دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ’’دیہی ترقی سے متعلق  پنچایتی راج اداروں کے ممبران کے لئے ایجنڈہ‘‘ کے کتابچے کی رونمائی کی


 یہ کتابچہ دیہی پنچایتوں کے منتخب ممبران سمیت سبھی کو سرکاری اسکیموں اور ان کی موزونیت کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا،  جس سے شفافیت اور عوامی حصہ داری کو استحکام حاصل ہوگا:  جناب گری راج سنگھ

Posted On: 04 NOV 2022 5:16PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے،  ’’دیہی ترقی سے متعلق پنچایتی راج  اداروں کے ارکان کے لئے ایجنڈہ‘‘ کے موضوع پر ایک کتابچے کا اجراء کیا۔  اس کتابچے میں منریگا، دین دیال انتودیہ اسکیم- قومی دیہی ذریعہ معاش مشن، پردھان منتری  آواس یوجنا- گرامین، پردھان منتری سڑک اسکیم وغیرہ جیسی سبھی اسکیموں کی معلومات فراہم کی گئی ہے، جو عوامی نمائندوں اور عام لوگوں کے لئے دستیاب ہوگی۔  اس کتابچے کو جلد ہی علاقائی زبانوں میں بھی   شائع کیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے اس امید کا اظہار کیا ہے  کہ یہ کتابچہ  ملک بھر کی دیہی پنچایتوں میں دستیاب کرایا جائے گا اور یہ گرام پنچایتوں کے ارکان کے درمیان دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں پر معلومات فراہم کرنے کی بنیاد بن سکتاہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ کتابچہ دیہی پنچایتوں کے منتخب ارکان سمیت سبھی لوگوں کو   سرکاری اسکیموں اور ان کی موزونیت کو سمجھنے میں مدد کرے گا، جس سے شفافیت اور عوامی حصہ داری کو استحکام حاصل ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IDCL.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MM5X.jpg

دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایچ این سنہا نے اس موقع پر کہا کہ یہ کتابچہ بھارت سرکار کے ان عہدیداران کے لئے بھی مددگار ہوگا جو دیہی ترقی کے  شعبے میں کام کررہے ہیں۔

Link of Booklet

 

*****

 

ش ح۔ ن ر 

U NO: 12239



(Release ID: 1873906) Visitor Counter : 122


Read this release in: Kannada , English , Hindi