وزارت دفاع

بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس – 2022/02 کا اختتام

Posted On: 03 NOV 2022 7:43PM by PIB Delhi

بحریہ کے کمانڈروں کی سہ ماہی کانفرنس 03 نومبر 22 کو اختتام پذیر ہوئی۔ عزت مآب وزیر دفاع نے 22 نومبر کو بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس کے دوران ہندوستانی بحریہ کی سینئر قیادت کے ساتھ بات چیت کی۔ انھوں نے کانفرنس کے موقع پر ٹیک ڈیموسٹریشن کا مشاہدہ کیا۔ انھوں نے حالیہ برسوں میں مقامی بنانے اور اختراع کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے بحریہ کی تعریف کی، جبکہ نیول کمانڈروں کو تاکید کی کہ وہ بحریہ ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں پر مؤثر طریقے سے قابو پانے کے لیے مستقبل کی صلاحیتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔

عزت مآب وزیر دفاع نے بات چیت کے دوران، قومی سلامتی اور خوشحالی کے لیے محفوظ سمندروں کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ کارکردگی کو برقرار رکھنے پر بحریہ کی تعریف کی۔ انھوں نے ہندوستان کے پہلے دیسی ساختہ اور تعمیر شدہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کی کامیاب کمیشننگ اور بحریہ کے نئے نشان کو اپنانے پر بحریہ کو مبارکباد دی۔

عزت مآب وزیر دفاع کے خیالات سے اتفاق رکھتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے چارج سنبھالنے کے بعد نیول کمانڈروں سے اپنے پہلے خطاب میں آپریشنل تیاریوں، آتم نربھر بھارت اور مسلح افواج میں اجتماعی طور پر مزید انضمام کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ایئر فورس اسٹاف اور چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، چیف آف اسٹاف کمیٹی (CISC) نے بھی نیول کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی اور موجودہ سیکیورٹی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے سہ فریقی خدمات کی ہم آہنگی اور تیاری کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

کانفرنس نے بحریہ کے کمانڈروں کو ملٹری اسٹریٹجک سطح پر اہم سمندری معاملات کا خود جائزہ لینے کا موقع فراہم کیا۔ کانفرنس کے موقع پر نیول کمانڈروں نے اسٹریٹجک امور پر مختلف ’تھنک ٹینکس‘ کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

 

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12198



(Release ID: 1873602) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi