وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے ’’آتم نربھرتا‘‘ کو تحریک فراہم کرنے والے پانچ میک II پروجیکٹوں کی منظوری دی

Posted On: 04 NOV 2022 2:22PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج، مقامی ترقی کے ذریعے مخصوص ٹکنالوجیوں کے انفیوژن کے بنیادی ڈرائیوروں کے طور پر ’’میک پروجیکٹس‘‘ کو تحریک فراہم کرنے کے لیے کارروائیوں کی قیادت کر رہی ہے۔ جاری منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے، ہندوستانی فوج نے اب پانچ میک II پروجیکٹوں کے پراجیکٹ سیکشن آرڈرز (PSOs) کو منظوری دے دی ہے۔ میک II پروجیکٹس بنیادی طور پر صنعت سے چلنے والے منصوبے ہیں جن میں پروٹو ٹائپس کی ترقی کے لیے ہندوستانی وینڈرز کے ذریعہ ڈیزائن، ترقی اور اختراعی حل شامل ہیں۔ پروٹوٹائپ کی کامیاب ترقی کے بعد آرڈر کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔

مندرجہ ذیل منصوبے ہیں جن کی پی ایس اوز کی منظوری دی گئی ہے:-

فریکوئینسی مین پیکڈ سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو (ایچ ایف ایس ڈی آر)۔ میک II اسکیم کے تحت فریکوینسی مین پیکڈ سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو (ایچ ایف ایس ڈی آر) کے پروٹو ٹائپ کی ترقی کے لیے پروجیکٹ کی منظوری کا آرڈر (پی ایس او)14 ترقی پذیر ایجنسیوں (ڈی ایز) کو جاری کیا گیا ہے۔ پروٹو ٹائپ کی کامیاب ترقی پر ہندوستانی فوج کے ذریعہ 300 ایچ ایف ایس ڈی آرز حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔ جدید ترین، ہلکے وزن کا ایچ ایف ایس ڈی آرڈیٹا کی بہتر صلاحیت اور بینڈ کی وسعت کے ساتھ ساتھ بہتر سیکورٹی کے ذریعے طویل فاصلے تک ریڈیو مواصلات فراہم کرے گا۔ یہ جی آئی ایس کا استعمال کرتے ہوئے نقشہ پر مبنی نیویگیشن کے ساتھ بلیو فورس ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرے گا، اس طرح حقیقی وقت میں حالات سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہوگا۔ یہ ریڈیو سیٹ انوینٹری میں موجود ایچ ایف ریڈیو سیٹس کی جگہ لیں گے، جن میں ڈیٹا ہینڈلنگ کی محدود صلاحیت اور فرسودہ ٹیکنالوجی ہے۔

کِل سسٹم ۔ آر پی اےایس نے جدید میدان جنگ کو بہت متاثر کیا ہے حالانکہ ڈرون سے متعلق ٹیکنالوجیز مسلسل تیار ہو رہی ہیں۔ اس شعبے میں عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے مقامی صنعت کے پاس کافی مہارت ہے۔ مقامی اینٹی ڈرون ماحولیاتی نظام کی مزید حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی فوج نے کامیاب ترقی کے بعد، میک II اسکیم کے تحت ڈرون کِل سسٹمز کے 35 سیٹوں کی خریداری کے لیے 18 ترقی پذیر ایجنسیوں (ڈی ایز) کو پروجیکٹ سنکشن آرڈر (پی ایس اوز) کی منظوری دے دی ہے۔ پروٹوٹائپ کے یہ پروجیکٹ MSMEs/اسٹارٹ -اپس کے لیے مخصوص ہے۔ ڈرون کِل سسٹم کم ریڈیو کراس سیکشن (آر سی ایس) ڈرون/ بغیر پائلٹ ایریل سسٹم (یو اے ایس) کے خلاف ایک ہارڈ کِل اینٹی ڈرون سسٹم ہے، جسے دن اور رات دونوں طرح کے ڈورت حال میں کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ٹریننگ ویپن سمیلیٹر (آئی ڈبلیو ٹی ایس)۔ میک II طریقہ کار کے تحت آئی ڈبلیو ٹی ایس کے 125 سیٹوں کے بعد کی خریداری کے لیے پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے چار ترقی پذیر ایجنسیوں (ڈی ایز) کو پروجیکٹ کی منظوری کا آرڈر (پی ایس او) جاری کیا گیا ہے۔ آئی ڈبلیو ٹی ایس پہلا ٹرائی سروس میک II پروجیکٹ ہے جس میں ہندوستانی فوج بطور لیڈ سروس ہے۔ یہ پروجیکٹ ایم ایس ایم ایز/اسٹارٹ اپس کے لیے مخصوص ہے۔ آئی ڈبلیو ٹی ایس کو نوجوان سپاہیوں کی نشانے بازی کی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا جو مختلف قسم کے ہتھیاروں کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے، جو جنگ کے منظر نامے کی نقل کرنے کے لیے صارف دوست گرافکس فراہم کرتے ہیں۔ آئی ڈبلیو ٹی ایس ایک جدید تربیتی امداد ہے، جو گولہ بارود پر بار بار ہونے والے اخراجات کو کم کرے گی، اس کے علاوہ فائرنگ کی حدود کی دستیابی اور خراب موسم کے چیلنجوں سے بھی بچا جائے گی۔ ہر آئی ڈبلیو ٹی ایس کسی بھی وقت 10 اہلکاروں کی تربیت میں سہولت فراہم کرے گا۔

