امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

تیل او رتیل کے بیجوں کے حوالے سے اسٹاک کی حد کے حکم نامے میں اہم  تبدیلی


تھوک فروشوں اور بڑی حیثیت والے خردہ فروشوں کو اسٹاک کی حد  کے حکم نامے سے فوری راحت

ملے گی

اس رعایت سے صارفین کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ تھوک فروش اور بڑی حیثیت والے خردہ فروش  زیادہ سے زیادہ اقسام کی اشیا / برانڈس  اپنے پاس رکھ سکیں گے

Posted On: 01 NOV 2022 8:41PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے خردنی تیلوں کی گھریلو قیمتوں میں کمی لانے کے لئے اور اسے مستحکم رکھنے کی  مستقل کوششوں  کے ذریعہ ایک تاریخی حکم نامہ جاری کیا تھا ۔ لائسنس کی ضروریات   ،  اسٹاک کی حد اور نقل وحرکت کی پابندیوں کو ہٹانے کے ذریعہ تیل اور تلہن پر اسٹاک کی حد کو نافذ کرنے سے متعلق یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔  مخصوص خوراک کی اشیا ء(ترمیم ) حکم نامہ 2021،08  اکتوبر 2021سے نافذ تھا ۔اس حکم نامے کے تحت  متعلقہ ریاست / مرکز کےزیر انتظام خطہ کے پاس تیل اورتیل کے بیجوں  کا دستیاب ذخیرہ اور استعمال کے پیٹن کی بنیاد پر  متعلقہ ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے اسٹاک کی حد کی مقدار   پر فیصلہ کا حق دیا گیا ۔اس کے بعد  خردنی تیلوں   اورتیل  کے بیجوں  پر اسٹاک کی حد کی مقدار  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے یکساں  طورپر مقرر کیا گیا تھا اور اس  حکم نامے کو 3فروری  2022 کے آرڈر کے ذریعہ  30 جون   2022تک بڑھادیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس  حکم نامے کو  30 مارچ  2022 کے مرکزی حکم نامے کے ذریعہ  31 دسمبر  2022 تک بڑھادیا گیا ہے۔

اسٹاک کی حد کے حکم نامے کو  بین الاقوامی اور گھریلو  بازاروں  ،خردنی تیلوں  کی  بڑھتی ہوئی قیمتوں  کی وجہ سے ملک میں نافذ کیا گیا تھا۔ کیونکہ اس وقت بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی ہورہی تھی اور کالا بازاری کرکے  خوب منافع کمایا جارہا تھا۔ حکومت  نے بروقت  کارروائی کرکے قیمتوں میں  اضافے میں نمایاں کمی کی  اور ذخیرہ اندوزی خاص  طور پر سویا بین کے بیجوں کو کنٹرول رکھنے اور جانچ  پڑتال اور اس کی نگرانی میں مدد کی ۔

قابل ذکر ہے کہ  تھوک فروشوں اور بڑی حیثیت والے  خردہ  فروشوں  کے لئے اسٹاک کی حد سال 2008 میں نافذ  اسٹاک کی حد  میں مخصوص   حد پر  مبنی ہے اور یہ مقدار کوکم رکھنے کا سمجھداری پر مبنی فیصلہ تھا۔ اس کے علاوہ اس وقت بڑی حیثیت والے خوردہ فروش موجود نہیں تھے یا فی الحال کے مقابلے ان کا کوئی اہم کردار نہیں تھا۔ اس وقت  خردنی تیلوں کی قیمتوں  کی حالت میں اب آہستہ آہستہ تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے اور  ایسا اس لئے بھی ہے کیونکہ بین الاقوامی بازاروں کے ساتھ گھریلو   بازاروں میں  خردنی تیلوں کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی آئی ہے، اس کیلئے خوراک کے محکمے کے ذریعہ اسٹاک کی حد کے حکم نامے پر نظرثانی کی گئی۔ بڑی حیثیت والے خردہ  فروشوں اور تھوک فروشوں کے لئے اسٹاک کنٹرول آرڈرسے چھوٹ دینے کی ضرورت محسوس  کی جارہی تھی کیونکہ ایسی رپورٹ آرہی تھی کہ تھوک فروش اور بڑی حیثیت والے خردہ فروشوں  کو کنٹرول آرڈر کی وجہ سے اپنے سامان کی فروخت میں مسائل کا سامنا ہے۔کیونکہ ان کے لئے مخصوص حد بہت کم ہےاورشہر میں صرف اسٹاک کی تبدیلی  روزانہ کی بنیاد پر ممکن نہیں ہے۔

اسی  طرح سپلائی چین کو بلارکاوٹ جاری رکھنے کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے منگل کے روز موجودہ اسٹاک کی حد کے حکم نامے  سے تھوک فروشوں اور بڑی حیثیت والے خردہ  فروشوں کے زمرے کو چھوٹ دینے کے لئے نوٹی فکیشن جاری کیا۔ یہ حکم نامہ فوری طورپر قابل عمل ہوگا۔تھوک فروشوں اور بڑی حیثیت والے خردہ فروشوں کو اسٹاک کی حدسے  استثنیٰ کرنے سے انہیں خردنی تیلوں کی مختلف اقسام  اور برانڈس کو  رکھنے  کی سہولت ملے گی۔کیونکہ اس وقت وہ  اسٹاک کنٹرول آرڈر کی وجہ سے اس طرح کی اقسام کی چیزیں  رکھنے سے قاصر ہیں۔

بین الاقوامی اور گھریلو دونوں بازاروں میں خردنی تیلوں کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ اور وافر سپلائی کی بحالی کے تناظر میں  تھوک فروشوں  اور بڑے صارفین  ( بڑی حیثیت والے خردہ فروشوں کی دوکانیں )  کے لئے  اسٹاک کی حد کے کنٹرول کے آرڈر سے  مستثنیٰ کرنے کا یہ ایک مناسب وقت تھا۔انہیں اس آرڈر سے مستثنی ٰ کرنے سے تیل کے بیجوں کی قیمتوں  پر ایک مثبت اثر ہوگا نیز تیل کے بیجوں کی خریداری میں اضافہ ہوگا اور اسی  طرح تیل کے بیجوں کی  اگانے والے کسانوں  کے منافع  میں اضافہ ہوگا۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-12127

 



(Release ID: 1872998) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Marathi , Hindi