وزارت اطلاعات ونشریات
فرانسیسی سنیما کا حسن اور شعریت آئی ایف ایف آئی 53 کے مندوبین کو مسحور کرے گا
فرانس آئی ایف ایف آئی -53 میں خاص توجہ والے ملک کی حیثیت سے شامل ہوگا
Posted On:
05 NOV 2022 10:44PM by PIB Delhi
‘‘ بگ اسکرین’’ کو جنم دینے والا ملک فرانس 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی-53) میں ‘‘ کنٹری فوکس’’ حصے میں فیچر کیا جائے گا۔ فرانس کی 8 عصری فلموں کو فرانسیسی سنیما کے تنوع اور امکانات کی نمائندگی کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
سنیما کے سرخیل اگست اور لوئس لومیر سے جین لیوک گوڈارڈ، فرینکوئس ٹروفٹ اور کاؤڈ کیبرول تک فلمی صنعت نئی جہتوں کو تلاش کرنے والی فرانسیسی فلمی صنعت کی مرہون منت ہے۔
1. ادر پیپلز چلڈرین (2022)
ادر پیپلز چلڈرین کنٹری فوکس سیکشن میں سب سے پہلے دکھائی جانے والی فلم ہے۔ یہ ایک درمیانی عمر والی خاتون کی المیہ و مزاحیہ کہانی ہے، جو ایک نیا رشتہ قائم کرتی ہے اور اپنے ساتھی کی ننھی بچی کے ساتھ قریبی رشتہ بن جاتا ہے۔ ربیکا زلوٹوسکی کی ہدایت میں بنی اس فلم کی 79ویں وینس انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کی گئی تھی اور گولڈن لائن کے لئے ایک امیدوار فلم تھی۔
2. دی کرسنگ 2021
دی کراسنگ ایک اینی میٹیڈ فلم ہے۔ فلورنس مائل کی اس فلم میں پریوں کی کہانیوں جیسے ماحول کو دکھایا گیا ہے، جہاں برش ڈرائنگ اور پنٹنگ سے کام لیا گیا ہے۔ فلم میں امیگریشن کے موضوع کو لیا گیا ہے، جس سے ہر عمر کے لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں۔۔ اسے 2021 کے انیکی انٹر نیشنل فلم فیسٹول کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
3.بیلے اینڈ سباسٹین: دی نوول جنریشن (2022)
بیل اینڈ سباسٹین: دی نوول جنریشن ایک دس سالہ لڑکے کے بارے میں ہے، جو بدسلوکی کا شکار ایک کتے سے ملتا ہے اور اس کے ساتھ ہوئی نا انصافی کے خلاف لڑنے کی قسم کھاتا ہے ۔ اسی نام سے ایک کتاب پر مبنی اس فلم کی ہدایت کاری پائر کور نے کی ہے۔
4.بیٹوین ٹو ورلڈز (2021)
ایمنوئل کیئر کی ‘‘ بیٹوین ٹو ورلڈز’’ ایک سوشل ڈرامہ ہے، جس میں فرانسیسی معاشرے کی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کی گئی ہے۔ فرانسیسی صحافی فلورنس اوبینس کے غیر فکشن کام پر مبنی اس فلم میں جولیٹ بینوشن نے ایک تحقیقاتی صحافی کا کردار ادا کیا ہے، جو شمالی فرانس میں صفائی کرنے والوں کے استحصال سے متعلق ہے۔
5. دی ویلویٹ کوئین (2021)
دی ویلیوٹ کوئن میری امیگٹ مونر کی تیارکردہ ڈاکومنٹری ہے، جو معدوم ہوتے برفانی چیتوں کے بارے میں ہے۔ تبتی پلیٹو پر فلمائی گئی اس فلم کو پرسکون روحانی تجربہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ فلم 2021 کے کانز میں پیش کی گئی تھی۔ دستاویزی فلموں اور بہترین موسیقی کے سیکشن میں کئی زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔
6.سکسٹین (2022)
فلپ لیوریٹ کی فلم سکسٹین دو ٹین ایجرز کی کہانی ہے، جو الگ الگ سماجی پس منظر سے متعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ فلم میں اس لو اسٹوری کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جب چوری کے الزام میں دونوں خاندتنازعے کا شکار ہو جاتے ہیں۔
7.دی وینشڈ پریسیڈنٹ (2022)
دی وینشڈ پریسیڈنٹ ایک جرأت مند دانشور کے بارے میں پیریڈ کامیڈی ہے، جو صدر منتخب ہونے کے بعد انتہائی انقلابی تجاویز پیش کرنے کے فوراً بعد غائب ہو جاتا ہے۔ فلم کے ہدایت کار جین مارک ہیں۔
8.دی گرین پرفیوم (2022)
نکولس پریسر کی فلم دی گرین پرفیوم ایک مزاحیہ فلم ہے۔ کانز میں ڈائرکٹرز فورٹ نائٹ حصے میں نمائش کی گئی ہے۔ فلم ایک فنکار کے بارے میں ہے، جس پر ایک اداکار کو زہر دے کر مار ڈالنے کا الزم ہے۔
‘کنٹری فوکس ’ ایک خصوصی حصہ ہے، جس میں توجہ کے حامل ملک کے سنیما کی مہارت اور کارکردگی کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ فلموتسو 1984 میں یہ حصہ شروع کیا گیا تھا۔ پہلے اس سیکشن میں ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکہ کی فلموں کی نمائش کی جاتی تھی۔ 53ویں آئی ایف ایف آئی کا کنٹری فوکس حصہ فرانس سفارتخانے اور انسٹی ٹیوٹ فرانکیا کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنٹری فوکس کا 21 نومبر 2022 کو آئی این او ایکس پناجی میں آغاز ہوگا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1874115)
Visitor Counter : 177