وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

غیر قانونی  غیر مبینہ  اور غیرمنضبط  ماہیگیری پر انڈین اوشن رِم ایسوسی ایشن     (آئی  او  آر اے) سیمینار

Posted On: 03 NOV 2022 6:07PM by PIB Delhi

غیر قانونی، غیر مبینہ اور غیر منضبط ماہی گیری  (آئی یو یو) پر انڈین اوشن رِم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا 2؍نومبر 2022 کو انڈین نیوی نے گوا میں انعقاد  کیا۔

تیسرے سب سے بڑے سمندر کے طور پر انڈین اوشن ریجن ( آئی او آر) تقریباً  35 فیصد عالمی آبادی کے لئے شہ رگ  کی حیثیت رکھتا ہے۔  خوراک کی  لازمی فراہمی کے لئے مچھلیی اور ماہی گیری   اہم حصے ہیں ۔ یہ دو چیزیں قومی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی اہم مقام رکھتی ہیں۔ آئی یو یو ماہی گیری   کی سرگرمیوں  سے پائیدار ماہی گیری متاثر ہوئی ہے اور   یہ آئی او آر کے لئے تشویش کا بڑا معاملہ ہے۔ ستمبر 2018 میں قائم کردہ سمندری حفاظت سے متعلق آئی او آر اے ورکنگ گروپ نے اسے اشتراک و تعاون کا اہم شعبہ سمجھا تھا۔ (ڈبلیو جی ایم ایس ایس) کی صدارت وقت سری لنکا کر رہا ہے اور آئی او آر اے رکن ممالک کے منظور کردہ آئی او آر اے ایکشن پلان 21-2017 کو عمل میں لا رہا ہے۔

سیمنار کا انعقاد وزارت دفاع کی جانب سے ہندوستانی بحری فوج نے کیا۔ اس میں وزارت خارجہ نے رہنمائی کی اور ماہی گیری کے محکمے ، مویشی پروری محکمے اور ڈیری  محکمے کے علاوہ دیگر سرکاری ایجنسیوں نے تعاون کیا۔

تیئس (23) آئی او آر اے ممالک میں سے  14 (بنگلہ دیش، کوموروس، فرانس، ہندوستان،  انڈو نیشیا، کینیا، مڈگاسکر، مالدیپ، ماریشس ، ملیشیا، سری لنکا، سیشلز، تنزانیہ اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے سیمنار میں حصہ لیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1873555) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi