ اسپیشل فورسیز جیسے جنگی اثاثہ جات بھی شامل ہیں۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12331
(Release ID: 1874616)
Visitor Counter : 188