ٹرمینلی گائیڈڈ اسلحہ (ٹی جی ایم)۔ میک II اسکیم کے تحت 155 ملی میٹر ٹرمینلی گائیڈڈ میونیشن (ٹی جی ایم) کی ترقی کے لیے چھ ترقی پذیر ایجنسیوں (ڈی ایز) کو پروجیکٹ کی منظوری کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ گولہ بارود کی مختلف قسمیں آئی اے، سینس، پریسیجن اسٹرائک کی صلاحیت کی انوینٹری میں رکھی گئی تھیں۔ اس لیے آئی اے مشن کی تکمیل اور کم سے کم کولیٹرل نقصان کے لیے یقین دہانی شدہ درستگی اور مہلکیت کے ساتھ ہائی ویلیو ٹارگٹ کے خلاف 155ایم ایم ٹی جی ایم کے تقریباً 2000 راؤنڈز حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

میڈیم رینج پریسیجن کِل سسٹم (ایم آر پی کے ایس)۔ ڈی اے پی 2020 کے میک- II زمرے کے تحت ایم آر پی کے ایس کا ایک پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے 15 ترقی پذیر ایجنسیوں (ڈی ایز) کو پروجیکٹ کی منظوری کا آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس پروٹو ٹائپ کی کامیاب ترقی کے بعد، آئی اے، ایم آر پی کے ایس کے 10 سیٹ خریدے گا۔ میڈیم رینج پریسجن کِل سسٹم (ایم آر پی کے ایس)، ایک بار لانچ ہونے کے بعد دو گھنٹے تک 'لوئٹر' ہوا میں رہ سکتا ہے اور 40 کلومیٹر تک حقیقی وقت میں اعلیٰ قیمت کے اہداف کو حاصل، نامزد اور مشغول کر سکتا ہے۔ آنے والے وقتوں میں ہم اپنے ملک کو لوئٹرنگ میونیشن ٹیکنالوجی میں ’’آتم نربھرتا‘‘ کے طور پر تبدیل ہوتے دیکھیں گے۔

ہندوستانی فوج پہلے ہی سرمایہ کے حصول کے میک II طریقہ کار کے تحت 43 جاری منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ صنعت سے موصول ہونے والی سوموٹو تجاویز کے ذریعے 43 میں سے 17 پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، جس سے ہندوستانی دفاعی صنعت میں ’’میک طریقہ کار‘‘ میں شرکت کے لیے جوش اور اعتماد پیدا ہوا ہے۔

میک II پروکیورمنٹ اسکیم نے دفاعی صنعت میں ڈیزائن اور ترقی کو بڑھانے کی تحریک دی ہے تاکہ مختلف قسم کے ہتھیاروں کے نظام، گولہ بارود اور جدید تربیتی نظاموں میں اعلیٰ درجے کے ٹیکنالوجی کے نظام کو مقامی بنایا جا سکے، جو فی الحال ملک میں دستیاب نہیں ہیں۔ جاری میک II منصوبوں کو تیز کرنے کے متعدد اقدامات کے نتیجے میں ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ میک II کے 43 میں سے 22 پروجیکٹ اب پروٹو ٹائپ ڈویلپمنٹ کے مرحلے میں ہیں، جو لاگت کے لحاظ سے پروجیکٹوں کا 66 فیصد ہے (27000 کروڑ میں سے 18000 کروڑ روپے)۔

*****

U.No.12217

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1873815) Visitor Counter : 120


Read this release in: Marathi , English , Hindi