دیہی ترقیات کی وزارت
خصوصی مہم 2.0- زمینی وسائل کا محکمہ، دیہی ترقی کی وزارت سے متعلق اقدامات
Posted On:
03 NOV 2022 7:56PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا مہم کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے وژن اور مشن سے تحریک لے کر 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کا انعقاد کیا۔ اسی مناسبت سے زمینی وسائل کے محکمے اور دیہی ترقی کی وزارت نے خصوصی مہم 2.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
دیہی ترقی کے وزیر اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت نے مہم کی پیش رفت پر باقاعدہ جائزہ میٹنگیں کیں۔ سکریٹری (ایل آر) نے خصوصی مہم 2.0 کے تحت زمینی وسائل کے محکمے کے مختلف ڈویژنوں/سیکشن دفاتر کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تمام سینئر سطح کے افسران/ ڈویژنل سربراہان کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کی۔ خصوصی مہم 2.0 کے تحت زمینی وسائل کے محکمہ کے تمام دفاتر میں اچھے طریقے سے صاف صفائی، فائلوں کا جائزہ/چھٹنی کرنے ، جگہ کا نتیجہ خیز استعمال وغیرہ سے متعلق سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں۔ حوالہ جات کے زمرے میں زیر التوا جیسے کہ ارکان پارلیمنٹ کا حوالہ، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور اپیلیں نمٹائی جاتی ہیں۔

اراضی وسائل کے محکمے میں خصوصی مہم 2.0 پر حقیقی جذبے کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے۔ خصوصی مہم 2.0 کے حوالے سے زمینی وسائل کے محکمے کی طرف سے کی گئی سرگرمیاں حسب ذیل ہیں:
- سکریٹری (ایل آر) نے دفتر کے مختلف احاطے کا معائنہ کیا اور دیواروں کی سفیدی دھلائی، سی پیج کو ہٹانے، پینٹری روم اور دیگر جگہوں/کمروں کی تزئین و آرائش، المیرہ کی پینٹنگ وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دینے کی ہدایت دی۔
- خصوصی مہم 2.0 کے دوران زمینی وسائل کے محکمے کی طرف سے جو چار بہترین مشقیں شروع کی گئی تھی، حسب ذیل ہیں؛
a) ‘مائی پلانٹ، مائی لائف’ مہم کے تحت، محکمے نے افسران اور عملے کے اراکین کو کام کی جگہوں پر برتن والے پودوں (سجاوٹی پودا) کو رکھنے اورروزانہ کی بنیاد پر ان کی دیکھ بھال کی حوصلہ افزائی کرکے دفاتر میں ‘‘ماحولیات کی بہتری کیلئے ایک قدم آگے بڑھنے سے متعلق انفرادی عمل’’ کو فروغ دینے کے جذبے کے لیے ایک پہل کی ہے۔ اس طرح فرد اور ماحول کے درمیان رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ ہر ایک شخص اس طرح ‘‘ماحولیات کی بہتری کیلئے ایک قدم آگے بڑھنے سے متعلق انفرادی عمل’’ وزیر اعظم کی زیر قیادت ‘‘لائف’’ کی عالمی مہم میں شامل ہوکر مسائل کو حل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
b) مہم ‘لائف کے لیے توانائی کی بچت’ کے تحت محکمہ کے تمام افسران کو دوپہر کے کھانے کے وقت دفتر کے کمرے/چیمبر کی روشنیوں کو بند کرنے جیسے آسان کام کرکے ‘‘ماحولیات کی بہتری کیلئے ایک قدم آگے بڑھنے سے متعلق انفرادی عمل’’ کو فروغ دینے کے لیے حساس بنایا جاتا ہے۔ ہر شخص اس طرح ‘‘ماحولیات کی بہتری کیلئے ایک قدم آگے بڑھنے سے متعلق انفرادی عمل’’ وزیر اعظم کی زیر قیادت ‘‘لائف’’ کی عالمی مہم میں شامل ہوکر مسائل کو حل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
c) محکمہ زمینی وسائل نے 2021 میں اپنے شیواجی اسٹیڈیم انیکسی آفس کے احاطے میں ایک ’ریجوو ویلنیس سنٹر‘ قائم کیا تھا۔ صحت وتندرسی کے اس مرکز کو ملازمین یوگا، مراقبہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جو تناؤ کو کم کرنے اور صحت میں بہتری لانے میں مدد کرتا ہے ۔ ڈی اے پی آرپی جی کی طرف سے گڈ گورننس ویک (جی جی ڈبلیو) میں اس سہولت کو ایک خاص کامیابی کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم 2.0 کے تیاری کے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، اس سہولت کو ڈی ڈی نیوز کی ٹیم نے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے فلمایا تھا۔ ڈی اے پی آرپی جی کے سکریٹری نے 10 اکتوبر 2022 کو ہیلتھ ریجوو سینٹر کا دورہ کیا تاکہ ماڈل ویلنس سنٹر کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
.
آرای جے یو وی ای ویلنیس سینٹر میں 20 اور 21 ستمبر 2022 کو ایک نامور ماہر کے ذریعے تناؤ سے نمٹنے پر دو سیشنز کا انعقاد محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کے لیے کیا گیا۔ محکمہ نے 21 اور 28 اکتوبر 2022 کو آرای جے یو وی ای ویلنیس سینٹر میں یوگا اور آیوروید کے نامور ماہرین کے ذریعے یوگا اور آیوروید پر دو سیشنز کا انعقاد کیا جس میں محکمہ کے افسران کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے افسران بھی شامل تھے۔ 31 اکتوبر 2022 کو ‘صحت مند کھانے کی عادات’ پر ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
d) تمام پرانی فزیکل فائلیں/ریکارڈ جن کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ ریکارڈ روم میں رکھے جاتے ہیں۔ پرانے ریکارڈز کی آسانی سے شناخت کے لیے، ‘کے ایچ او جے’ نامی ایک خصوصی پہل کے ذریعے ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں بارکوڈز پر کلک کرکے ریکارڈ روم میں پرانے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
- صفائی کو یقینی بنانے اور مہم میں تمام افسران کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، تینوں عمارتوں کے لیے نوڈل افسروں کو نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محکمہ میں ایک مجموعی نوڈل افسر بھی شامل ہے۔ دیہی ترقی کے مرکزی وزیر کی ہدایت کے مطابق، محکمہ میں صفائی کی سرگرمیوں کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ بھیجی جا رہی ہے۔ نوڈل آفیسر نے بھی جائزہ میٹنگیں کیں اور تمام مقامات کا معائنہ کیا۔
- محکمہ کی طرف سے خصوصی مہم 2.0 پر 323 اصل ٹویٹس کیے گئے ہیں اور انہیں دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے آگے پوسٹ کیاگیا ہے۔
- ڈی اے آرپی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر ڈیٹا مستقل بنیادوں پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
**********
ش ح ۔ ع ح
U.No:12311
(Release ID: 1873664)
Visitor Counter : 129